DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Armed people attacked the camps of nomads, sprinkled petrol and set them on fire

مسلح افراد کا خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر حملہ،پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, اپریل,2024ء)—مسلح افراد کا خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر حملہ،پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی بمشکل کمسن بچوں کو بچایا جا سکا جھگیاں نذر آتش ہونے سے قیمتی سامان کے علاوہ لاکھوں روپے کی پاکستانی کرنسی بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تفصیلات کے مطابق سنگرال موضع دودھلی کی خاتون پروین نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ و دیگر نے زمین کرایہ پر لے کر جھگیاں تعمیر کر رکھی ہیں جہاں وہ لوگ اپنے کنبوں کے ہمراہ رھائش پزیر ہیں ہمارے مرد حضرات مویشی چراتے ہیں اور تاخیر سے واپس لوٹتے ہیں گزشتہ شام چھ بجے مسلح ملزمان صغیر اور اعظم ہماری جھگیوں میں داخل ہوئے ان کے ہاتھوں میں اسلحہ کے علاوہ پٹرول کی بوتل بھی تھی جنہوں نے آتے ہی گالیاں دینا شروع کردیں اعظم نے میری اور زینب کی جھگی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور خبردار کیا کہ کوئی بھی باہر مت نکلے تم سب کو میں آج زندہ جلاؤں گا!ہم بمشکل اپنے بچوں کو ہی جھگیوں سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئی ہیں اگ لگنے سے سارے سامان کے علاوہ بکرے فروخت کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم کمائی تھی وہ بھی جل کر راکھ میں بدل گئی کپڑے جوتے برتن کھانے پینے کی اشیا ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے طلائی زیورات جبکہ زینب کی جھگی سے دو لاکھ روپے کی کرنسی،خچر مالیتی ایک لاکھ روپیہ،کمبل اور دیگر سامان اور اڑھائی لاکھ روپے کا مالیتی سولر سسٹم جل کر تباہ ہو گیا کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, April, 2024)- Armed persons attacked the nomads’ huts, sprinkled petrol and set them on fire. Pakistani currency worth millions of rupees was also burnt and turned into a pile of ashes. At six o’clock last evening, the armed accused Saghir and Azam entered our tents and set fire to them, they also had a bottle of petrol in their hands. They started abusing us. Azam sprinkled petrol on mine and Zainab’s hut and set it on fire.

کلرسیداں و گردونواح میں موبائل سروسز بدستور مسائل کا شکار

Mobile services continue to suffer from problems in and around Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, اپریل,2024ء)—بجلی بند ہوتے ہی تمام موبائل نیٹ ورکس کی سروس معطل ہو جاتی ہے عید گزر جانے کے بعد بھی صورتحال انتہائی مخدوش بیک اپ کے لیئے مہیا کیا جانے والا ڈیزل پٹرول عملے کے لوگ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں ڈال دیتے ہیں اور لاکھوں صارفین ادائیگی کے باوجود نیٹ کی سہولت سیمحروم کر دیئے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق کلرسیداں و گردونواح میں موبائل سروسز بدستور مسائل کا شکار ہے بجلی بند ہوتے ہی تمام موبائل نیٹ ورک رکھنے والی کمپنیوں کی نیٹ ورکنگ سروسز معطل ہو جاتی ہیں حالانکہ یہ کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل سروس مہیا کرنے کی پابند ہیں مگر یہ کمپنیاں اس پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہیں ہیں پہلے کہا گیا کہ عید کے باعث بیک اپ کی مدد میں ملنے والا ڈیزل پٹرول ختم ہونے سے اس مسئلے نے جنم لیا جو عید کے بعد مکمل درست ہو جائے گا مگر ایسا عیدکے بعد بھی ممکن نہ ہوا اس کی بڑی وجہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے بیک اپ کے لیئے مہیا کیئے جانے والا ڈیزل پٹرول موبائل کمپنیوں کے اہلکار اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں ڈال کر عیاشیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر صارفین بھاری ادائیگیاں کرکے بھی خوار ہوتے ہیں اور کوئی موبائل کمپنی اس غفلت کوتاہی پر معذرت خواہ بھی نہ ہے۔

احمد گل کیانی ایڈووکیٹ کے خلاف اسلام اباد کے تھانہ پھلگراں میں درج مقدمے کے خلاف شدید احتجاج

