DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The process of harvesting and threshing of wheat crop is in progress

گندم کی فصل کی پک کر تیار،کٹائی اور گھوائی کا عمل جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں گندم کی فصل کی پک کر تیار،کٹائی اور گھوائی کا عمل جاری،کسانوں کے چہرئے خوشی سے کھل اٹھے،جولیاں اٹھا کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا،پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقوں، کھرانگ سیداں، کھرانک کلاں،ساعی، بملوٹ، لونہ، پیکاں، کلاہنہ اور دیگر علاقوں میں اس سال بھی بہت ہی خوبصورت فصل دیکھنے کو مل رہی ہے کسانوں نے اللہ کا شکر ا دا کہ اس نے کسانوں ان کی محنت کا خوبصورت صلہ دیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 April 2024)
In Dera Mushtaq Shah city and rest of Pothwar region, the wheat crop is ready, harvesting and threshing process is going on, the faces of the farmers are happy and thanked Allah for good harvest, The area of Post Office Dera Mushtaq Shah, Kharang Syedan, Kharank Kallan, Sai, Bamlot, Loona, Paikan, Kalhana and other areas, a very beautiful harvest is being seen this year as well. The farmers thanked Allah for giving the farmers a beautiful reward for their hard work.

معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے

The well-known political figure contractor Raja Sajid Mehmood returns home after performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2024)
معروف سیاسی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے، اہر پورٹ کو ان کے دوستوں، عزیز و اقارب ا ن کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ ان کی رہائش گاہ پر لگایا گیا،جہاں ان سے ملاقات و مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا گذشتہ رو ز کہوٹہ کے معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ا ن سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود نے ان کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں اس موقع پر ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود نے کہا کہ جو سکون اللہ پاک ان کے مقدس مقامات پر ہے وہ اور کہیں بھی میسر نہیں ہے ہر وقت اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے، روضہ رسول ﷺ پر جب نظر پڑھتی ہے تو دل خوشی سے حلق کو آجا تا ہے اور جب مکے اور مدینے پاک سے واپسی ہوتی ہے تو پھر دل کی جو کفیت ہوتی ہے وہ الفاظوں میں بتائی نہیں جاتی،جوں جوں یہ مقدس مقامات آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو آنکھوں سے ساون کی برسات شروع ہوجا تی ہے

مرکزی دفتر پاکستان تحریک انصاف مٹور میں ایک اہم اجلاس,صداقت علی عباسی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر پرزور مزمت

An important meeting at the head office of Pakistan Tehreek-e-Insaf, Mator, strongly condemns life threats to Sadaqat Ali Abbasi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2024)
مرکزی دفتر پاکستان تحریک انصاف مٹور میں ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ منعقد ہوا جس میں سٹی صدر PTI راجہ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری سردار رضا،کپتان ٹائیگر فورس ناصر نزیر ستی سمیت تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز کے عہدیداران اور کہوٹہ سٹی کے عیدیداران نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ جس میں سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کو قتل کی دھمکیاں دینے اور کرنل (ر) سعید جنجوعہ کو سیاسی مخالفین کی طرف سے کردار کشی کرنے پر پرزور مزمت کی گئی, اجلاس میں کرنل ر سعید جنجوعہ پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ضمنی الیکشن اور جنرل الیکشن میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا اجلاس میں مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ کچھ نام نہاد سینئر لوگ پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ورکر متحد ہیں ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور اگر یہی روش برقرار رہی تو ہم اگلے الیکشن میں اپنا نظریاتی امیدوار بھی سامنے لا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میجر (ر) لطاسب ستی اور کرنل (ر) شبیر اعوان سازشیوں کے آ لہ کار نہ بنیں اور نہ ہی پارٹی کو تقسیم کرنے کے درپے ہوں بلکہ تمام عہدیداران اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں انہی سازشیوں نے مرتضی ستی کی سیاست کو بھی خراب کیا پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کسی کھڑپینچ کے کہنے پر ووٹ نہیں دیتے بلکہ وہ عمران خان کے نام پر ووٹ دیتے ہیں یہ کسی کی بھول ہے کہ وہ اپنی شخصیت پر ووٹ لیتا ہے اجلاس میں سابق صوبائی امیدوار پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ وہ دراصل کن کے ساتھ رابطے میں ہیں آخر میں کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی طرف سے سب عہدیداران اور کارکنان کی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ایک شارٹ نوٹس پر اجلاس میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button