DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: The brutal suspect who kidnapped and raped and killed a ten-year-old girl in Dulmi is arrested

گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم گرفتار

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 18 اپریل 2024) –گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم گرفتار،
ملزم فلک شیرمقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغواء کیا اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے نعش کو کنویں میں پھینک دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،
سی پی او سید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے سفاک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزم نے دوران تفتیش 10سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے کا انکشاف کیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

Gujar Khan (Pothwar.com, April 18, 2024) – Gujar Khan Police’s important operation, the brutal suspect who kidnapped and raped and killed a ten-year-old girl in village Dulmi was arrested.

Accused Falak Sher was a neighbour of the girl who abducted 10-year-old Ayesha Noor a few days ago and after raping her killed her and threw her body in a well.

Taking notice of the incident, CPO Syed Khalid Hamdani formed special teams and assigned the task of arresting the accused as soon as possible.

Under the leadership of SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar, Gujar Khan police investigated all angles and traced and arrested the brutal suspect with the help of modern technology and human intelligence.

The accused will be challaned to the court with concrete evidence and will be punished according to the police.

گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار

Effective operation of Gujar Khan police, drug dealer who supplied drugs in schools and colleges arrested

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 18 اپریل 2024) –گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد، ملزم علی اصغر عرف بگا سے 02 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزم نے دوران تفتیش سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا،ایس ایچ اومنشیات فروش کی گرفتاری پر ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھر کی گوجر خان پولیس کو شاباش، ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

مندرہ پولیس کی کاروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Mandra police action, the accused who killed a citizen by stabbing with axes arrested

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 18 اپریل 2024) –مندرہ پولیس کی کاروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم ناہید عباس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر ذاتی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے عدیل کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا، ملزم کے ساتھی کو بھی جلدگرفتار کیاجائے گا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

The mother of Malik Sajjad, Ejaz and Asif passed away in Banth, Kalyam Awan

ملک سجاد، اعجاز اور آصف کی والدہ کلیام اعوان بھانٹھ میں انتقال کر گئیں۔

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 18 اپریل 2024) ملک سجاد، اعجاز اور آصف کی والدہ کلیام اعوان بھانٹھ میں انتقال کر گئیں۔ وہ پوٹھوار ڈاٹ کام کے چیئرمین محمد نصیر راجہ کی ساس، سابق ناظم ملک وحید کی ممانی اور مرحوم ایڈوکیٹ سلطان محمود کی بہن تھیں۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button