AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Prayers observed in Azad Kashmir and Pakistan to save people from coronavirus pandemic

پاکستان اورآزادکشمیر بھر کے دیگرشہروں علاقوں کی طرح چکسواری فیض پورشریف پلاک اورگرونواح کے علاقوں میں حکومت پاکستا ن کی اپیل پرگزشتہ روز دوکعت صوۃ التوبہ اد کی گئی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان اورآزادکشمیر بھر کے دیگرشہروں علاقوں کی طرح چکسواری فیض پورشریف پلاک اورگرونواح کے علاقوں میں حکومت پاکستا ن کی اپیل پرگزشتہ روز دوکعت صوۃ التوبہ اد کی گئی لوگوں نے اپنے گھروں پرانفرادی طورپرصلوۃ التوبہ ادا کی اوراللہ تبارک وتعالی سے موذی مرض کوروناسے نجات کی دعاکی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ٰ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدرچودھری قاسم مجیدنے گزشتہ روز بووعہ ملکاں جاکرملک افراض کے والدمحترم ملک محمدرفیق سابق کونسلر کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی راہنماؤں منشی چودھر ی عبدالرشید راجہ ذوہیب خان اورچودھری اورننگ زیب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کوروناوائرس سے پیدا شدہ صورت حال میں بہترین اورجرات مندانہ فیصلے کیے ہیں احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں میں نقدرقوم کی تقسیم پی ٹی ائی کی حکومت کابڑا کارنامہ ہے بڑے پیمانے پرضرورت مندوں میں رقوم کی تقسیم سے ضرورت مندو ں کوبڑریلیف ملے گا اوروہ بھی باوقاراور باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہوجائیں گے انہیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گاان کی گزر بسراچھے انداز میں ممکن ہوجائے گی وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کی امانتداری اوردیانتداری مسلمہ ہے دیانتدار حکومت ہی غریب عوام کے حقوق کی بہترین محافظ ہوتی ہے موجودہ حالات میں بہترین فیصلے کرنے پروزیر اعظم پاکستان عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہارکرتے ہیں اورہم ان کی قابل فخر قیادت پرفخر کرتے ہیں۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ جاویداقبا ل وزیر ھکومت آزادکشمیر کے ہمراہ تعینات پی آراو راجہ شہبا ز خان قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربا ن علی حاجی اخلاق احمددانش چودھری محمدیاسین نگیال حاجی چودھری عبدالروف چودھری آصف کریم نے ملک افراض بوعہ ملکاں کے والدمحترم ملک محمدرفیق کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button