DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Sadaqat Medical Store is fined while the Pharmacy is shut down in Chauk Pindori

چوکپنڈوری میں صداقت میڈیکل سٹور کا چالان اور فارمیسی کو سر بمہر کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مئی,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے پر چوکپنڈوری میں صداقت میڈیکل سٹور کا چالان اور فارمیسی کو سر بمہر کر دیا۔ایک مریض نے اے سی کلر سیداں کو شکایت کی تھی کہ اس نیمیڈیکل سٹور سے دوائی خریدی جس کے استعمال کی مدت دسمبر 2023کو ختم ہو چکی تھی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مصباح نورین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, May, 2024) – Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaq Ullah Khan Niazi issued a fine to Sadaqat Medical Store and shut down a pharmacy in Chauk Pindori for selling expired medicines.

One patient. had complained to AC Kallar Syedan that he bought the medicine from the medical store which had expired on December 2023.

Deputy District Health Officer Kallar Syedan Dr. Farhat Ibrahim and Deputy Drug Controller Misbah Naureen were also present on the occasion when the action was taken.

ایم سی کلر سیداں کے 60 منصوبوں کیلئے ساڑھے 23کروڑ کی خطیر رقم مختص کی ہے

MC Kallar Syedan has been allocated a huge amount of 23 and a half crores for 60 projects of Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے ایم سی کلر سیداں کے 60 منصوبوں کیلئے ساڑھے 23کروڑ کی خطیر رقم مختص کی ہے تمام منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئیہیں۔ ایم سی کلر سیداں کی 23وارڈز میں پرانی و نئی گلیات کی تعمیر و مرمت،سیوریج سسٹم کی بحالی اور قبرستانوں کی چار دیوار ی شامل ہے۔سب انجینئر محمد حسنین نے بتایا کہ ٹینڈروں کیلئے 18مئی تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ 20مئی کو ٹھیکیداروں کی موجودگی میں ٹینڈرز کھولیں جائیں گے۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی نے شراب برآمد کر لی

Punjab Highway Patrol Police Chauk Pinduri confiscate liquor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مئی,2024ء)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی نے شراب برآمد کر لی۔ ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کے انچارج سب انسپکڑ عتیق الرحمان کیانی اور اے ایس آئی عمران بٹ نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے چوہدری محمد مجید سکنہ اسلام اباد سے شراب برامد کر کے اس کے خلاف چار حد کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے کلرسیداں پولیس کی حوالات میں بند کردیا گیا۔

سجادہ نشین دربار عالیہ گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ کی کلرسیداں آمد

Arrival of Sajjada Nashin Darbar Aliya Ghamkol Sharif Pir Habibullah Shah in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مئی,2024ء)—سجادہ نشین دربار عالیہ گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ کی کلرسیداں آمد راجہ ثاقب محمود کے والد ماسٹر محمد شبیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ محفل میں شرکت کی اس موقع پر سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،پاکستان فلم سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،راجہ ظفر محمود،پیر سید حامد علی شاہ،راجہ ازرم حمید سیالوی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر علامہ خالد اقبال نقشبندی،پیر فخر نذیر قاسم،قاری محمد اجمل قادری،احسان الحق چشتی،ثاقب حمید نقشبندی،محمد ریحان رحمان نقشبندی، عبدالشکور قادری،محمد ایوب نقشبندی،قاری عبدالحمید نقشبندی، حافظ محمد ادریس و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کا خیرمقدم

Appointment of Ishaq Dar as Deputy Prime Minister welcomed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک کی خراب معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ سمندرپار پاکستانیوں کے حوصلے اور عزم میں بھی اضافہ ہو گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار انتہائی لائق محنتی اور امور معاشیات کے ماہر ہیں جن کی تقرری یقیننا ملک کے مفاد میں ہوگی اور قوم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں بڑی مدد ملے گی۔

پنجاب حکومت تمام اداروں و شعبوں کی بہتری اور اصلاحات کے لیئے کوشاں ہے,اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

The Punjab government is trying to improve and reform all institutions and sectors, Speaker Punjab Assembly Malik Ahmed Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,01, مئی,2024ء)—اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت تمام اداروں و شعبوں کی بہتری اور اصلاحات کے لیئے کوشاں ہے مریم نواز چاہتی ہیں کہ اداروں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ اپنے ملازمین اور متعلقین کے مسائل خود حل کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم اختر کمبوہ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد نے انہیں لیب اٹینڈنٹ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے انٹرپاس لوگوں کو لیب اٹینڈنٹ بھرتی کیا مگر ان کا اسکیل ایک رکھا گیا جو صریحا ذیادتی ہے لیب اٹینڈنٹ کو میٹرک پاس کے مساوی اسکیل دے کر بڑی ذیادتی کی گئی جس کا ازالہ اشد ضروری ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن کا مطالبہ جائز ہے اور انشائاللّٰہ میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لیب اٹینڈنٹ ووکیشنل پوسٹ محکمانہ بھرتی تعلیمی قابلیت میٹرک کے مطابق سکیل 01سے نکال کر سکیل 11میں اپگریڈیشن کیلئے نہ صرف صوبائی حکومت کو لکھوں گا بلکہ بہت جلد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس کی منظوری کی کوشش کروں گا اس موقع پر ملک کاشف ڈوگر بھی موجود تھے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button