DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Anas Sarwar elected leader of Scottish Labour

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے سکاٹش لیبر پارٹی کے نئے لیڈر منتخب

لندن، محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار داٹ کوم۔۔۔۔ انس سرور کو سکاٹش لیبر پارٹی کے نئے لیڈر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ گلاسگو سے تعلق رکھنے والے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن انس سرور نے اس مقابلے میں شامل واحد امیدوار مونیکا لینن کو شکست دی ہے۔ سکاٹش لیبر پارٹی کے رہنما رچرڈ لیونارڈ نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کا استعفیٰ دینا پارٹی کے مفاد میں ہے۔ انس سرور سکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات (6 مئی) سے قبل پارٹی کا چارج سنبھالیں گے۔

وہ برطانیہ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے پہلے ایسے رہنما ہیں جو سفید فام نہیں۔ انھوں نے 57.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ لینن کو 42.4 فیصد ووٹ ملے۔ انس سرور 16 سال کی عمر میں سکاٹش لیبر پارٹی کے رکن بن گئے تھے، لیکن سیاست تو پہلے ہی سے ان کے خون میں رچی بسی تھی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے ان کے والد چوہدری محمد سرور کو ہاوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ چوہدری محمد سرور سنہ 1997 اور 2010 کے درمیان گلاسکو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوتے رہے، یہاں تک کہ ان کے بیٹے انس نے ان کی جگہ لیتے ہوئے اسی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

گلاسگو یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد انس سرور نے رکن اسمبلی بننے سے قبل پانچ سال تک پیسلے میں دانتوں کے ڈاکٹر کے طور پر کام کیا۔ انس 2010 سے 2015 تک گلاسگو کے مرکزی رکن پارلیمنٹ تھے اور وہ نیو لیبر کے گورڈن براؤن کیمپ کا حصہ تھے۔

London; Anas Sarwar has been elected leader of the Scottish Labour Party, winning 57.6% of the vote.

The Glasgow MSP defeated the party’s health spokeswoman Monica Lennon, who won 42.4% of votes cast.

Mr Sarwar, the first person from an ethnic minority background to lead a UK party, said his election was “the greatest honour of my life”.

With just 10 weeks before May’s Holyrood election, Mr Sarwar takes the reins of a party third in the polls, with the latest Ipsos Mori survey putting Labour at 15% in the constituency vote and 14% in the regions.

Show More

Related Articles

Back to top button