03 June 20026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Section 144 Extended, Outdoor Drone Flying Remains Banned
کلر سیداں;دفعہ 144 میں توسیع، کھلے میدانوں میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے،محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی،حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے،ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے,اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی
انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیئے گئے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی،جس کا مقصدعوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے
پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ادہر کاروباری طبقے نے ایک بار سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کے منہ سے نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے لوگوں کے کاروبار پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں رہی سہی کسر پنجاب حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کے نام سے پوری کر رہی ہے جس سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو رھا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | June 3, 2026): The Government of Punjab has extended Section 144 across the province, maintaining a complete ban on flying drones in open outdoor spaces due to ongoing security concerns.
According to the Home Department, the restriction on outdoor drone usage has been extended for another 30 days under Section 144. Officials stated that the decision has been taken in view of security risks and to ensure public safety and protection of property.
However, limited use of small drones inside halls and marquees during indoor events has been permitted. In such cases, event organisers will be fully responsible for ensuring safe and regulated usage of drones within indoor premises.
The notification further states that intelligence agencies and law enforcement bodies have been exempted from the ban to carry out their operational duties.
The restriction has been imposed under Section 144(6) of the Code of Criminal Procedure 1898, by the Punjab Home Secretary, aiming to maintain law and order and ensure public safety across the province.
Authorities have directed all district administrations and police departments to strictly implement the orders in letter and spirit.
Meanwhile, representatives of the business community have expressed strong reservations over what they termed repeated “smart lockdown-style restrictions,” arguing that such measures are further damaging already struggling businesses. They claimed that livelihoods have already been affected due to economic challenges, and additional restrictions are increasing unemployment and financial pressure on the public.
معذوری ہار گئی، حوصلہ جیت گیا — محمد شعبان جٹ کی کامیابیوں کی شاندار داستان
Disability Defeated, Courage Won — Inspiring Success Story of Muhammad Shaban Jutt
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03جون 2026) —معذوری ہار گئی، حوصلہ جیت گیا،محمد شعبان جٹ کی کامیابیوں کی روشن داستان۔محمد شعبان جٹ کا شمار ان باہمت اور باوقار لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے جسمانی معذوری کے امتحان کو اپنے عزم و حوصلے سے شکست فاش دی، ان کے حوصلے،عزم اور خودداری میں کبھی بھی معزوری حائل نہ ہوسکی،اس نوجوان نے جسمانی معزوری کے ذریعے لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے اور ترس کھانے والی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر محنت کے راستے کا انتخاب کیا،مشکلات کے سامنے سر جھکانے کے بجائے اپنے خاندان کی کفالت اور حلال روزی کمانے کا عہد کیا،وقت گزرتا گیا،آزمائشیں آتی رہیں مگر محمد شعبان جٹ ثابت قدم رہے بالآخر ان کی محنت رنگ لائی اور انہیں ڈس ایبل پرسن کوٹہ کے تحت محکمہ تعلیم میں معلم کی ملازمت مل گئی آج انہیں اس پیشہ سے وابستہ ہوئے نو برس مکمل ہو چکے اس دوران انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو اور بی ایڈ کے ساتھ ساتھ لاہور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سے CCA کا بھی امتحان پاس کیا اور محمد شعبان جٹ نہایت دیانت داری، خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر تمام جسمانی معذورں کو یہ پیغام دے رکھے ہیں کہ جسمانی معذوری کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ بھیک مانگنا آپ کا حق و مقدر ہے بلکہ آپ اس معذوری کے باوجود تعلیم حاصل کرکے بہت آگے تک جا سکتے ہیں آپ کی کامیابیوں کی راہ میں جسمانی معذوری ہر گز رکاوٹ نہیں بن سکتی اس کے لیے آپ کو حوصلے اور عزم کی ضرورت ہے جو کامیابی کا پہلا زینہ ہیں۔
Kallar Syedan Market Dispute Resolved Through Reconciliation Efforts Led by Local Leaders
کلرسیداں منڈی مویشیاں تنازع جرگے کے ذریعے حل، فریقین میں صلح ہو گئ




