DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Wanted criminal Wahid killed in police encounter or murdered

کلر سیداں میں پولیس مقابلہ یا قتل؟کلرسیداں پولیس کو مطلوب اشتہاری واحد عرف واحدی فائرنگ سے مارا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, اپریل,2024ء)—کلر سیداں میں پولیس مقابلہ یا قتل؟کلرسیداں پولیس کو مطلوب اشتہاری واحد عرف واحدی فائرنگ سے مارا گیا واقعہ جمعرات کے روز کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ چوآخالصہ کی ڈہوک رجام موضع ٹکال میں پیش آیا۔ واحد عرف واحدی سالہا سال سے خوف کی علامت بنا ہوا تھا وہ پوری آزادی سے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر کے طور پر بھی معروف تھا پولیس کوشش کے باوجود سالہا سال سے اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔اس دوران اس پر چار برس قبل خاور امتیاز کے قتل کا مقدمہ درج ہوا دو ماہ قبل اس کے خلاف زیشان کے قتل کا بھی مقدمہ درج ہوا تھا اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بڑا متحرک تھا۔وقوعہ کے روز اسے چوآخالصہ کی ڈہوک رجام میں پہلی بار دیکھا گیا وہ ایک گھر میں داخل ہوا اسی دوران کلرسیداں پولیس بھی ایس ایچ او سجاد الحسن کی قیادت میں وہاں پہنچ گئی جس کے بعد وہاں فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں جس کے بعد پورے گھر کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے لیا اور تمام معاملات خود سنبھال لیئے۔جس کے بعد واحد واحدی کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا گیا کلرسیداں پولیس نے اشتہاری کے خلاف قتل،اغوا اور ڈکیتی سمیت متعدد جرائم میں مقدمات درج کر رکھے تھے جو اس کی موت کے ساتھ ہی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ادہر واقعہ کے بعد پولیس ترجمان نے جاری پریس ریلیز میں دعوی کیا کہ کلرسیداں کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی اس فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری واحد عرف واحدی ہلاک ہو گیا اور اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی قتل، ڈکیتی، اغواء، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا،پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری مجرمان علاقہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے اور اشتہاری مجرمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے فرائض سر انجام دینے پر ایس ایس پی آپریشنز کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, April, 2024) – Police encounter or murder in Kallar Syedan? Wanted by the Kallar Syedan police, Wahid alias Wahdi was killed by police firing in encounter. The incident took place in Rajam, Takal. Wahid aka Wahdi was a symbol of fear for many years. He was also known as a tik toker on social media. Despite efforts, the police could not catch him for many years.

A case was registered for the murder of Imtiaz. Two months ago, a case was also registered against him for the murder of Zeeshan. However, he was very active on social media. At the same time, the Kallar Syeddan police also reached there under the leadership of SHO Sajjad Al Hasan, after which the sounds of firing were heard there, after which the police surrounded the entire house and took care of all matters themselves.

Later, after confirming the death of Wahid Wahdi, the dead body was shifted to Tehsil Headquarters Hospital, Kallar Syedan. the police spokesperson claimed in the ongoing press release that the wanted criminals fired on the police party and was shot dead.

پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو گاڑی میں لفٹ دے کر انہیں ان کے قیمتی سامان سے محروم کرنے والے گینگ کے سرغنہ گرفتار

The police arrested the ringleaders of the gang that deprived innocent citizens of their valuables by giving them a lift in the car

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, اپریل,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو گاڑی میں لفٹ دے کر انہیں ان کے قیمتی سامان سے محروم کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس سے ایک لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف عرف کاشی جھانسہ دے کر خواتین کو اپنی گاڑی میں بٹھاتا اور گن پوائنٹ پر رقم چھین کر انہیں ویران جگہ پر اتار کر موقع سے فرار ہو جاتا تھا،ملزم نے ایک سال قبل کلر سیداں کے رہائشی شہزاد نامی شخص کی والدہ کو گاڑی میں لفٹ دی اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اتروا لیئے اور مہیرہ سنگال کے قریب اتار کر فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثناء کلر سیداں میں ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا۔ذاکر نامی شخص نے دو افراد سے 32لاکھ روپے کی رقم ادھار لے رکھی تھی جس نے رقم واپس کرنے سے بچنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا جو بری طرح فلاپ ہو گیا۔

بنک چوک کنوہا میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا

Illegal petrol agency sealed at Bank Chauk Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, اپریل,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بنک چوک کنوہا میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا،ایجنسی کا مالک غیر قانونی طور پر نوزل لگا کر کھلے عام پٹرول فروخت کر رہا تھا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے چوآ خالصہ سسٹی روٹی اور نان کی قیمتوں کے حوالے سے تندروں اور نان شاپس پر بینرز آویزاں کروادیئے اور اس دوران انہوں نے بیکریاں بھی چیک کیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button