AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Ramadan ration package was distributed among 50 deserving men and women in Chakswari

چکسواری میں 50مستحق مرد وخواتین میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کیاگیا

چکسواری–نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم– اللہ اکبرایجوکیشنل ویلفیئرٹرسٹ ڈھانگری بہادر کے سرپرست اعلے چودھری عبدالرزاق سینئرنائب صدر چودھری محمد مظفراورسیکرٹری جنرل چودھری محمدریاض یوکے کی جانب سے چکسواری میں 50مستحق مرد وخواتین میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کیاگیا دوہزار روپے فی کے حساب سے ایک لاکھ روپے کاپیکیج تقسیم کیاگیاچکسواری میں راشن پیکیج آزادکشمیر کے سینئرصحافی مرزامحمدنذیر اورٹرسٹ کے مقامی عہدیداراے ڈی چودھری کی نگرانی میں تقسیم ہوا ٹرسٹ کے عہدیداروں چودھری عبدالرزاق چودھری محمدمظفر اورچودھری محمدریاض جوبرطانیہ میں مقیم ہیں نے اپنے پیغام میں کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ڈیہاڑی طبقہ کوکوروناوائرس کی وجہ سے معاشی پریشان کاشکار ہیں ہماری مد د کی ضرورت ہے مخیر حضرات ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے آگے آئیں انہوں نے ان مخیر حضرات کاشکریہ اداکیاجنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں غربیوں کی مدد کی اورکررہے ہیں انہوں نے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کرکے اپنے حصہ کابھرپور اورپرخلوص کردار اداکرنے پرمرزامحمدنذیر اوراے ڈی چودھری سے ٹیلی فون کرکے شکریہ اداکیااوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ خدمت خلق کامشن جاری رکھیں گے

Chakswari, AJK; Ramadan ration package was distributed among 50 deserving men and women in Chakswari and cash of 2,000 Rps as well. the donation was made by welfare trust in Dangri Bahadur.

راجہ گلفراز خان کومیونسپل کمیٹی چکسواری کاایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے پردلی مبارک

Congratulations to Raja Gulfraz Khan on his appointment as Municipal Committee Chakswari Administrator.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری محمدخلیق الزمان(ر) ڈپٹی کسٹوڈین حاجی چودھری محمدسوارخان سابق کونسلر وشیرف محمدعلی اصغرحاجی چو دھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری غضنفراقبال منشی چودھری عبدالرشیدچودھری منیر اخترخواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود چودھری جاویداقبا ل سعیدحاجی چودھری منظور حسین چو دھری محمداعجاز چودھر ی اورنگ زیب چودھری محبوب مطلوب چودھری عمران مانی چودھری محمدموسی نے راجہ گلفراز خان کومیونسپل کمیٹی چکسواری کاایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی خیرمقدم کیاہے اوراس توقع کااظہارکیاہے وہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے میں کامیاب ہوں گے

Show More

Related Articles

Back to top button