DailyNews

Oppostion members join Maj Abdul Rauf Janjua group in UC Moawra

میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل مواڑہ کی کامیاب سیاسی حکمت عملی سے مواڑہ میں اپوزیشن دم توڑ گئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل مواڑہ کی کامیاب سیاسی حکمت عملی سے مواڑہ میں اپوزیشن دم توڑ گئی ۔ میجر گروپ کے مخالف دونوں کونسلروں غلام رسول صدیقی اور چوہدری موصوف نے اپنے سیاسی گروپ کو الوداع کہہ کر میجر گروپ میں اپنے سینکڑوں سا تھیوں کے ہمراہ شمولیت اختیار کرلی ۔ یونین کونسل مواڑہ میں 40سالوں سے راستے کا تنازعہ حل کر واکر کروڑوں روپے سے راستہ فراہم کرنے پر آٹھ دیہاتوں کے عوام میجر (ر) عبدالر ؤف جنجوعہ کے شکر گزار ہیں ۔ حلقہ کے ترقیاتی کام عوام کا حق ہے ۔ مسلم لیگ (ن) میں رہ کر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی (7) کے لیئے ٹکٹ اپلائی کرونگا ۔ تحریک انصاف میں کسی صورت شامل نہیں ہونگا ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے چیئرمین میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ اور ٹرانسپورٹر آئل ٹینکر مالک راجہ سعید کے اعزاز میں گاؤں ساعی سیہوڑہ کے کونسلر غلام رسول صدیقی نے استقبالیہ دیا ۔ اس موقع پر سابق کونسلروں حسن اختر اور مرتضیٰ کیانی اور دیگر چوہدری برادری ، کیانی برداری ،منہاس برداری ،اور صدیقی برداری کے معززین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ قبل ازیں اہلیان جنجور نے کونسلر چوہدری موصوف اور صوبیدار فرید چوہدری نے اپنے علاقوں کے معززین کے ہمراہ میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب میں خان شہزاد خان ، سیکر ٹری بشیر ، خان یوسف اور بڑی تعداد میں مواڑہ ، جنجور ، ساعی سہیوڑہ کے بزرگ اور نوجوان موجود تھے ۔ مقررین نے میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اور کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام موجودہ دور میں حل ہوئے ۔ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل مواڑہ کے عوام کے حقوق چھین کر لاؤنگا ۔ ترقیاتی کام میرا فرض اور عوام کا حق ہے ۔ میجر (ر)عبدالرؤف جنجوعہ نے اعلان کیا کہ آئندہ الیکشن میں اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) میں حلقہ پی پی (7) سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ اپلائی کرونگا ۔ عوامی خدمت کے لیئے سیاست میں آیا ہوں ۔ تحریک انصاف میں کسی صورت شمولیت اختیار نہ کرونگا ۔ یونین کونسل مواڑہ میں اپوزیشن گروپ کے دونوں کونسلروں کی میجر گروپ میں شمولیت سے اپوزیشن کا خا تمہ ہو گیا ہے ۔ اور تمام چھ کے چھ کونسلروں کا تعلق میجر گروپ سے ہوگیا ہے ۔ تقریب سے ٹرانسپورٹر آئل ٹینکر راجہ سعید نے بھی خطاب کیا ۔ 

Show More

Related Articles

2 Comments

  1. Hi sir very thanks pothawar ki news daily mil jati hain laikan pahaly wala paper acha tha tafseel say sab khabrain aik he bar reading kay liye mil jati thi ab ap nay mushkal bana diya agar ho saky to woi purana wala tarika say ashat karin shukriya

Back to top button