DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: On the intervention of Raja Sagheer Ahmed, the toll plaza on Rawat Kallar Dhuangali Road could not be activated and tax collection was stopped.

راجہ صغیر احمد کی مداخلت پر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازہ فعال نہ ہو سکا اور ٹیکس کی وصولی کو روک دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22, اپریل,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مداخلت پر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازہ فعال نہ ہو سکا اور ٹیکس کی وصولی کو روک دیا گیا راجہ صغیر احمد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام حلقہ ٹول پلازہ کے خلاف ہیں کوئی بھی کام عوامی حمایت کے بغیر نہیں کیا جائے گا انہوں نے پنجاب ہائی وے حکام سے بھی ملاقات کی اور ٹول ٹیکس کی وصولی سے انہیں روک دیا جس کی وجہ سے پنجاب ہائی وے کو رواں برس میں دوسری بار ٹول ٹیکس کی وصولی روکنا پڑی ہے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت سے بھی ٹول ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کریں گے یاد رہیں کہ نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب کے چودہ اضلاع میں سڑکوں پر ٹال ٹیکس کی وصولی کی منظوری دھ تھی ضلع راولپنڈی میں روات کلر دھانگلی روڈ کے علاوہ ٹیکسلا کی بھی ایک سڑک شامل ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, April, 2024) – Due to the intervention of Muslim League-N member Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed, the toll plaza on Rawat Kallar Dhuangali Road could not be activated and tax collection was stopped. Raja Sagheer Ahmed met the Deputy Commissioner Rawalpindi and said that the people are against the toll plaza, no work will be done without public support. He also met the Punjab Highway authorities and stopped them from collecting toll tax Due to which Punjab Highway has to stop the collection of toll tax for the second time this year. Fourteen districts of Punjab have been approved for collection of toll tax on roads including Rawat Kallar Dhuangali Road in Rawalpindi district and one road in Taxila.

راجہ عمار غوث افتخار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Raja Aamar Ghaus Iftikhar wedding celebrated with family and friends

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22, اپریل,2024ء)—انجمن تاجران مرید چوک کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ افتخار احمد پکھڑال کے فرزند راجہ عمار غوث افتخار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر صنعت راجہ محمد صدیق،ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور پکھڑال،بریگیڈیئر خضر سلطان راجہ،سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس،سابق چیئرمین یوسی چک بیلی خان چوہدری صغیر گجر،راجہ محمد یونس سابق وائس چیئرمین لوہدرہ،محمد ظریف راجا،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،تنویر شیرازی، راجہ نعمان ظہیر، حکیم امجد نواز جنجوعہ، چوہدری آصف نورانی، خان شبیر خان،بابو محمد عجائب،ملک جاوید،راجہ ساجد ذوالفقار،عثمان وڑائچ،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

لکی سٹار فٹبال کلب کلرسیداں کے کپتان اسد علوی کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of Asad Alvi, the captain of Lucky Star Football Club, Kallar Syedan, has passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22, اپریل,2024ء)—لکی سٹار فٹبال کلب کلرسیداں کے کپتان اسد علوی کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں شیخ حسن ریاض، قمر ایاز،چوہدری ابرار حسین،عاطف اعجاز بٹ،شیخ خورشید احمد، سیٹھ عبدالروف، چوہدری توقیراسلم ،چوہدری عابد اللہ سیٹھی،انوار الحق، الفت بلو،حاجی شوکت علی،شیخ حسن سرائیکی، حاجی طارق تاج،صغیر بھولا، شیخ عامر خورشید و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button