DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police arrested a three-member gang involved in a road robbery incident

کلر سیداں پولیس نے روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور روند برآمد کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔دوران تفتیش ملزمان نے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک جبکہ کہوٹہ کی حدود میں آٹھ کے قریب روڈ ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے چند ماہ قبل کلر سیداں سے نلہ مسلماناں واپس جانے والی بارات کو دوبیرن کے قریب روک کر اسلحہ کی نوک پر باراتیوں سے 32 ہزار روپے کی نقدی،موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ لی تھیں جس پر اسد جاوید سکنہ نلہ مسلماناں کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ایس ڈی پی او کہوٹہ ملک طارق محبوب اورتھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فیاض نے ٹیم کے ہمراہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتوں میں ملوث تین ملزمان محمد شفیق عرف شیکو سکنہ نارہ،دانش اور واضد محمود عرف شمی سکنائے کہوٹہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد پسٹل بمعہ 44 روند اور ایک عدد کلاشنکوف اور 11 روند برآمد کر کے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔

اسلام آباد سے گھی سے لدا ہوا اغوا ہونے والا ٹرک کلرسیداں کے قریب پکڑ لیا

Truck loaded with ghee hijacked in Islamabad is found in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسلام آباد سے گھی سے لدا ہوا اغوا ہونے والا ٹرک کلرسیداں کے قریب پکڑ لیا گیا صبح چار بجے ایک ٹریکنگ کمپنی کی جانب سے پولیس چوکی چوک پنڈوری کو کال کر کے بتایا گیا کہ گھی سے لدا ٹرک اسلام آباد سے چھین لیا گیا ہے جو اس وقت کلرسیداں کے علاقے گنگھوٹھی میں موجود ہے جس پر پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج عبدالرزاق نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قابو کر لیا۔

منشیات فروش محمد شفیق عرف شیقوسکنہ چوآخالصہ سے 1300 گرام چرس برآمد

M Shafiq a drug dealer from Choa Khalsa is arrested

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر کاشف شہزاد نے کلر سیداں بائی پاس پر سنیپ چیکنگ اور اسپیشل ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش محمد شفیق عرف شیقوسکنہ چوآخالصہ سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم منشیات اپنے مخصوص گاہکوں کو فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

معروف دینی کارکن اور بزم غلامان مصطفے ڈھوک بنگیال کے بانی رکن صوفی محمد عارف چشتی کی رسم قل

Dua e Chelum observed for late Sufi M Arif Chishti in Dhok Bangyal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف دینی کارکن اور بزم غلامان مصطفے ڈھوک بنگیال کے بانی رکن صوفی محمد عارف چشتی کی رسم قل میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی،شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف،چوہدری اشتیاق حسین،محمد ظریف راجا،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،اشفاق مغل،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری توقیراسلم،نبیلہ انعام،حافظ منصور،کیپٹن منظورحسین،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،نمبردار اسد عزیز،عابد زاہدی،شیخ سلیمان شمسی،کرنل خورشید اکبر،وقاص گجر،منیر چشتی، ڈاکٹر انصر جنجوعہ،ٹھیکیدار بشارت،محمد شفیق وارثی،محمد وقاص وارثی اور دیگر نے شرکت کی۔

پیر کے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت

PML-N leaders attend bail of ex PM Shahid Khaqan Abbassi

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پیر کے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلرسیداں اور روات سے سابق چیئرمینوں محمد زبیر کیانی،محمد نوید بھٹی،چوھدری عامر جمشید نے نمائندگی کی اور اس موقع پر انہوں نے وھاں موجود پارٹی رہنما رانا ثنااللہ سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان کے نام پر اقتدار میں آنے والی حکمران جماعت نے ناانصافی اور انصاف کے قتل عام کی بدترین مثالیں قائم کی

Pakistan’s ruling ruling party sets the worst example of injustice

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کے نائب صدر راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انصاف اور نئے پاکستان کے نام پر اقتدار میں آنے والی حکمران جماعت نے ناانصافی اور انصاف کے قتل عام کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو گرفتار کر کے ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں سے زبیر کیانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے انہیں لائرز ونگ پنجاب کا نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی۔راجہ عبدالحمید نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک ہی ہے جس کے سربراہ میاں محمد نوازشریف ہیں انہیں اقتدارسے الگ رکھا جاسکتا ہے مگر انہیں کروڑوں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا کیونکہ نوازشریف ملکی سیاست کا اہم جزو ہیں اور سیاست ان کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آج بھی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور شفاف الیکشن کی صورت میں اس کا راستہ روکنا ممکن نہیں ہے۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سابق چیئرمین راجہ پرویزاختر قادری,چوہدری توقیراسلم,راجہ داؤد اکبر,مالک داد بھٹی,ڈاکٹر ربنواز اور اکرام الحق قریشی نے او پی ایل کے چیئرمین چوہدری اشتیاق حسین سے ان کی خالہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button