Pothwar.comGujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Principal Gov Boys Higher Secondary School Pandori Jabbar Educationist Tahir Mahmood passed away, Namaz e janaza held with large number of people

پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر ماہر تعلیم سر طاہرمحمود انتقال کرگئے ,مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر ماہر تعلیم سر طاہرمحمود انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ دن ساڑھے گیارہ بجے ادا کر کے کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں اساتذہ اکرام،شاگردوں سمیت ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعد اد میں شرکت کی ادھر مقامی صحافی ممراز شیخ،اخلاق شیخ،ماسٹر شبیر حسین،محمد عاصم،ابرار شیخ (اٹلی)،راجہ صابر حسین صدیقی،شاہد محمود منگی،چوہدری نمبردار رفاقت،علامہ ذبیر مدنی،ماسٹر عمر فاروق،ماسٹر شبیر رہوڑہ و دیگر نے تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسٹر طاہرمحمود انتہائی شفیق ملنسار شخصیت کے مالک علاقے بھر کے طالب علموں کے ساتھ دوستانہ روایہ رکھنے والے تھے ان کے چھوٹے بھائی سر قیصرمحمود مرحوم کے بعد ان کے بڑے بھائی طاہر محمودکی وفات سے علاقے کے طالبعلوں کو شدید تعلیمی نقصان ہوا ہے اپنے والد محترم کی طرح سر طاہرمحمود اور قیصر محمودنے تعلیمی میدان میں اپنی اہم خدمات سر انجام دی ہیں ہمیشہ اپنے سکول بورڈ کو ترجیح دی ہے اپنے علاقے کے یتیم بچوں کا خاص خیال رکھا یہی وجہ ہے کہ آج بچہ بچہ ان کی وفات پر رو رہا ہے انہوں نے کہا سر طاہر محمود کی طبیعت کچھ ایسی تھی کہ اگر کوئی بچہ غلطی کرتا ہے تو اس کی غلطی کے مطابق سزا دیتے تھے لیکن ایسا بہت کم ہوتا تھا اکثر بچے ہوم ورک نہ کرنے کی پاداش میں ماڑ کھاتے تھے لیکن زیادہ تر کلاس روم سمیت سکول میں بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول ہوتا تھا اللہ کریم ان کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین

بینک منیجر یوبی ایل ندیم حسین ٓف کنگر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Marriage ceremony of Bank Manger UBL Nadim Hussain held in Kingar

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—بینک منیجر یوبی ایل ندیم حسین ٓف کنگر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام مقامی شادی ہال میں کیا جس میں ان کے دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔

چوہدری محمدریا ض کی رہائی حق اور فتح ہے

The release of Chaudhry Muhammad Riyaz is a victory of truth

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—ممتاز مسلم لیگی رہنماء ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست،چیئرمین راجہ محمد اسلم اور حاجی محمود بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری محمدریا ض کی رہائی حق اور فتح ہے ان کا شمار پرانے مسلم لیگیوں میں ہوتا ہے ان کو جیلوں کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ وہ میاں بردران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا تحصیل گوجرخان مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی یہاں سے مسلم لیگی نمائندے ہی جیتیں گے۔

سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی زمان ہاؤس آمد۔

Former MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti arrives at Zaman House.

گوجرخان ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ زمان ہاؤس آمد چوہدری محمد ریاض کو رہائی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان، خواجہ جہانگیر، چوہدری اشفاق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے چوہدری خورشید زمان اور چوہدری محمد ریاض اور ان کے ساتھیوں نے زمان ہاؤس پہنچنے پر شوکت عزیز بھٹی کا پرتپاک استقبال کیا راجہ شوکت عزیز بھٹی کی طرف سے پرتپاک استقبال کرنے پر چوہدری برادران کا شکریہ ادا کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران آئندہ سیاست کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔

گہنگریلہ گاوں کے راجہ طالب حسین کا کالج کا طالب علم جوانسالہ بیٹا گھر کے چھتکے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جانبحق

Raja Talib Hussain, a college student of Ghangrila village, lost his young son when he was electrocuted by a power line passing near the roof of his house.

گوجرخان ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)—واپڈا سب ڈویژن مندرہ کے اہلکاروں کی غفلت سے ایک اور نوجوان موت کی بھینٹ چڑھ گیاگہنگریلہ گاوں کے راجہ طالب حسین کا کالج کا طالب علم جوانسالہ بیٹا گھر کے چھتکے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button