DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; IESCO Sub division Jatli along with other sub division staff in Gujar Khan being made aware of coronavirus

ایکسین واپڈا ڈھڈیال کی آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں اسٹاف کو کرونا وائرس کے متعلق آگاہی

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایکسین واپڈا ڈھڈیال کی آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں اسٹاف کو کرونا وائرس کے متعلق آگاہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسین ڈھڈیال راجہ مظہر جتوئی نے سب ڈویژن جاتلی میں اسٹاف کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے بچنے کے لیے آپ دفتر میں آتے وقت ماسک ہینڈ سینٹائزر،اور گلوز کا استعمال لازمی کریں اس سے بچاو ہماری اولین ترجیع ہے اور جو کوئی بھی صارف دفتر میں آئے تو اسے بھی ان اقدامات کے متعلق آگاہ کریں اور ایک دوسرے سے ملنے سے پرہیز کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اس موقع پر ایس ڈی او جاتلی محمد یونس،ایس ڈی او دولتالہ مظہر اقبال و جملہ اسٹاف موجود تھا

Gujar Khan; IESCO Sub division Jatli along with other sub division staff in Gujar Khan being made aware of coronavirus, the training was being given by Axen wapda Dudyal.

ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے سپرے کروایا گیا

Patrolling post Thakra morr organise dengue virus and coronavirus protection spray

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پیٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ انچارج محمد زمان نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سردار بابر ممتاز کی زیر نگرانی افسران بالا کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے کرونا کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ انچارج محمد زمان نے انسپکٹر جنرل طارق عباسی کی ہدایات پر عملدارآمد کرتے ہوئے ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے سپرے کروایا گیا تاکہ کسی وجہ سے آپریشنل ڈیوٹی متاثر نہ ہو مذید افسران و ملازمین کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے

بیول جبر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Passengers facing severe face severe difficulties while traveling on Bewal Jabber road

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول جبر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،بیول جبر روڈ واحد روڈ ہے جو ملحقہ آبادیوں کے لیے ہے اس سڑک پر ہزاروں گاڑیاں روزانہ چلتی ہیں یہ روڈ پیپلز پارٹی کے دور میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بنائی تھی لیکن جنکی نگرانی میں سڑک تعمیر ہوئی انتہائی ناقص مٹیریل استعمال ہو اسڑک میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اب سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے موہڑہ جنڈی کے مقام پر بارش کے دنوں میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے سیاسی قائدین نے ہر دور میں سڑک تعمیر کرنے کا وعدہ کیا لیکن آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا اہلیان علاقہ نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے از سر نو سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوتیلے باپ نے زبردستی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

Chak Bale Khan; Father accused of abusing step daughter

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سوتیلے باپ نے زبردستی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالامحمد یعقوب ولد منیر اختر سکنہ روپڑ کلاں نزد چک بیلی خان جو گلی نمبر9جنجوعہ ٹاؤن اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں رہتا ہے اس نے 2010ء میں ایک بیوہ فرزانہ پروین سے شادی کی جس کا پہلا خاوند2005ء کے زلزلہ میں انتقال کر چکا تھا فرزانہ پروین کی پہلے شادی سے عائشہ نام کی ایک بیٹی بھی تھی یعقوب نے شادی کے وقت عائشہ کو بھی بطور بیٹی قبول کیا اورنادرا کے ب فارم،سکول و دیگر کاغذات میں اسے اپنی حقیقی بیٹی ہی لکھوایا گذشتہ ڈھائی ماہ سے بیٹی ماں کو کافی پریشان، گم سم اور سہمی ہوئی دکھائی دے رہی تھی ماں کے اصرار پر بیٹی نے بتایا کہ اسے ڈھائی ماہ قبل سوتیلے والد یعقوب نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور پستول کی نوک پر دھمکی دی ہے کہ تم نے والدہ یا کسی اور کو بتایا تو میں آپ سب کو جان سے مار دوں گا تھانہ صدر بیرونی نے والدہ فرزانہ پروین کی درخواست پر دفعہ376ت پ کے تحت مقدمہ نمبر636/20درج کر لیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button