کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،26نومبر2026)–کلرسیداں شہر میں سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور کرایے ناموں کو یقینی بنانے میں مسلسل ناکام،تمام سٹی وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے ناکے لگا کر موٹرساۂیکل سواروں کے چالان کرکے اپنا اپنا روز کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں کلرسیداں میں بائی پاس کے باوجود روزانہ صبح 8 بجے سے شب 9 بجے تک اندرون شہر کلرسیداں پنڈی چوآ روڈ پر بیشتر اوقات ٹریفک جام رہتی ہے ٹریفک وارڈنز،پولیس موبائلز،پنجاب پٹرولنگ پولیس،پیرا فورس اور انتظامی افسران محو تماشائی بنے رہتے ہیں
انتظامی افسران دن میں متعدد بار سڑک سے گزرتے ہیں مگر وہ کچھوے کی مانند چلتی ٹریفک پر اس لیئے پریشان نہیں ہوتے کہ ان کے اپنے گارڈ اور عملہ ان کی گاڑی کے گزرنے میں تمام توانائیاں صرف کرتا ہے مگر اصل مسئلہ دیگر عام شہریوں کے لیئے ہیں جو سارا سارا دن بازار سے گزر نہیں سکتے ہر وقت ٹریفک جام رھنا یہاں کا معمول بن چکا ہے سٹی ٹریفک وارڈن شاہین چوک،الائیڈ چوک،کلر بائی پاس،مرید چوک،چوآ روڈ پر سارا دن موٹر ساۂیکل سواروں کے چالان کرکے اپنا اپنا روز کا دیا جانے والا ٹارگٹ مکمل کرنے میں مصروف رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کلرسیداں بار ایسوسی ایشن نے بھی گزشتہ پیر کو ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے بلاجواز ناکوں، چالانوں اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے ہوش کے ناخن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کو بے ہنگم چھوڑ کر چالان کرتے رہنا قانون کے نام پر بدترین مذاق ہے جس کی کوئی بھی قانون اجازت نہیں دیتا لہذہ ٹریفک سٹاف کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیئے جائیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 26, 2026): The City Traffic Police in Kallar Syedan are facing criticism over their alleged failure to maintain smooth traffic flow and ensure compliance with fare regulations, as traffic congestion continues to disrupt daily life in the town.
Despite the availability of a bypass, the main Rawalpindi-Choa Road inside Kallar Syedan remains congested for most of the day, particularly between 8:00 AM and 9:00 PM. Motorists and pedestrians frequently face long delays, while the presence of traffic wardens and other law enforcement personnel has reportedly failed to resolve the problem.
According to local residents, instead of managing traffic at busy intersections, traffic wardens remain occupied setting up checkpoints and issuing challans to motorcyclists to meet their alleged daily targets.
Traffic wardens deployed at Shaheen Chowk, Allied Chowk, Kallar Bypass, Murid Chowk and Choa Road are reportedly more focused on issuing motorcycle traffic tickets than ensuring the smooth movement of vehicles.
Residents have also expressed concern over the apparent lack of effective intervention by traffic wardens, police mobile units, Punjab Highway Patrol, PERA Force and administrative officials, despite persistent traffic congestion.
They further pointed out that administrative officers frequently travel through the main roads, but their official vehicles are escorted through traffic by security personnel and staff. Ordinary citizens, however, continue to face considerable difficulties navigating the congested commercial areas.
The situation has also prompted a protest by the Kallar Syedan Bar Association. Last Monday, lawyers protested against what they described as unnecessary checkpoints, excessive challans and harassment of citizens by the Traffic Police and Punjab Highway Patrol. As part of the protest, lawyers boycotted court proceedings.
Local residents have urged the district administration to take immediate notice of the situation and issue clear instructions to traffic personnel to prioritize traffic management rather than focusing primarily on issuing challans.
They maintained that allowing traffic to remain disorganized while continuing to issue fines in the name of law enforcement is unacceptable. Citizens demanded practical measures to ensure uninterrupted traffic flow and provide relief to commuters, traders and visitors to Kallar Syedan.
کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں چوروں کے منظم گروہ کی وارداتیں
Organized Gang Targets Markets in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،26نومبر2026)–کلر سیداں کے مختلف بازاروں پر چوروں کے منظم گروہ کا دھاوا،13 دوکانوں کے تالے کاٹ ڈالے ایک دوکان کی دیوار توڑ کر واردات کر ڈالی،شاپنگ کرتی خاتون کے بیگ سے اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زیورات خریداری کے چند منٹوں بعد ہی چوری کر لیئے گئے،انجمن تاجراں کے صدر شیخ خورشید احمد کے مطابق بارہ وارداتیں تین مختلف ایام میں شام ساڑھے چھ بجے کے وقت ہوئیں جب بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ان کے مطابق گوجرخاں روڈ پر 6 مغل بازار کی 4 مین بازار، پنڈی روڈ اور نیلم بازار کی ایک ایک دوکان میں چوری کی وارداتیں ہوئی چور سامان اور نقدی چرا کر لے گئے ادہر گاؤں تل خالصہ تحصیل گوجرخاں کے محمد رمیض اپنی فیملی کے ہمراہ کلرسیداں آئے جہاں انہوں نے مین بازار کی ایک جیولری شاپ سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے طلائی زیوارات خریدے اور کپٹروں کی خریداری کے لیئے ملحقہ نیلم بازار چلےگئے اس دوران کسی چور نے خاتون کے بیگ کی زپ کھول کر تھوڑی دیر قبل ہی اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے خریدے گئے طلائی زیوارات چوری کر لیئے۔
All Pakistan Private Schools Association Kallar Syedan Welcomes Punjab CM’s Youth Games Initiative,
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کا اجلاس
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،26نومبر2026)–آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن تحصیل کلرسیداں کا ایک اجلاس کمال ماڈل پبلک سکول چوکپنڈوڑی میں ہوا جس میں پرویز اقبال وکی، توقیر اعوان،نیئر جمال اکرم راجہ،قاسم علی کیانی،سیدہ ساجدہ، محترمہ ممتاز اور چوہدری ندیم الفت نے شرکت کی،ابرار احمد خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا یوتھ گیمز کے حوالے سے اچھا اقدام ہے جس کو پرائیویٹ سکولز ایسی ایشن سراہتی ہے، اور اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔اس موقع پر تحصیل لیول پر کمیٹی تشکیل دی جو تحصیل کلرسیداں کے تمام پرائیویٹ سکولز میں جا کر رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کرے گی