DailyNewsKahuta

Kahuta; Nadra mobile surgery held in village Narala organised by Anaiyat Ullah Satti

چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کی کوششوں سے نادرہ موبائل عملے کا دورہ نڑالہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کی کوششوں سے نادرہ موبائل عملے کا دورہ نڑالہ۔کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ اس سہولت سے مستعفید ہوئے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزممبر ضلعی زکوۃ کمیٹی وچیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کی ذاتی کوششوں سے یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں نڑالہ میں گذشتہ روز نادرہ موبائل عملے نے دورہ کیا اس موقع پر کثیر تعداد اہلیان علاقہ نے شناختی کارڈ، ب فارم اور ایف، آر،سی بنوانے کی سہولت مستعفید ہوئے یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقوں علیوٹ، پنیالی، تر کھیاں،نڑالہ، نڑالہ ستیاں، سنگھوٹ سیداں،سنگھوٹ ستیاں اور اہل علاقہ مستعفید ہو ئے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مر د و خواتین نے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کی ان کوششوں کاوشوں کو سراتے ہوئے ان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

سینٹ میں قائد حزب اختلاف و چیئر مین مسلم لیگ(ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی کا مسلم لیگی کارکنا ن،ورکرز کے ہمراہ تحصیل و سٹی کہوٹہ کا دورہ

Raja Zaffar Ul Haq and Raja M Ali visit various villages in tehsil Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف و چیئر مین مسلم لیگ(ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی کا مسلم لیگی کارکنا ن،ورکرز کے ہمراہ تحصیل و سٹی کہوٹہ کا دورہ۔ حلقہ میں و فات پانے والے لیگی کارکنوں کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ بزرگ مسلم لیگی رہنما راجہ محمد یعقوب کی رہائش گاہ محلہ راجگان جاکر ان کی عیادت کی اور کہا کہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے والے ورکر ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں۔ راجہ محمد یعقوب نے مشکلات، قیدوبند کی صعبتیں برداشت کیں۔ مگر عہد وفا نبھایا۔ ایسے مسلم لیگی قابل فخر اور ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر راجہ عامر عظیم، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ طارق عظیم، راجہ ارشد آفتاب، حامد لطیف ستی،عاصی جنجوعہ، راجہ اعتزاز یعقوب (مہان)، راجہ افضال یعقوب جنجوعہ، راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ،جنرل سیکر ٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی نے سروٹ میں راجہ بابر کی ہمشیرہ کی دعائے چہلم میں بھی شرکت کی۔ جبکہ بعدازاں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ذوالفقار (زلفی) کی بیو ی اور راجہ افتخار کی بھابی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ اور تعزیت کی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی کہوٹہ آمد

Hafiz Usman Abbassi arrives in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی کہوٹہ آمد۔ شادی کی تقریبات اور حلقہ میں وفات پانے والوں کے گھروں میں کا کر فاتحہ اور تعزیت کی۔ راجہ ذوالفقار (زلفی) کی بیوی اور راجہ افتخار کی بھابی کی نماز جناز ہ میں شرکت بھی کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملک و قوم کے لیئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ میاں برداران نے موٹر وے، ایٹمی دھماکے، میٹرو اور اوورنج ٹرین، لیپ ٹاپ اور سڑکوں کے تحفے دیئے۔ جبکہ موجودہ تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان موجودہ بحران سے نجات حا صل کرے گا۔ حافظ عثمان عباسی کے ہمراہ سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، راشد عباسی، خرم عباسی، معروف صحافی وکالم نگار راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر مسلم لیگی ورکرو کارکنان بھی موجو دتھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button