DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab government upgrade 110 schools to higher sec schools while Choa Khalsa school is upgraded to central model school

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے گیارہ اضلاع کے 110 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری مدارس کو ماڈل مدارس کا درجہ دے دیا ہے, گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کو سنٹرل ماڈل سکول کا درجہ دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے گیارہ اضلاع کے 110 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری مدارس کو ماڈل مدارس کا درجہ دے دیا ہے ضلع راولپنڈی میں دس مدارس کو ماڈل جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کو سنٹرل ماڈل سکول کا درجہ دیا گیاہے۔ضلع راولپنڈی میں گیارہ مدارس ماڈل کا درجہ پائے جن میں تحصیل ہائے کلر سیداں،گوجرخان، مری اور راولپنڈی کے دو دو جبکہ ٹیکسلا،کوٹلی ستیاں او رکہوٹہ کا ایک تعلیمی ادارہ شامل ہے۔جن کے لیے مجموعی طور پر سولہ کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ماڈل کا درجہ پانے والے مدارس میں تحصیل کلر سیداں سے گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائیر سیکنڈری سکولز چوآ خالصہ،تحصیل گوجرخان سے گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائیر سیکنڈری سکولز بیول،تحصیل راولپنڈی سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لوکو شیڈ اور گورنمنٹ گرلز جامعہ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں شامل ہیں تحصیل کہوٹہ سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مٹور،تحصیل مری سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گھوڑا گلی اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول باڑیاں، جبکہ تحصیل ٹیکسلا سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عثمان کھٹڑ شامل ہیں ماڈل مدارس کا درجہ پانے والے تعلیمی اداروں میں ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے وھاں متاثر کن تبدیلیاں لائی جائیں گی جس سے تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری کے ساتھ معیار تعلیم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Kallar Syedan; The Punjab government has given status of model madrassas to 110 government higher secondary madrassas in 11 districts of the province. Ten madrassas in Rawalpindi district have been given model status while Government Boys Higher Secondary School Choa Khalsa has been given status of central model school. in Distt Rawalpindi 11 schools were upgraded in tehsils of Kallar Syedan, Gujar Khan, Murree and Rawalpindi while one educational institution of Taxila, Kotli Sattian and Rakhota. For which a total amount of more than 160 million has been allocated. Government Boys / Girls Higher Secondary Schools Choa Khalsa from Tehsil Kallar Syedan, Government Boys / Girls Higher Secondary Schools Bewal from Tehsil Gujar Khan, Government Boys Higher Secondary School Loko Shed from Tehsil Rawalpindi and Government Girls Secondary School Jamia High These include Government Girls Higher Secondary School Mator from Kahuta Tehsil, Government Girls Higher Secondary School Ghoda Gali and Government Boys Higher Secondary School Barian from Tehsil Murree, while Government Girls Higher Secondary School Usman Khattar from Taxila Tehsil. Impressive changes will be made in the Lami institutions at a cost of Rs. 1.5 crore, which will have a positive impact on the quality of education along with further improvement in educational facilities.

سکھر سے اغواء ہونے والی تین لڑکیوں کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس کلر سیداں پہنچ گئی اور نواحی علاقے میں رات گئے ایک گھر میں ریڈ کیا

To rescue the three girls abducted from Sukkur, Sindh police reached Kallar Syedan and raided a house in the suburbs last night.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سکھر سے اغواء ہونے والی تین لڑکیوں کی بازیابی کیلئے سندھ پولیس کلر سیداں پہنچ گئی اور نواحی علاقے میں رات گئے ایک گھر میں ریڈ کیا تا ہم پولیس مغویان کی بازیابی میں کامیاب نہ ہو سکی اور ناکام واپس لوٹ گئی۔تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قیصر رشید کیانی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب تھانہ بھائی جی شریف سکھر تھانے کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی بدرالدین پولیس نفری کے ہمراہ کلر سیداں تھانے آئے اور کلر سیداں جت نواحی علاقہ میں ریڈ کرنے کیلئے روانگی ڈالی ریڈ کے وقت مغویان موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولیس خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔یاد رہے کہ تھانہ بھائی جی شریف سکھر میں گھنو خان نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ گزشتہ روز میں اپنے گھر کے کمرے میں موجود تھا اور تھوڑی دیر بعد گھر کے کمرے سے باہر آ کر دیکھا کہ میری ساس مسمات رحیماں گھر کے برآمدے میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی تھی اور میری سالیاں مسماۃ ریشماں عرف معصومہ،ماریہ اور عاصمہ گھر میں موجود نہ تھیں۔اسی دوران میری بیوی کا بھائی شفیق الرحمان اور رشتہ دار کماالدین بھی آ گئے جنہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر گلی میں دو عدد کاریں کھڑی تھیں جس میں چھ افراد موجود تھے جن میں دو افراد کے ہاتھوں میں پسٹل تھے جن کیساتھ میری تین سالیاں خود جا رہی تھیں۔بعد ازاں گھر کے کمرے میں دیکھا تو بڑی پیٹی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس میں پڑی ایک تولہ سونے کی بالیاں،دو عدد لیڈیز انگوٹھیاں، ساٹھ ہزار روپے کی نقدی،سلے ہوئے لیڈیز کپڑے اور ان سلے 20 جوڑے موجود نہیں تھے۔

کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے نام پر فراڈ جاری،

Fraud continues in the name of supply of flour at government rates in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے نام پر فراڈ جاری،سیکرٹری گڈ گورننس تحصیل کلر سیداں نمبردار انصر محمود نے ہفتہ کے روز پونے بارہ بجے دن سر صوبہ شاہ آٹا ٹرکنگ پوائنٹ پر چھاپہ مارا جہاں نیو خرم فلور ملز کی طرف سے 300 تھیلے (10کلو گرام والے) کی جگہ 80 تھیلے(10 کلو گرام والے) یومیہ بیھجے جا رہے تھے۔ نیو خرم فلور ملز پچھلے 15 دن سے روزانہ کی بنیاد پر 220 تھیلے (10کلو گرام والا) آٹا کم لا کر 55 من آٹاخرد برد کر رہی تھی جس کی مالیت 92400 روپے روزانہ بنتی ہے۔ اس چوری کی بابت تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو موقع ہی سے آگاہ کر دیا گیا مگر انتظامیہ کی طرف سے شام 4 بجے تک کوئی آفیشل موقع پر نہ پہنچا۔جس کی وجہ سے شام ساڑھے 4 بجے سیکرٹری گڈ گورننس نے اپنا بیان لکھ کے فوڈ انسپکٹر کو واٹس ایپ کر دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کی لوکل و تحصیل قیادت موقع پر موجود رہی۔ادہر شہریوں میں کلرسیداں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی میں جاری گھپلوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری گڈ گورنس مسلسل دوبار ملز مالکان کی چوری پکڑ چکے ہیں مگر چوری کا عمل بدستور جاری ہے اور ایسا کرنا محکمہ فوڈ کے تعاون اور سرپرستی کے بغیر کرنا ممکن ہی نہیں انہوں نے وزیراعلی عثمان بزدار سے کلرسیداں میں فلور ملز مالکان کی لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے وفد نے گوجرخان جا کر سابق صوبائی وزیر چوھدری محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں جیل سے رہائی پر مبارکباد

PML-N delegation from Kalrasidan visited Gujar Khan and met former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz and congratulated him on his release from jail.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—-کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے وفد نے گوجرخان جا کر سابق صوبائی وزیر چوھدری محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں جیل سے رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس عزم اور حوصلے سے جیل برداشت کی وہ لائق تحسین ہے وفد میں سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،سٹی صدر چوھدری اخلاق حسین،شیخ ندیم احمد، شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویرشیرازی،نمبردار اسد عزیز شامل تھے اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان اور راجہ محمد طارق کیانی بھی موجود تھے وھاں موجود تمام لوگوں نے چوہدری محمد ریاض کو تھائی پر مبارکباد دی جبکہ چوہدری محمد ریاض کا کہنا تھا کہ انہیں میاں نواز شریف اور ان کے بیانیے کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی مگر وہ کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں جیل کی صعوبتیں مجھے نوازشریف کی حمایت ترک کرنے کا موجب نہیں بن سکتیں۔

مضروب پولیس کانسٹیبل رضوان قمر کا دوبارہ میڈیکل بذریعہ میڈیکل بورڈتشکیل دے کر اپنی رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا

Injured police constable Rizwan Qamar reconstituted by medical board and ordered to submit his report to the court.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کی مقامی عدالت نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کو کلر سیداں کے رہائشی مضروب پولیس کانسٹیبل رضوان قمر کا دوبارہ میڈیکل بذریعہ میڈیکل بورڈتشکیل دے کر اپنی رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا جس پر ایم ایس ڈی ایچ کیو راولپنڈی نے ایس ایچ او کلر سیداں کو 10 مارچ کو مضروب رضوان کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا۔اظہر حسین سکنہ ڈھوک ناظم آباد کلر سیداں نے بذریعہ چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ایم ایل سی کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ بورڈ تشکیل دینے اور اصل حقائق سامنے لانے کی استدعا کی تھی۔مضروب رضوان قمر جو مظفر آباد (آزاد کشمیر) میں پولیس ملازم ہے اپنی رخصت کے دوران جگہ کے تنازع پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور اس نے مقدمے میں اپنے سگے تائے اظہر حسین اور اس کے بھانجے غضنفر اقبال کو ملزمان نامزد کر دیا تھا جس پر ملزمان نے ایم ایل سی رپورٹ کو چیلنج کر دیا اور شبہ ظاہر کیا کہ مضروب نے مبینہ طور پر خودساختہ ضربات لگا کر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ملی بھگت کر کے ایم ایل سی حاصل کر لی اورہمیں من گھڑت مقدمے میں ملزمان نامزد کر دیا۔

معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی دختر کی شادی راجہ احتشام جنجوعہ ایڈووکیٹ سے سرانجام پائی

Leading businessman Raja Javed Kayani’s daughter married Raja Ehtesham Janjua Advocate

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی دختر کی شادی راجہ احتشام جنجوعہ ایڈووکیٹ سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب گاؤں بھلاکھر میں ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم راجہ محمد شیراز کیانی،محمد صفدر کیانی، محمود کیانی،جاوید بٹ،سہیل کیانی،راحت کیانی،چوہدری توقیراسلم،نمبردار اسد عزیز، چوہدری محمد شیراز،چوھدری محمد ابرار، عبدالغفور کیانی،ارباب وڑائچ،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد وقاص احمد مصطفائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Muhammad Waqas Ahmad Mustafai wallima cermony held in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سینیئر مدرس گلفراز خان کے فرزند محمد وقاص احمد مصطفائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ محمد ظریف راجا،پرویز اختر قادری،شاھد اکبر گجر،ملک محمد فیاض سندھو،احسان الحق قریشی،راجہ ندیم احمد، محمد رضا وینس،نمبردار عدنان عباس،نمبردار اسد عزیز،عبدالوحید چوہدری، ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

بروز پیر دن گیارہ بجے ریسکیو دفتر کلرسیداں میں سول ڈیفینس ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوگی

A special function on the occasion of Civil Defence Day will be held on Monday at 11 am at the Rescue Office, Kalalr Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— آج بروز پیر دن گیارہ بجے ریسکیو دفتر کلرسیداں میں سول ڈیفینس ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں سول ڈیفینس اور فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button