DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi visited Kahuta city and visited various union councils.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ شہر کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں،قل کی دعا میں شرکت کی

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ شہر کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں،قل کی دعا میں شرکت کی اور نمازے جنازہ میں میں حاضری دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ شہر کا دوہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ عثمان عباسی،راجہ گلزار احمد گلزاری،راجہ عمران ضمیرصدر پریس کلب کہوٹہ، راجہ ظفر بگہاروی سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد، راجہ ظہور اکبر، راجہ تنویر بنارس،سرفراز قریشی،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، خرم عباسی آف مری،طاہر اسماعیل عباسی،راجہ شاہد اجمل،راجہ رومان سعید جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا انہوں نے کہوٹہ کی سیاسی شخصیت راجہ ندیم اشرف (مرحوم)کے بیٹے راجہ حسنات اکبر کی نمازے جنازہ میں شر کت کی،محلہ آڑہ میں ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی کے تایاجان کی وفات پر، محمدسعید کے صاحبزادے حافظ وقار اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر،محلہ راجگان کہوٹہ میں راجہ ساجد کی وفات پر،ڈاکٹر صداقت کے بہنوئی راجہ قعرش کی وفات پر، جماعت اسلامی کے رہنماء راجہ عبدالقیوم کی وفات پر، ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اورپٹواری ساجد عباسی کے جوانسالہ بیٹے کی وفات پر ا ن گھر جا کر حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف جانے والے حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منتخب ممبران اسمبلی سے نوٹس لینے کی اپیل

Hassan Shah road in need of major repairs

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی طرف جانے والے حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار منتخب ممبران اسمبلی سے نوٹس لینے کی اپیل۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ کی عوام موجودہ جدید دور میں بھی بنیادی مسائل سے دوچارگاؤں کی طرف جانے والے واحد روڈ حسن شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے یہ روڈ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی ذاتی جیب سے یہ روڈ بنائی ہے اس کے بعد کسی نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی اہلیان علاقہ نے مذکورہ روڈ کی از سر نو تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former Chairman UC Doberan Kalan Raja Nadeem Ahmed visits various Union Councils

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری مر حومین کے لیے دعا لواحقین سے اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے ہمراہ تنویر احمد اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری مر حومین کے لیے دعا لواحقین سے اظہار تعزیت کی انہوں نے یونین کونسل چوآخالصہ موضع لنگڑیال چوہدری محمد مبارک اور چوہدری ظفر (یو۔کے) کی ہمشیرہ مرحومہ اور چوہدری نثار آف ممیال کی سالی صاحبہ کی وفات پر،یونین کونسل منیاندہ (میرگالہ سیداں) سیرت کمیٹی چوآ خالصہ کے سرپرست پیر سید منصور حسین شاہ کی وفات پر،یونین کونسل منیاندہ گاؤں سکرانہ محمد ساجد کیانی کے والد مرحوم کی وفات پر،کلرسیداں گاؤں جسوالا محمد زمان بھٹی کے بھائی محمد محفوظ بھٹی مرحوم کی وفات پر،کلر سیداں گاوں ڈریال ریٹائرڈ سب انسپکٹر پنجاب پولیس ملک محمد سعید کے والد سینئر مسلم لیگی رہنما صوبیدار ملک محمد سرور مرحوم کی وفات پر،یوسی بلاکھر شاہد عثمان کے والد اور سردار محمد شجاع کے برادر اِن لاء کی وفات پر،باغ جمیری محمد نعیم منہاس(کونسلر یو۔کے) کی والدہ کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مر حومین کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے چیئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور صدر اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام یوم یکجہتی کشمیر سے خطاب

Jammu and Kashmir People’s Party and Member Legislative Assembly Sardar Hassan Ibrahim addressed the Kashmir Solidarity Day program

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم نے ڈوگرہ دور میں آزادی کشمیر میں جو جدت پیدا کی اور لاٹھیوں کلہاڑیوں سے گلگت بلتستان سمیت 32ہزار مربعہ میل علاقہ آزاد کرایا آج بھی اُسی جذبے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے ہر آنے والی حکومت مصلحت کا شکار رہی اور اُ سی طرح سے مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے سامنے پیش نہ کیا جا سکا پاکستانی عوام نے72سالوں میں کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا آزاد کشمیر کے بیس کیمپ ہے اور ہماری جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے چیئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور صدر اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام یوم یکجہتی کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوجوان صحافی و کالم نگار صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے بھی مہمانان گرامی کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عملی طور پر اقدامات کر کے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرایا جائے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ27سال سے5فروری کو یوم یکجہتی کے موقع پر حاضری دی اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری سردار ابرار یاد، امر علی قادری،انعام الحق ہاشمیبھی موجود تھے راجہ عمران ضمیر اور اصغر حسین کیانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ اس موقع پر سردار حسن ابراہیم نے پریس کلب کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button