DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The victory of PDM candidate and former Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani from Islamabad seat in the Senate elections has created a wave of happiness among the PDM parties in Kallar Syedan.

سینٹ کے انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کلرسیداں میں پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سینٹ کے انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر کلرسیداں میں پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے آصف زرداری میاں نوازشریف مولانا فضل الرحمان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے آج ثابت کردیا ہے کہ حکمران سیلیکٹڈ ہیں الیکٹڈ نہیں ہیں سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کی قیادت اور کارکنان دلی مبارکباد کے مستحق ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کیانی نے کہا کہ کہ یوسف رضا گیلانی نے حکومتی ایوانوں اور پی ٹی آئی کی دیوار میں گہرا شگاف ڈالا ہے اسلام آباد سے حکومت اور آئی ایم ایف کے مشترکہ امیدوار حفیظ شیخ کی شکست اس بات کا ثبوت ہے کہ گزشتہ انتخابات میں انجینیئرز دھاندلی کرنے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو ہی ڈی ایم کی قیادت کی دانشمندی سے تعبیر کیا ہے یپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کی ایک دیوار اپوزیشن نے اپنے باہمی اتحاد کی بدولت منہدم کردی ہے اب حکومت کی رخصتی یقینی ہے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے کہا کہ سینٹ میں ارکان نے تمام تر حکومتی دباؤ اور لالچ کے باوجود اپوزیشن نے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرکے ثابت کر دیا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ نہیں رکھتے انہیں ایک سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا مسلم لیگ ن کلرسیداں کے دیگر رہنماؤں زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن فیاض،راجہ ندیم احمد،کامران عزیز ایڈووکیٹ، راجہ گلستان خان،ملک آفتاب احمد کھناہدہ،تنویر ناز بھٹی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شاہد جمیل عباسی، جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی نے بھی سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے جمہوریت کی فتح اور حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد قرار دیا۔

Kallar Syedan; The victory of PDM candidate and former Prime Minister Syed Yousuf Raza Gilani from Islamabad seat in the Senate elections caused a wave of happiness among the PDM parties in Kallar Syedan and they greeted Asif Zardari, Mian Nawaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman. Senior Supreme Court lawyer Raja M. Sattarullah Advocate while talking to media said that PDM has proved today that the rulers are selected and not elected. On the victory of Syed Yousuf Raza Gilani, PDM PML-N leader Muhammad Zubair Kayani has said that Yousuf Raza Gilani has made a deep hole in the wall of government houses and PTI. Hafeez, joint candidate of government and IMF from Islamabad. Sheikh’s defeat is proof that our mandate to rig the engineers in the last election has been stolen. He has interpreted the victory of Yousuf Raza Gilani as the wisdom of the PDM leadership. PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mehmood Talking to media, he said, A wall of fake government has been demolished by the opposition due to their mutual alliance. Now the government’s leave is assured. PML-N Kallar Syedan city President Chaudhry Akhlaq Hussain said that despite all the government pressure and greed, the opposition candidates in the Senate. Syed Yousuf Raza Gilani was successfully proved that Imran Khan does not have a public mandate. He was brought to power under a conspiracy. Raja Gulistan Khan, Malik Aftab Ahmad Khanada, Tanveer Naz Bhatti, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mehmood, Shahid Jamil Abbasi, JUI Tehsil Kallar Syedan Amir Maulana Ehsanullah Chakialvi, PPP Tehsil Kallar Syedan President Muhammad Ijaz Butt, Naseer Akhtar Bhatti also welcomed the victory of Syed Yousuf Raza Gilani, calling it a victory for democracy and distrust against the rulers.

جی ٹی روڈ پر واقع دریائے سواں کے پل پر جاری کام کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا

Work on the Sawan River Bridge on GT Road has not come to an end despite the passage of several months

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جی ٹی روڈ پر واقع دریائے سواں کے پل پر جاری کام کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا جی ٹی روڈ کے ذریعے راولپنڈی آنے جانے والوں کو یہاں روزانہ تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے ماضی میں حکومتیں اس سے بھی کم وقت میں پل تعمیر کر لیتی تھیں مگر آج نئے پاکستان میں دوپلوں کی درمیانی جگہ سے زیرزمین پائپ منتقل کرنے میں کئی مہینوں سے کام جاری ہے جبکہ منگل کے روز بھاری مشینری کی خرابی کے باعث تو ہزاروں لوگ گھنٹوں جی ٹی روڈ پر پھنسے رہے معمر اور بیمار لوگوں کے علاؤہ بچوں کو بھی شدید اذیت کا سامنا پڑا۔

ملک شاھد محمود رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Malik Shahid Mahmood celebrated in village Khanadah

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں ٹھیکدار محمد بشارت کے فرزند ملک شاھد محمود رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب گاؤں کھناھدہ میں کوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ، راجہ پرویز اختر قادری،تنویر ناز بھٹی، شاھد گجر،شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیر اسلم، تنویر شیرازی، چوہدری محمد اشفاق،قاضی امجد محبوب،چوہدری محمد جمیل،راجہ جاوید اختر ایڈوکیٹ،منیر چشتی،علی افسر بھٹی،محبوب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button