DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Iqrar-ul-Hasan was not only banned entering Kallar, but also one hundred and twenty policemen were transferred to Kallar Syedan

و اقرار الحسن کی تحصیل کلرسیداں کی حدود میں داخلے پر نہ صرف پابندی عائد کردی بلکہ ایک سو بیس پولیس اہلکار بھی کلرسیداں منتقل کر دیئے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)—اینکر پرسن اقرار الحسن کے دورہ کلرسیداں کے اعلان پر انتظامیہ کے ہوساں خطا،معاملے کو پراسرار بنا کر ماحول کو خوفزدہ بنا دیا گیا۔ اقرار الحسن نے 24 مارچ کو کلرسیداں آمد کا اعلان کیا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کے بعد ایک رپورٹ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کی گئی جس کی روشنی میں ڈی سی راولپنڈی نے 23 مارچ کو اقرار الحسن کی تحصیل کلرسیداں کی حدود میں داخلے پر نہ صرف پابندی عائد کردی بلکہ ایک سو بیس پولیس اہلکار بھی کلرسیداں منتقل کر دیئے گئے جو سارا دن کلر بائی پاس الائیڈ چوک میلاد چوک پر چوکس کھڑے نظر آئے۔ایسے دکھائی دے رھا تھا کہ گویا کلرسیداں پر کوئی بڑا حملہ ہونے والا ہے جبکہ اقرار الحسن نے 24 مارچ کو بغیر کسی جتھے کے کلرسیداں آمد کا اعلان کر رکھا تھا مگر ضلعی انتظامیہ نے 23 مارچ کو ہی کلرسیداں میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی اور کلر بائی پاس پر پولیس اہلکار چوکس کھڑے کرکے ماحول کو خود ہی پر اسرار بنا دیا۔ ادہر اقرار الحسن نے اپنی کلر سیداں میں داخلے پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے 24 مارچ کو کلرسیداں بائی پاس پر پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ان کے دورہ کلرسیداں پر پابندی عائد کرکے یہ ثابت کیا کہ ہمارے ادارے خود غیر جانبدار نہیں یہ خود کسی کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور خرابیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 24, 2024)—The announcement of anchor person Iqrar-ul-Hassan’s visit to colleges stirred controversy as the administration’s overzealous arrangements turned the situation into a mystery, instilling fear in the environment. On March 24th, when Iqrar-ul-Hassan announced his visit to Kallar bypass, the administration sprang into action, assigning responsibilities and sending a report to the Deputy Commissioner of Rawalpindi. In light of this report, the DC imposed restrictions on entry into Hassan’s affiliated Kallar Syedan, enforcing limitations and transferring 120 police officers to the Kallar bypass. This resulted in a heavy police presence throughout Kallar Bazaar, and Milad Chowk, giving an impression as if there was an imminent threat to the Kallar. However, Iqrar-ul-Hassan had announced his visit to Kallar Syedan without any fanfare on March 24th, yet the district administration had already enforced restrictions on March 23rd, stationed police officers, and created an atmosphere of secrecy. In response, Iqrar-ul-Hassan rejected the restrictions on entry into Kallar Syedan, announcing his arrival at Kallar Bazaar on March 24th. He stated that the administration, by imposing restrictions on his visits, had proven that their institutions were not impartial, they acted upon signals from others and covered up flaws.

عمران خان بھی انہیں حالات سے گزر رہے ہیں جن سے ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف گزر چکے ہیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Imran Khan is also going through the situation that Zulfiqar Ali Bhutto and Mian Nawaz Sharif have gone through—former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات سے ملک مزید انتشار،تقسیم اور منافرت کا شکار ہوا ہے۔عمران خان بھی انہیں حالات سے گزر رہے ہیں جن سے ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف گزر چکے ہیں۔موجود حالات میں حکومت چلے نہ چلے ملک نہیں چل سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار حلقہ پی پی 7راجہ ندیم احمد کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حافظ عثمان عباسی، سید سیماب حیدر شاہ، محمد صفدر کیانی، راجہ مجید احمد، چوہدری توقیر اسلم،تنویر ناز بھٹی، شیخ برھان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کے مستقبل سے کھیلنا،انہیں جیلوں میں ڈالنا سزائیں دینا اور پھر چند برس بعد انہیں اپیلوں میں بری کرنا ہمارا طرز انصاف بن چکا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو،میاں محمد نواز شریف کے بعد عمران خان بھی آج اسی عمل سے گزر رہے ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ سزاؤں کے کئی برس بعد اپیل میں بری کر کے کہا جاتا ہے کہ اب انصاف ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کے بجائے تقسیم اور منافرت میں شدید اضافہ ہوا جو لوگ 16ماہ کی حکومت میں تبدیلی نہ لا سکے وہ اب پھر اقتدار میں ہیں۔ملک میں آج بھی ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ہم ایک سے ڈیڑہ ماہ میں ملک گیر سطح پر نئی سیاسی جماعت قائم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز خٹک اور استحکام پاکستان پارٹی جن مقاصد کے لیے تشکیل دی گئیں تھیں وہ حاصل کر لیے گئے اس کے بعد ان کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں آزمائی جا چکی ہیں یہ مسائل کے حل میں ناکام رہی ہیں۔ان کے پاس مسائل کے حل کی صلاحیت ہی نہیں۔،ملک کے تمام مسائل معیشت سے جڑے ہوئے ہیں،معیشت درست ہو گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا مہنگائی میں کمی آئے گی مگر اس کے لیے بھی ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔نوجوان کو روزگار نہیں ملتا،نوجوانوں کے مسائل بھی معیشت سے منسلک ہیں سیاسی استحکام کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔آٹھ فروری کے انتخابات میں ملک میں استحکام کے بجائے انتشار،نفرت اور تقسیم بڑھ گئی ہے۔آج معاشرے کے اندر افراد کے درمیان شدید تناؤ ہے،یہ صورتحال ملک کے لیے مضر ہے۔انہوں نے ایک سوال کہ یہ حکومت کب تک چلے گی؟ کے جواب میں کہا کہ حکومت چلے نہ چلے ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔اگر آپ کا مینڈیٹ ہی مشکوک ہو،یہ لوگ پہلے ہی سولہ ماہ کی حکومت کر چکے ہیں۔آج ملک کے مسائل کا واحد حل تمام طبقات میں اتفاق و اتحاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی بجائے نادار لوگوں میں نقد رقم تقسیم کرنا زیادہ مناسب ہے سامان کی فراہمی میں کئی خرابیاں جنم لیتی ہیں ماضی میں بھی مفت آٹا تقسیم کیا گیا تھا تو بھی خرابیاں پیدا ہوئی تھیں۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے سابق انچارج چوہدری عامر علی نے ایک وضاحتی بیان

