DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Talal Khalil, Nominated as General Secretary of PML-N Youth Wing, Rawalpindi District.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کلر سیداں کے نوجوان لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کلر سیداں کے نوجوان لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔یوتھ ونگ کے صدر چوہدری سرفراز افضل اور جنرل سیکرٹری خرم روحیل اصغر نے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ان کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں دھمالی سے ہے یہ اس سے قبل یوسی بھلاکھر کے وائس چیئر مین بھی رہے۔شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی اور دیگر نے ان کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہا ر کیا کہ یہ ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو فعال اور سرگرم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Kallar Syedan; On the directive of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, Raja Talal Khalil, a young PML-N leader from Kallar Syedan, has been nominated as General Secretary of PML-N Youth Wing, Rawalpindi District. Notification of appointment has been issued. He belongs to Dhamali village of Kallar Syedan. He was also the Vice Chairman of UC Bhalakhar earlier. Apart from Shahid Khaqan Abbasi, President of PML-N Youth Wing Kallar Syedan ​​Sheikh Hassan Fayyaz Seraiki and others. Welcomed his appointment, he hoped that he would play his role in making PML-N active in Rawalpindi district.

کلرسیداں سے دھانگلی تک درجنوں مقامات پر لوگوں نے ان کی مدد اور سرپرستی میں تجاوزات قائم کر رکھی

Dozens of people on Kallar Syedan to Dhuangali are responsible for encroachments

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے کے سب ڈویژن ایم اینڈ آر کے ایس ڈی او اور ایکسیئن کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روات کلر دھانگلی سڑک پر کلرسیداں سے دھانگلی تک درجنوں مقامات پر لوگوں نے ان کی مدد اور سرپرستی میں تجاوزات قائم کر رکھی ہیں چند ماہ قبل ہی کروڑوں کی لاگت سے خصوصی مرمت کی گئی جو پہلی بارش میں تباہ ہو گئی دوران تعمیر و مرمت پنجاب ہائی وے نے کام کی نگرانی کرنے کی بجائے یہ فریضہ بھی ٹھیکیدار کے منشی کو سونپ رکھا تھا جس کی وجہ سے سڑک تعمیر کے محض چند ایام بعد ہی پہلی بارش میں ختم ہو گئی جس کی اصل ذمہ دار پنجاب ہائی وے کے ایس ڈی او اور ایکسیئن ہیں شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے سڑک کا معائینہ کرنے اور زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چوآخالصہ شہر کے ریٹائرڈ مدرس ماسٹر ساجد حسین ولد نذر محمد انتقال کر گئے

Retired Master Sajid Hussain son of Nazar Muhammad of Choa Khalsa has passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآخالصہ شہر کے ریٹائرڈ مدرس ماسٹر ساجد حسین ولد نذر محمد انتقال کر گئے نمازجنازہ میں مخدوم سید حسن ناصر نقوی،چوہدری محمد ایوب،سید راحت علی شاہ،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،ٹھیکیدار ظہیر،شیخ محمد حنیف،احسان الحق قریشی،قاضی سہیل افتخار،شیخ میثم تمار، شیخ کلب عباس جعفری،چوہدری شعیب الطاف،وقاص گجر،حوالدار محمود علی جنجوعہ،راجہ شیرافگن،نیئر بھٹی،چوہدری عبدالقدوس اور دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button