DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Pakistan’s former prime minister Shahid Khaqan Abbasi gets bail in corruption case as public celebrate his release in Tehsil Kallar Syedan

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عدالت سے ضمانت کی منظورہ پر ان کے حلقہ انتخاب کلرسیداں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عدالت سے ضمانت کی منظورہ پر ان کے حلقہ انتخاب کلرسیداں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے شاہد عباسی کی ضمانت کی منظور ی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرد کوہسار نے بدترین انتقام کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا مگر نوازشریف اور حلقہ کے عوام کو شرمندہ نہ ہونے دیا جس سے ان کی قدرو منزلت میں اضافہ ہوا ادہر کلرسیداں میں شاہد عباسی کی ضمانت کی منظوری کی خبر ملتے ہی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں جبکہ کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ خورشیداحمد،یوتھ ونگ کے شیخ حسن سرائیکی،نمبردار اسد عزیز،شیخ توقیراحمد،چوہدری مجید اشرف نے مٹھائیاں تقسیم کیں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،راجہ ندیم احمد،تنویر اختر شیرازی، ظفر عباس مغل،شیخ ندیم احمد نے شاہد عباسی کی ضمانت پر رہائی کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔

A Pakistani court on Tuesday granted bail to former prime minister Shahid Khaqan Abbasi after months in detention on graft charges.

Abbasi, who served as the prime minister from August 2017 to May 2018, was arrested by the National Accountability Bureau (NAB) in July for allegedly violating rules and causing a loss to the national exchequer in the Liquified Natural Gas (LNG) case.

The Islamabad High Court (IHC) granted bail to Abbasi, 61, and ordered him to submit a surety bond of Rs10 million.

The court also heard separate bail application of former planning minister Ahsan Iqbal and also granted him bail.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگی رہنماء اور سابق چئیرمین نوید بھٹی نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ نواز میاں نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے صوبائی کیبنٹ کا فیصلہ اور بیان بازی ان کی ذہنی پسماندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو بیماری کی تصدیق کرانے کے لئے مرنا پڑتا ہے ہم میاں صاحب کی ضمانت میں توسیع کے لئے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔مسلم لیگ ن کی قیادت کا پاکستان کی عدلیہ کی آزادی پر مکمل اعتماد ہے جس کا مظہر لیگی قیادت کا عدلیہ میں پیش ہونا ہے آج شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کا منظور ہونا خوش آئند ہے اور اس سے انصاف کا بول بالا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت کی عدلیہ سے محاذ آرائی ناقابل قبول ہے یہ لوگ فارن فنڈنگ کیس ہو یا کوئی اوریہ لوگ سٹے آرڈرز کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ لیگی کارکن بدھ کے روز دن ایک بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ جاہیں جہاں سے شاہد خاقان عباسی کو جلوس کی شکل میں اسلام آباد لے جایا جائے گا لیگی کارکن استقبالیہ کیمپ قائم کریں گے استقبال کرنے والوں میں کلرسیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،مری اور راولپنڈی سے بھی لیگی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

کلرسیداں میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے,ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر یار محمد

The situation is in full control in Kallar Syedan, SHO Inspector Yar Muhammad

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر یار محمد نے کہا ہے کہ کلرسیداں میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے منی چینجر اور عادل آباد ڈکیتی کے ملزمان جلد گرفتار کر لئے جاہیں گے انہوں نے منگل کی شام پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صدر پریس کلب شیخ شبیر ثانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر قیصراقبال ادریسی،عابد حسین زاہدی،ایم اے صبور ملک،یاسر ملک،طاہریاسین طاہر،اکرام الحق قریشی بھی موجود تھے صحافیوں نے انہیں کلرسیداں میں بڑھتے ہوئے جرائم اور علاقہ کی مجموعی صورتحال سے انہیں آگاہ کیا ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار نے کہا کہ جرائم کی بیج کنی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں گشت کے نظام کو موثر کیا گیا ہے جس کی بدولت ڈاکوؤں کے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے آٹھ ڈکیتوں کا اعتراف کیاہے کہ نصف درجن سے زائد اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پوری تحصیل کے تمام دیہات و قصبات میں مختلف بیٹس میں تقسیم کردیا گیا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں منی چینجر اور عادل آباد ڈکیتی کے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے یہ جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے پولیس دستیاب وسائل کے باوجود بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں شہری اور صحافی بھی جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی کریں پولیس ان کی گرفتاری میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی ہدایت پر ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید کی زیر نگرانی ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور کانسٹیبل امتیاز احمد المعروف ڈاکٹر نے اپنے بھائی کے قتل کے ایک مقدمہ میں اشتہاری مجرم کو وقوعہ کے تقریبا ڈیڈھ برس بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔12 اکتوبر 2018 کو دن گیارہ بجے دن،80 سالہ ملزم منصبداد عرف منشی نے بکریوں کے فصل اجاڑنے کے تنازع پر اپنے چھوٹے بھائی محمد یوسف کو کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اورموقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مختلف درباروں پر گھوم پھر کر پناہ لے رکھی تھی اور پولیس کی جانب سے 47 کنال پر مشتمل رقبہ جس کا وہ واحد مالک تھا کوقرق کرنے کی اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر واپس آ گیا اور گزشتہ روز گاڑی کی انتظار میں سکوٹ جوڑ پر کھڑا تھا کہ مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

زعفران کے قتل کیس میں نامزد ملزم عدنان محبوب کی عبوری ضمانت کی درخواست چار مارچ تک منطور

Adnan Mahboob gets bail until 4th March for the murder of his brother

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے پانچ یوم قبل موہڑہ مرید کلر سیداں میں لین دین کے تنازع میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے چھوٹے بھائی زعفران کے قتل کیس میں نامزد ملزم عدنان محبوب کی عبوری ضمانت کی درخواست چار مارچ تک منطور کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔یاد رہے کہ وقوعہ کے روزدو بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے عدنان محبوب شدید زخمی ہو گیا تھا جس پر پولیس نے عدنان محبوب کی مدعیت میں اس کے بھائی زعفران (مقتول) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

ڈھوک بنگیال میں آضافی آبادیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 39 الیکٹرک پول فراہم

39 Electric Polls Provided To Provide Electricity to Dhok Bengal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے فوکل برسن راجہ محمد ثقلین کی درخواست پر یونین کونسل نلہ مسلماناں کی ڈھوک بنگیال میں آضافی آبادیوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 39 الیکٹرک پول فراہم کر دئیے جس پر اہالیان علاقہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button