DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; An 08-year-old boy was injured in a motorcycle snatching incident in Bani police station area.

تھانہ بنی کے علاقے میں گزشتہ رات موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ 08 سالہ بچہ زخمی

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ بنی کے علاقے میں گزشتہ رات موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ 08 سالہ بچہ زخمی،ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہوا جس پر دونوں ڈاکو زیراستعمال موٹرسائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں گزشتہ رات موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے08 سالہ بچہ زخمی ہوا،ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا جس پر دونوں ڈاکو زیراستعمال موٹرسائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پربنی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ڈکیتوں کا زیر استعمال موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیاجو تحقیقات پر اسی رات محلہ فیروز آباد علاقہ تھانہ بنی سے چھیننا پایا گیا، سی پی اومحمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی تلاش و گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی راول کی زیرنگرانی ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں سرچ آپریشن کے ساتھ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ملزمان کو تلاش کیا گیا،آج صبح 15پر نامعلوم نعش کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقعہ پر پہنچی تو تحقیقات کے دوران نعش گزشتہ رات دوران واردات زخمی ہونے والے ڈکیت کی نکلی، نعش کی شناخت ماجد عالم عرف ماجد بلا کے نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ کریمنل اور قبل ازیں 08 مقدمات میں چالان ہوچکا ہے، ماجد گزشتہ دنوں میں تھانہ گنجمنڈی، پیرودھائی، بنی میں وارداتوں میں بھی ملوث رہا، نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، واقعے کا مقدمہ محمد زین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایس پی راول نے بتایا کہ ڈکیت کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، فرار ڈکیت کو جلد گرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے03ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 03 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے03ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 520 گرام ہیروئن،420گرام چرس،10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے آصف اقبال سے520گرام ہیروئن، تھانہ کہو ٹہ پولیس نے شکیل احمد سے420گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد سعد سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

CPO Rawalpindi continues to hold open court on a daily basis

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ایس ایچ او چونترہ کوشوکاز نوٹس اور سب انسپکٹر کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے38 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی ا و نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، کھلی کچہری میں خاتون کی مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پرایس ایچ ا وچونترہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے او رشہری کی شکایت پر سب انسپکٹر فہد امجد کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button