GujarKhan

Two motor cycles stolen from Raika, Chak Bale Khan

چک بیلی خان کے نواحی موضع رائیکا میرا سے دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان کے نواحی موضع رائیکا میرا سے دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے شبہ کیا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والوں کا تعلق موضع رائیکا میرا سے ہی ہو سکتا ہے کیونکہ رائیکا میرا ایک گاؤں ہے جس کے اندر دن ہو یا رات غیر متعلقہ آدمی کے داخلے پر اس کی فوری طور پر شناخت کر لی جاتی ہے عوامی حلقوں نے ایسے عناصر کی بیخ کنی کے لئے انتظامی اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

چک بیلی خان کے نواحی علاقہ چکری روڈ پر زمینوں کے قبضے لینے والے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

چک بیلی خان کے نواحی علاقہ چکری روڈ پر زمینوں کے قبضے لینے والے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہو گیا ہے چکری روڈ پر زمینوں پر قبضے کے سلسلے میں انعام صابر گروپ ، سردار عرفان مندوال گروپ اور مرزا تصور پٹواری گروپ کے درمیان زمین پر قبضہ لینے کے سلسلے میں گذشتہ چار روز سے فائرنگ جاری تھی جس سے 17سالہ وقاص قتل ہو گیا جبکہ فیاض شدید زخمی ہو گیا ہے زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے 

 

ٹریفک وارڈنز نے چالان کے نام پر اپنی جیبیں بھرنا شروع کر دیں

 ٹریفک وارڈنز نے چالان کے نام پر اپنی جیبیں بھرنا شروع کر دیں چک بیلی خان کے نواحی موضع ٹھلہ کلاں کے پک اپ ڈرائیور عمران متیال نے بتایا کہ کہ وہ اپنی پک اپ نمبرRIS940میں سواریاں اٹھا کر22نمبر اڈے سے نکلا تو اعجاز نامی ٹریفک وارڈن نے روک لیا 2500روپے م کا چالان موقع پر کرنے کو کہا رقم لے لی لیکن کوئی رسید نہ دی اسی طرح کی شکایت بگا شیخاں چک بیلی خان موڑ سے گذرنے والے گاڑیوں کے مالکان نے کی گاڑیوں کے مالکان نے بتایا کہ بگا شیخاں موڑ پر ٹریفک وارڈنز زیادہ تر چالان موقع پر جمع کروانے پر زور دیتے ہیں جس کے لئے انھوں نے اپنے سیریل نمبرز سے ملتی جلتی جعلی رسید بکس رکھی ہوئی ہیں جس کے ذریعے وہ چالان کر کے رقم بجائے حکومتی خزانے میں جمع کروانے کے اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

چک بیلی خان کے نواحی موضع روپڑ خورد میں مکان کے اندرسے زمین پھٹ گئی

چک بیلی خان کے نواحی موضع روپڑ خورد میں مکان کے اندرسے زمین پھٹ گئی اور پٹرولیم کمپنی کا کیمیائی مواد نکلنے لگا بتایا گیا ہے کہ ملک الطاف حسین کے مکان کے صحن سے زمین پھٹ جانے سے کیمیائی مواد نکلنا شروع ہو ا تو ملحقہ پنڈوری آئل فیلڈ میں شکایت کی گئی آئل فیلڈ انتظامیہ نے ذمہ داری ایک اور گاؤں ڈھوک گجری مین کام کرنے والی چائنہ ڈرلنگ کمپنی چنگ چونگ جس کا تعلقPPL مصریال کے ویل نمبر ایک سے ہے اس پر ڈال دی مذکورہ کمپنی نے بھی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا متاثرہ شخص نے کہا ہے کہ جب تیل تلاش کرنے والی دونوں کمپنیاں ذمہ داری نہیں لے رہیں تو اس کے کروڑوں روپے کے مکان کو تباہ کرنے کا ذمہ دار کون ہے ملک الطاف حسین نے وزراتِ پٹرولیم حکومتِ پاکستان سے معاملہ کا نوٹس لے کر نقصان کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button