DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Spain: Raja Asjad Ali of Kallar Syedan won the gold medal in the boxing competition in Barcelona

راجہ اسجد علی نے اسپین بار سلونا میں باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسپین(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2024)
سکوٹ پٹھی کے رہائشی پوٹھوہار کے عظیم سپوت راجہ اسجد علی نے اسپین بار سلونا میں باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا،راجہ اسجد علی نے تیسرے راوئنڈ میں اپنے مدمقابل کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا انہوں نے دیار غیر میں اپنے ملک پاکستان، اپنے ضلع راولپنڈی،اپنی تحصیل اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا،سیاسی،سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد، مزید کامیابی کے لیے دعاہیں،تٖفصیل کے مطابق اسپین بار سلونا کی سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ علی اصغر کے صاحبزادے،معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ سعید احمد، سابق امیدوار MPAحلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمد اور راجہ شعبان کے بھتیجے راجہ اسجدعلی نے اسپین بار سلونا میں پروفیشنل لیول کے باکسنگ مقابلے میں مد مقابل کو تیسرے رونڈ میں ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا،راجہ علی اصغر،راجہ سعید احمد،راجہ ندیم احمد،راجہ شعبان کے تمام دوستوں، عزیز و اقارب نے راجہ اسجد علی کی بہترین کامیابی پر مبارک باد کے ساتھ دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کو ہمیشہ کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔

Spain (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 25, 2024)
Raja Asjad Ali, a resident of village Bhathi, Skot in Kallar Syedan, won the gold medal in the boxing competition in Barcelona, Raja Asjad Ali son of Raja Ali Asghar won the gold medal by defeating his opponent in the third round. Raja Asjad Ali was congratulated by family and friends.

Show More

Related Articles

Back to top button