Protest held against the case registered against Ahmed Gul Kiyani advocate in Phalgran police station of Islamabad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, اپریل,2024ء)—کلرسیداں بار ایوسی ایشن کا سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی کے فرزند نوجوان قانون دان احمد گل کیانی ایڈووکیٹ کے خلاف اسلام اباد کے تھانہ پھلگراں میں درج مقدمے کے خلاف شدید احتجاج،عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا احتجاجی اجلاس بھی منعقد ہوا جس کی صدارت کلربار کے صدر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے کی نظامت کے فرائض سیکرٹری بار قیوم نے سرانجام دیئے بزرگ قانون دان راجہ گلفراز احمد نے مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اباد انتظامیہ نہ صرف ایف آئی ار خارج کرے بلکہ اپنے ماتحت اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کرے جنہوں نے معزز رکن بار کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کرکے قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں یاسر بشیر راجہ نے کہا کہ مجیب الرحمان کیانی کلرسیداں کے وکلا کے محسن ہیں ہم انہیں اس مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے احتجاجی اجلاس سے عامر حسین بھٹی،طاہر آمین اعوان،راجہ عابد حسین،اطہر احمد خالد کھوکھر،فہیم الدین کیانی،نعمان ظفر بھٹی،شیخ تیمور قدوس و دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا اور قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور واقعہ پر سراپا احتجاج رہے۔

دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما کرنک محمد شبیر اعوان و دیگر کے خلاف سماعت نہ ہوسکی

In the terrorism court, the hearing could not be held against the leader of PTI Col Muhammad Shabbir Awan and others

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, اپریل,2024ء)—دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما کرنک محمد شبیر اعوان و دیگر کے خلاف سماعت نہ ہوسکی پنجاب حمومت نے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا،پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر محمد اشرف سوہنا،کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیراعوان بدھ کے روز دہشتگردی عدالت پہنچے مگر عدالت نے یہ کہ کر سماعت سے انکار کردیا کہ پنجاب حکومت نے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے اس لیئے سماعت کو 30 اپریل تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

نان روٹی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،نان بائیوں نے ہڑتال کردی

The supply of bread was not possible, the bakers went on strike

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, اپریل,2024ء)—کلرسیداں میں آٹے اور میدے کے نرخوں میں کمی کے بعد بھی حکومت پنجاب کے نرخوں کے مطابق نان روٹی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،نان بائیوں نے ہڑتال کردی انتظامیہ نے بھی بند دوکانوں کو سربمہر کرتے کوئے خبردار کیا کہ کسی کو بھی مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کے بیس کلو تھیلے کے نرخوں میں چھ سوروپے اور میدے کی بوری کھ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی کرکے نان اور روٹی کی نئی قیمت 20 اور 16 روپے مقرر کی اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی نرخوں پر عملدرامد کے لیئے باہر نکلے تھے کہ نان بائیوں نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گیس بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے کے باعث وہ نئے مقررہ نرخوں پر نان روٹی فروخت نہیں کرسکتے جس کے ساتھ ہی نان بائیوں نے ہڑتال کردی جس کے بعد انتظامی اہلکار زاہد حیدری نے بند نان بائیوں کی سات دوکانوں کو سربمہر کردیا اور خبردار کیا کہ وہ تندور کھلے گا جو مقررہ نرخوں پر روٹی نان فروخت کرے گا۔

چکڑالی بدھال میں ملک سعید اختر انتقال کر گئے

Malik Saeed Akhtar passed away in Chakrali Badhal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, اپریل,2024ء)—انجمن تاجراں کلرسیداں کے سابق صدر و سابق ناظم ملک جمیل اختر عادل کے بھائی ملک سعید اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ پیر سید انعام الحق نے گاؤں چکڑالی بدھال میں پڑھائی جس میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، راجہ زاہد خورشید،حاجی ابرار حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،صاحبزادہ بدر منیر،چوہدری شبیر لنگڑیال،عبدالعلیم،مسعود احمد بھٹی،عبدالعلیم، چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی،راحت محمود کیانی،چوہدری عبدالقدوس،سیٹھ عبالرؤف،حاجی ریاست حسین،راجہ شاہد پکھڑال،ارشد عنایت مرزا، شیخ سلیمان شمسی،راجہ آفتاب پکھڑال،شبیربٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button