DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Unknown thieves stole WAPDA’s transformer on Kalari Road in Shah Bagh

شاہ باغ میں کلاڑی روڈ پر نامعلوم چور واپڈا کا ٹرانسفارمر چور ی کر کے لے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05مئی,2024ء)—کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ میں کلاڑی روڈ پر نامعلوم چور واپڈا کا ٹرانسفارمر چور ی کر کے لے گئے۔گورنمنٹ بوائز سکول کلاڑی میں پانی کی موٹر اور سینٹری کا سامان چوری کر لیا گیا جبکہ شاہ باغ بازار میں کھڑے دو موٹر سائیکلز چوری ہو گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے دوران گشت مسروقہ گاڑی برآمد کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دی ہے۔گاڑی رینٹ پر حاصل کی گئی تھی جسے نوسربازوں نے آگے فروخت کر دیا تھا جو پٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔دریں اثناء کلر سیداں پولیس نے بلال احمد کے قبضے سے 550گرام چرس برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 5, 2024)-Unknown thieves stole WAPDA transformer on Kalari Road in Shah Bagh area of Kallar Syedan. Water motor and sentry equipment were also stolen from Government Boys School Kalari. While two motorcycles parked in Shah Bagh Bazar were stolen. Punjab Highway Patrol Check Post Chauk Pindori has recovered the stolen vehicle and handed it over to Kallar Syedan police station. The vehicle was obtained on rent which was sold by the conmen which fell into the hands of the patrolling police. Meanwhile Kallar Syedan police recovered 550 grams of hashish from the possession of Bilal Ahmed and registered a separate case.

 شہر میں مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر سبزی،فروٹ فروشوں، نان بائیوں اور تندور مالکان کیخلاف کارروائی

Action against vegetable, fruit sellers, bakers and tandoor owners for selling food items at expensive prices

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05مئی,2024ء)— تحصیلدار کلر سیداں محمود احمد بھٹی نے کلر سیداں شہر میں مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر سبزی،فروٹ فروشوں، نان بائیوں اور تندور مالکان کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے 8ہزار روپے جبکہ نائب تحصیلدار سلیم رضا نے اپنی الگ کارروائی میں 8ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔

معروف زمیندار حاجی راجہ مناظرحسین انتقال کر گئے

Renowned landowner Haji Raja Manazar Hussain passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05مئی,2024ء)—معروف زمیندار حاجی راجہ مناظرحسین انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈہوک ڈھکی کور نصیب میں ادا کی گئی جس میں پیر محمود حسین قادری،شیخ ساجد الرحمان،ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ طاہر بشیر،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،راجہ زاہد خورشید،راجہ شہزاد یونس،راجہ جاوید اشرف،راجہ محمد احسان، راجہ محبوب چوہان، حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری توقیراسلم،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،الحاج خالد رضا، راجہ شاہد پکھڑال،راجہ افتخار پکھڑال،مرزا عمران سرور،راجہ طارق پکھڑال،چوہدری غلام ربانی،کامران خان،شیر جان خان،کاشف حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button