DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Zulfiqar Ali passed away in village Moawara

راجہ ذوالفقار علی کو ان کے آبائی گاؤں مواڑہ تحصیل کہوٹہ میں سپر د خاک کر دیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ وقاص کے والد محترم اور حاجی محمد نذیر آف UKکے برادر ان لاء راجہ ذوالفقار علی کو ان کے آبائی گاؤں مواڑہ تحصیل کہوٹہ میں سپر د خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے رہائشی میجر راجہ وقاص کے والد محترم اور حاجی محمد نذیر آف UKکے برادر ان لاء راجہ ذوالفقار علی گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مواڑہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ، مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف سوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، سابق ناظم یونین کونسل مواڑہ راجہ الطاف حسین، معروف معالج وسوشل ورکر ڈاکٹر سجاد جنجوعہ، معروف ٹرانسپورٹر راجہ تنویر احمد، راجہ ضیارب آف مواڑہ، راجہ پر ویزآف مواڑہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Kahuta; Raja Zulfiqar Ali passed away in village Moawara, He was brother of Haji M Nazir of Sheffield, UK and father of Major Raja Waqas.

سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے 60مستحق افراد میں 2000فی کس کے حساب سے1لاکھ 20ہزارروپے کی مالی امداد

Political and social figure Abdul Majeed Mughal provided financial assistance of Rs. 120,000 to 60 deserving families

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری۔ پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمدجنجوعہ کی در خواست پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے 60مستحق افراد میں 2000فی کس کے حساب سے1لاکھ 20ہزارروپے کی مالی امداد۔غریب، بیواؤں، یتیموں اور بیمار افراد کی طرف سے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کو جولیاں اٹھا کردعاہیں۔تفصیل کے مطابق حالیہ لاک ڈاؤن دیہاڑ دار مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے شام کو اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے تھے حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ود سخت پر شان حکومت کی طرف سے بھی صرف لارے لپے ہی لگائے جا رہے ہیں جبکہ ان کی کوئی بھی مالی امداد بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے بے چارے دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئے جس پر صاحب ثروت افرادنے غریب افراد کے گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں گذشتہ ہفتے قبل مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل نے سینکڑوں افراد میں لاکھوں روپے کا گھریلو راشن تقسیم کیا گیاتھا گذشتہ روز قبل پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمدجنجوعہ کی در خواست پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے 60مستحق افراد میں 2000فی کس کے حساب سے1لاکھ 20ہزارروپے کی مالی امدادکی اس موقع پر مالی امدادوصول کرنے والے مستحق افراد نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل کے رزق روزی،عمر، صحت میں برکت اور ان کے خاندان کے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔

چیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ سے ان کے آفس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم عباسی کی ملاقات

MNA Sadaqat Ali Abbassi meets with a delegation with Raja Tariq Mahmood

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ سے ان کے آفس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم عباسی کی ملاقات تر قیاتی منصوبوں اور دیگر حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزچیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ سے ان کے آفس میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم عباسی نے ملاقات کی اور ان سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں، کروناء وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیش ہونے والی صورتحال میں تقسیم کیے جانے والے راشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی اس موقع پر چیئرمین آر، ڈی،اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم عباسی نے مل کر عوامی مسائل حل کر نے کا عزم کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button