DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Around 16,000 quality fruit plants handed free to UC Malot Sattian for the plantation

یونین کونسل ملوٹ ستیاں میں 1600 سے زائد اعلی کوالٹی کے پھلدار پودے مفت تقسیم

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کوہسار ڈیویلپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام کمیونٹی کونسل ملوٹ ستیاں کے ذریعے یونین کونسل ملوٹ ستیاں میں فورم کے چئیر مین تبسم منیر ستی اورصدر طاہر مقصود ستی نے تقریباً 1600 سے زائد اعلی کوالٹی کے پھلدار پودے مفت تقسیم کئے، کمیونٹی کونسل کی ہدایت پر لوگوں نے تقریباً 800 کھڈے بنائے تھے عوام علا قہ نے اس احسن اقدام کو سراہا،طاہر مقصود ستی نے درخت کی اہمیت پر عوام علاقہ اور میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں جس میں ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے چائیں اور انکی حفاظت کا بھی خیال رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کوہسار ڈیویلپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے زیر اہتما م کوٹلی ستیاں کی ہر یونین کونسل میں مسلسل دس سال تک یہ پروگرام جاری رکھیں گے عوام علاقہ درختوں کے لئے کھڈے بنائیں اور جہاں کھڈے بنائے جائیں گے وہاں باڑ ضرور لگائیں اگر لگائے گئے پودوں کا پچاس فیصد بھی ہم بچانے میں کامیاب ہوگئے تو تو یہ ہماری ایک بڑی کامیابی ہو گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم کوہسار ڈیویلپمنٹ فورم اینڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام یونین کونسل ملوٹ ستیاں میں،ویجیٹیبل فارمنگ،شروع کریں گے اور ایک ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اور کمیونٹی پارٹنرشپ کی بنیاد پر گارمنٹس فیکٹری بنانا بھی ہما ری پلا ئنگ میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات ایسے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے سر گرم نو جوان رہنما ء منعم با سط ستی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بق وزیراعظم محمدنوازشریف نے اس ملک کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا،موٹروے جیسا عظیم منصوبہ اس ملک کو دیا،سی پیک جیسا گیم چینجر منصوبہ اس ملک میں لیکر آئے ملک و قوم پر ان کی بہت خدمات ہیں پاکستان کو ترقی دلانے کیلئے انہوں نے دن رات ایک کیا ان کے دورمیں پاکستانی معیشت دن دگنی رات چگنی ترقی کررہی تھی اس وقت تمام قوم کو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی میاں نوازشریف کو جلد از جلدصحت و تندرستی عطافرمائیں انہوں نے کہا کہ ان کے آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اور اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ میاں نوازشریف جلد صحت یاب ہوکر ایک بار پھر عوام میں ہوں گے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایم پی اے میجر لطا سب ستی اور راجہ محمد احسان ستی کاپریس کلب کو ٹلی ستیاں کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طیبہ نا ز کے تا یا اور پی پی رہنما ء سید بشیر حسین شاہ کے بھا ئی سید ولا ئت حسین شاہ کی وفا ت پر انکے گھر جا کر اظہا ر تعزیت کیا اور مرحوم کی وفا ت پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ان کے علا وہ پی ٹی آئی رہنما ء عاطف جمیل ستی اور صحا فی ظا ہر ستی نے بھی انکے گھر جا کر اظہا ر تعزیت کیا اور دعا ئے مغفرت کی۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)فاریسٹر اینڈ فا ریسٹ گا رڈ ایسوسی ایشن نارتھ ڈویژن کی نئی با ڈی تشکیل دے دی گئی نزاکت محمو د ستی تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے دیگر عہدیداروں میں نا ئب صدر شو کت محمو د،شہزاد احمد جنرل سیکرٹری،عامر حسین شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سفیر احمد سیکرٹری فنا نس،، عمر دراز ستی سیکرٹری نشرو اشا عت،منتخب ہو گئے نئی با ڈی سال 2020کے لیے تشکیل دی گئی نو منتخب عہدیدا روں صدر نزاکت محمو دستی و دیگر نے اس با ت کا عزم کیا کہ وہ فا ریسٹ ملا زمین کے جا ئز حقوق کا تحفظ یقینی بنا نے کے لیے اپنی تما م تر کو ششیں برو ئے کا ر لا ئیں گے انہوں نے ملا زمین سے اپیل کی کہ وہ اس خطہ کے قیمتی سرما یہ جنگلا ت کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض منصبی انجا م دینے کے لیے بھی اپنی ہر ممکن کو ششیں برو ئے کا ر لا ئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button