DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Professional and immoral beggars move in Kahuta city with negligence of local authorities

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں بھکاریوں کی بھر مار۔بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوانوں کو دعوت گناہ جبکہ چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں بھکاریوں کی بھر مار۔بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوانوں کو دعوت گناہ جبکہ چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہیان گداگروں نے گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے موجود گراؤنڈ اور گریڈ اسٹیشن بجلی گھر کے سامنے گراوئنڈ میں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں زمہ دار محکموں کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے یہ چھوٹی سی غیر قانونی بستی کہوٹہ کے گرلز سکول میں آباد ہوئی ہے یہ کون لوگ ہیں کہاں سے آئے ہیں ایسے کیوں ڈیرہ لگا لیا ہے یہ انتظامیہ کا کام ہیمگر ان سے کوئی نہیں پوچھتاان بھکاریوں میں موجو د خواتین نوجوانوں کو سر عام دعوت گناہ دیتی ہیں اس کے علاوہ چوری کے ساتھ ساتھ منشیات اور طرح طرح کے جرائم سر اٹھارہے ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Due to the negligence of Tehsil Administration Kahuta has led to beggars invading in Kahuta city. Immoral invitation of youths under the guise of begging and theft is also on the rise. Due to the negligence and carelessness of the responsible departments, this small illegal settlement has been settled in front of the girls school of Kahuta for the last several days. Who are these people and where did they come from is major question.

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی زیرنگرانی اے سی آفس کہوٹہ میں کھلی کچہری بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ کا انعقاد

On the direction of Chief Minister Punjab, an open court session was held at AC Office Kahuta under the supervision of Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی زیرنگرانی اے سی آفس کہوٹہ میں کھلی کچہری بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ کا انعقاد۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ رابعہ سیال نے اے سی آفس کہوٹہ میں ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلان کی شکایات سنی اور موقع پر ان حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر نائب تحصیلدار کہوٹہ ملک ریان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو محمد سلیم، انچارج کمپیوٹر سنٹر کاظم بخاری، حلقہ پٹوار کہوٹہ کے پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری راجہ شاہد ممتاز،سمیت محکمہ مال کے اہلکار و پٹواری صاحبان موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ رابعہ سیال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کے انعقاد سے لوگوں کو روز مرہ کے معاملات وراثتی انتقالات،فرد و رجسٹریشن،ناجائز قبضہ،ڈومیسائل کے حصول کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔انہوں نے پٹواری صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں اور شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ڈی ایم سی میں الغازی نان سنٹر کا افتتاح

Inauguration of Al-Ghazi Non Center at Dera Mushtaq Shah Bazaar DMC

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازاردن بدن ترقی کی راہ پرکہوٹہ شہر کے قریب ایک اور شہر کا اضافہ ہو گیا ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ڈی ایم سی میں الغازی نان سنٹر کا افتتاح۔عوام علاقہ کا ایک اور بڑا مسلہ حل ہو گیا کہوٹہ شہر جانے کے بجائے وہاں سے ہی روٹی میسر ہونے لگی۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتاق شاہ بازارجو کہوٹہ شہر کے تقریبا 3کلومیٹر کی دوری پر وہاں پر آئے روز مختلف دوکانوں میں اضافہ ہو رہا ہے علاقہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی دن رات کوششوں سے پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ کا قیام عمل میں آیا اس کے بعد وہاں پربل جمع کرانے، اکاوئنٹ کھلوانا،رجسٹری،پنشن ملنے کی سہولت کے بعد آغا سید مشتاق حسین نقوی کی ہی کوششوں سے آے ٹی ایم مشین کی بھی سہولت میسر ہو گئی گذشتہ روز ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ڈی ایم سی میں الغازی نان سنٹر کا افتتاح ہوا جس سے اہل علاقہ کا ایک اور مسلہ حل ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button