DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Public in Gujar Khan with income support card being handed funds ordered by PM

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے احساس کفایت پروگرام کے تحت دیا جانے والا فنڈز

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممرازشیخ سے)….ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے احساس کفایت پروگرام کے تحت آج گوجرخان گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اور ایم سی بوائز ہائیر سکینڈری سکول میں یوسی اسلام پورہ اور قاضیاں،جیرورتیال،دیوی،گھنگریلہ،جاتلی،جھونگل اور کلیام اعوان کی غریب خواتین جو پہلے سے رجسٹرڈ شدہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مقررہ وقت پر پہنچ جائیں اور احساس پروگرام کی طرف سے دیا جانے والا فنڈز وصول کر لیں انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وبائی امراض کرونا جیسے بیماری کے لیے عوام کو ریلیف دینے میں اقدامات کر رہے اور امید ہے کہ بہت جلد ملک پاکستا ن کے عوام اس بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے سرخرو ہو ں گے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممرازشیخ سے)….صاحب مخیر حضرات کے تعاون سے دو سو کے قریب غریب مساکین خاندانوں کو فری راشن مہیا کر دیا گیا باقی خاندانوں میں مرحلہ وار راشن تقسیم کیا جائے گا سابق چیئرمین یوسی اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی نے یوسی کے تمام وارڈز میں فوکل پرسن منتخب کیے اور ان کی طرف سے مہیا کیے گئے خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا ہے راجہ جمشید احمد کیانی نے کہا ہے کہ یہ تمام مالی معاونت دیار غیر میں بسنے والے اور ملک پاکستان میں بسنے والے جن کو اللہ نے بہت کچھ دیا ہوا ہے ان کے تعاون سے غریبوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی دوستو ں کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا یہ راشن یوسی اسلام پورہ کی چار وارڈز میں دیا جا چکا ہے باقی دو وارڈزمیں فوکل پرسن کی طرف سے مہیا کی جانے والی لسٹ کے مطابق تقسیم کیا جائے گا

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممرازشیخ سے)….لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ چھوٹے تاجروں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں اور انہیں اپنی گزر بسر کے ساتھ دوکانوں کے کرائے اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کی فکر لاحق ہو گئی ہے غریب دیہاڑی داراورعام سفید پوش آدمی شدید متاثرہو رہے ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ باخوشی تسلیم کیا کیونکہ انہیں توقع تھی کہ ٹھوس اور عملی اقدامات کی بدولت کورونا وائرس پر قابو پاتے ہوئے اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روک دیا جائے گا انہوں نے کہا حکومت نے مدت بھی بڑھا دی ہے لیکن حکومت کو چھوٹے تاجروں کو پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا حکومت تاجروں کے بجلی پانی و گیس کے بل معاف کرئے اور چھوٹے تاجروں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کرئے۔

سیاسی و سماجی شخصیت رشید چٹھہ صاحب وفات پاگئے

Rashid Chatta father of Zahoor and Saeed Chatta of Slough passed away in Mahnder, Gujar Khan

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممرازشیخ سے)…سیاسی و سماجی شخصیت رشید چٹھہ صاحب وفات پاگئے نماز جنازہ کل ماہندراداکی جائے گی نماز جنازہ وقت بعد میں شئیر کر دیاجائے گا

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی نے کورونا سے بچاو کے حفاظتی لباس ہیلمٹس اور ماسکس کا عطیہ

Fallah Ummat welfare society donate safety gear for protection from coronavirus

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )…. فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی نے مخیر حضرات کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد فاروق S.H.O عمران عباس ، مرزا خُرم (فوکل پرسن پولیس برائے کرونا وائرس)، کو کورونا سے بچاو کے حفاظتی لباس ہیلمٹس اور ماسکس کا عطیہ کیا اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت اجمل قریشی ، مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین راجہ جلیل کیانی فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر محمود ، فنانس سیکرٹری ذاکر محمود چشتی ، میڈیا ایڈوائزر احمد علی ذاکر بیگ اور راجہ فیصل بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button