Chaudhry Amir Ali, former in-charge of Punjab Highway Patrol Police Check Post Chauk Pindori, gave an explanatory statement

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے سابق انچارج چوہدری عامر علی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہم نے چند ایام قبل صوبائی ایپ کی مدد سے اے سی کلرسیداں کے ریڈر کو نہیں بلکہ محکمانہ ریکارڈ میں اشتہاری کو گرفتار کیا تھا اس سارے عمل میں شفافیت کو اہمیت دی گئی،عبدالرحمان نامی شخص کو روک کر استفسار کیا تو اس نے صرف یہ بتایا کہ اس کا تعلق کہوٹہ سے ہے پھر اس سے شناختی کارڈ لے کر ایپ میں چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ یہ کہوٹہ تھانے کا اشتہاری مجرم ہے۔ ایپ کے استعمال اور مجرم ثابت ہونے کے بعد کسی کو بھی کوئئ ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا اگر عبدالرحمان مقدمہ سے بیگناہ قرار پائے تھے تو یہ کہوٹہ پولیس کو ریکارڈ درست کرواتے یا کہوٹہ پولیس ازخود اسے سسٹم سے نکال دیتی ان کی گرفتاری کسی انتقام کی بنیاد پر نہیں پولیس کی ایپ کی وجہ سے ہوئی جسے اپ ڈیٹ کرنا ہماری ذمہ داری ہر گز نہیں ہے ہم محکمانہ ہدایات اور قواعد کے عین مطابق اپنا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔

 بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے اپنے انجینئرز کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا

The team of Buildings Department along with their engineers visited THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)—مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے اپنے انجینئرز کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کالونی میں عرصہ دراز سے تعمیر ہونے والے فیملی کوارٹرز کا معائنہ کیا اور بیشتر رھائشی کوارٹروں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں مسمار کر کے ان کی جگہ نئے کوارٹرز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے نئے اوپی ڈی بلاک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کی بھی درخواست کی۔ ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت تمام اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں مگر جگہ ناکافی ہونے کی وجہ سے مریضوں اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں ایک نئے اوپی ڈی بلاک کی اشد ضرورت ہے جس پر ایم پی اے نے جلد ہی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے

In the incident of theft, unknown suspects stole goods worth lakhs of rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)—چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔عمیر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں نے گھر سے چند منٹ کے فاصلے پر ڈیرا بنا رکھا ہے۔جب صبح ڈیرے پر گیا تو دیکھا کہ تین عدد کمروں کے چھتیں جو لوہے کی بنی گاڈر ٹی آر ایکس پر مشتمل تھیں کو نامعلوم ملزمان اکھاڑ کر لے گئے ہیں جبکہ مزید پڑتال کرنے پر کمرے میں نصب ایک عدد الیکٹرک واٹر موٹر اور ایک عدد جنریٹر اپنی اپنی جگہ سے غائب پائے گئے۔مجموعی طور پر نقصان کا اندازہ چار لاکھ روپے کے قریب بتایا جاتا ہے۔

سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی کو پنجاب پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک پنڈوری (کلرسیداں) کا انچارج تعنیات کر دیا گیا

Sub-Inspector Atiq-ur-Rehman Kayani has been posted in-charge of Punjab Patrol Check Post Chauk Pindori (Kallar Syedan)

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)—سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی کو پنجاب پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک پنڈوری (کلرسیداں) کا انچارج تعنیات کر دیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں کی یوسی بشندوٹ سے ہے ان کے پیشرو عامر علی کا تبادلہ سرگودھا ریجن کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. اوہ مرد ھی نہیں جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مباحثہ یا مقابلہ نہ کرے۔سرخی پوڈر لگانے والے کدھر یہ کام کر سکتے ھیں۔

Back to top button