DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Deputy DHO Kahuta Dr Zaheer Ahmed’s visit to BHU Panjar on the direction of MPA

ایم پی اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر احمد کا بی ایچ یو پنجاڑ کا دورہ عوام علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سکندر ستی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنر ل سیکرٹری اصغر حسین کیانی اور انکی ٹیم کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ ایم پی اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر احمد کا بی ایچ یو پنجاڑ کا دورہ عوام علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دیے ڈی ڈی ایچ او کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی۔بی ایچ یو کو اپ گریڈ کیا جائے پرانی بلڈنگ کو مرمت کر کے بی ایچ یو کو 24فعال رکھا جائے۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما سکندر ستی نے چند ہفتے قبل ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو پنجاڑ بلایا تھا جہاں ناانھوں نے بی ایچ یو کو 24گھنٹے فعال کرنے اور واٹر سپلائی کے لیے دنڈز کا مطالبہ کیا تھا اسی حوالے سے ڈاکٹر ظہیر DDHOنے عملہ کے ہمراہ دورہ کیا اور عوام علاقہ کے مسائل سنے اس موقع پر سکندر ستی نے انکو بریفنگ دی اور کہا کہ خواتین کی ڈلیوری کے مسلہ کے علاوہ دیگر کافی مسائل ہیں اس بلڈنگ جو کھنڈرات بن چکی ہے کو تعمیر کر کے24گھنٹے سروس دی جائے نڑڑ پنجاڑ کشمیر سے آنے والے لوگ شدید مشکل میں ہیں انھوں نے کا کہ مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے انھوں نے پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیراور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے پنجاڑ کے مسائل اور حصوصا بی ایچ یو کو ہائی لائٹ کیا اس موقع پر DDHOڈاکٹر ظہیر نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائیگا اور اسکو اپ گریڈ کرنے کے لیے رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکام اور ایم پی اے تک پہنچاؤنگا عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر 50لاکھ کے فنڈز اور بی ایچ یو کو اپ گریڈ کیا جائے۔

Kahuta; The efforts of Sikandar Satti of PTI Youth Wing, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani and his team came to fruition. Deputy DHO Kahuta Dr. Zaheer Ahmed’s visit to BHU Panjar on the direction of MPA, The people of the area have piled up heaps of complaints and assurance to solve the problems of DDHO. The old building should be repaired and KBHU should be kept active. A few weeks ago, PTI Youth Wing leader Sikandar Satti had called MPA Raja Saghir Ahmed to Panjar.

اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام محفل شعر خوانی کا اہتمام

Folk songs evening organized by Asghar Hussain Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خطہ پوٹھوہار کے مشہور شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی اور ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی کا پوٹھوہاری ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ہے راجہ عمران ضمیر جنجوعہ۔شعر خوانی کے ذریعے لوگوں کو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی جانب مائل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے حاجی غلام رسول عباسی نے دنیا بھر میں پوٹھوہاری ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا مختار احمد کلیامی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام محفل شعر خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں محبتوں بھرا مقابلہ شان پوٹھوہار حاجی غلام رسول عباسی اور فخر پوٹھوہار اسد عباسی کے مابین ہوا پروگرام کے مہانان گرامی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر پریس کلب کہوٹہ، ممتاز کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، تھے مہمانان گرامی نے راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، مختار احمد کلیامی اورکبیر جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ حاجی غلام رسول عباسی نہ صرف خطہ پوٹھوہار بلکہ پاکستان بھر اور بیرون ممالک بسے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں جبکہ مختار احمد کلیامی نہ صرف پوٹھوہار ثقافت بلکہ مذہبی ھوالے سے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں حاجی غلام رسول عباسی کے سینکڑوں کی تعداد مین ایسے شاگرد موجود ہیں جو خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اور ادبی میدان میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہیں پروگرام کو نظرین اور حاضرین نے بہت سراہا جبکہ اس محفل کا انعقاد KPMCاور بلال ٹینٹ سروس کلیامی شوک لاری اڈہ کے اشتراق سے کیا گیا آخر میں ممتاز مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی اور پیر سیدعامر سعید شاہ نے مہمانان گرامی اور حاضرین کو خوبصورت انگوٹھیاں پیش کیں۔

راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں اور راجہ طلعت رمیض نے موضع سکوٹ کے مقام پرہونے والے والی بال میچ کے اختتام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

Raja Nadeem Ahmed, former chairman UC Doberan Kalan and Raja Talat Rameez distributed prizes among the players at the end of the volleyball match held in Sakot

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں اور راجہ طلعت رمیض نے موضع سکوٹ کے مقام پرہونے والے والی بال میچ کے اختتام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتاانہوں نے کہا کہ اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہیانہوں نے کہاکہ کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اور اس میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔آخر میں جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو انعام دیا اس موقع پر کثیر تعداد میں شائقین نے شر کت کی۔

میاں حمزہ شہباز اور چوہدری محمد ریا ض کی عدالت سے ضمانتوں کی منظوری کا زبردست خیرمقدم

Mian Hamza Shahbaz and Chaudhry Muhammad Riaz warmly welcomed the approval of bail by the court

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق کونسلر راجہ گلزا ر احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں میاں حمزہ شہباز اور چوہدری محمد ریا ض کی عدالت سے ضمانتوں کی منظوری کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے احتساب کے نام پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو خندہ پیشانی سے برداشت کر لیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب آج کے حکمرانوں کو یہی نیب جیلوں میں ڈال کر حساب بے باک کرے گی انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور قیادت کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر ہماری قیادت اس انتقام کو بخوشی قبول کیا مگر کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی انہوں نے میاں حمزہ شہباز اور چوہدری محمد ریاض کو عدالتوں سے ضمانت کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button