DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; wedding of Raja Mubashar Janjua celebrated with social and political personalities at Panjar Chauk shaadi hall

نمبردار راجہ اکرام کا صاحبزادہ اور راجہ محمود جنجوعہ کا بھائی راجہ مبشر جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نمبردار راجہ اکرام کا صاحبزادہ اور راجہ محمود جنجوعہ کا بھائی راجہ مبشر جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔ دعوت ولیمہ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ مٹور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ اکرام کے صاحبزادے اور راجہ محمود جنجوعہ کے بھائی راجہ مبشر جنجوعہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب غوثیہ شادی ہال پنجاڑ چوک کہوٹہ میں منعقد ہو ئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیئرمین پاکستان مسلم قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق،جنرل خالد نواز جنجوعہ،بر گیڈئیر شاز الحق جنجوعہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی، راجہ خالد پر ویز آف گھوئی راجگان، پی ٹی آئی کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ،راجہ خرم جنجوعہ، کرنل صابر، محمد ہارون کمال ہاشمی، لفٹینٹ کرنل محمد عاطف، اے ڈی راجہ رضوان، ڈپٹی ڈرائیکٹرمحمد صابر،ڈپٹی ڈرائیکٹر افتخار الحسن،اسسٹنٹ ڈرائیکٹر مرزا حمید، مجسٹریٹ عابد جنجوعہ، چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کلر سیداں راجہ بابو اقبال، راجہ فرقان جنجوعہ، طیب جنجوعہ، حید ر جنجوعہ، راجہ عمران، سابق ناظم راجہ الیاس، راجہ شعور اختر، ڈاکٹر خالد جنجوعہ،رفاقت جنجوعہ، راجہ زاہد تاج، راجہ عمران سلیم سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے راجہ خضر مصطفی آف گلور کی ملاقات

Raja Khizar Mustafa of village Galor meets with MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے راجہ خضر مصطفی آف گلور کی ملاقات۔گلور روڈ کے لیے40لاکھ کی خطیر گرانٹ دینے پر شکر یہ اد ا کیا۔تفصیل کے مطابق تھوہا خالصہ کے گاؤں گلور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خضر مصطفی آف گلور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ور سابق کونسلر راجہ عرفان سر ور کی وساطت سے گلور روڈ کے لیے40لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر نے اور اعلیٰ معیاری کام کرانے پر شکر یہ اد ا کیاانہوں نے کہا گلور روڈ کی ٹوٹ پھوٹ سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمدنے سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ور سابق کونسلر راجہ عرفان سر ور کی وساطت سے گلور روڈ کے لیے جاری کردہ40لاکھ کی خطیر گرانٹ سے اعلیٰ قسم کا کام کرا کراہل علاقہ کے دل جیت لیے اہل اہلیان علاقہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر اورسابق کونسلر راجہ عرفان سر ورکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والی حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا

Those dreaming of Madina state are even snatching basic food from the poor

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک عبد القیوم نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی کی شفاف اور صاف قیادت ہی مدینہ کی کا نظام نافذ کر سکتی ہے مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والی حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے ایٹمی قوت والے ملک کے عوام نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے لائنوں میں لگ کر آٹا چینی خریدنے پر مجبور کر دیا گیا ہے آٹے چینی کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا گیا درجنوں ملیں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ہیں جنہوں نے استعمال کے لیے جہاز دیے ایم این اے اور ایم پی اے خریدے وہ بحران پیدا کر کے وصولی کر رہے ہیں وزیر اعظم کہتا ہے کہ 4لاکھ میں گھر کا خرچ نہیں چلتا 500روز کا کمانے والے مزدور کیسے چلاتا ہو گا حکمران چور ہے بلوں کو جلانے والے آج ہر ماہ ڈیزل پٹرول بجلی گیس مہنگی کر رہے ہیں 2018میں ملک29ارب کا مقروض تھا جبکہ2019میں 41ارب قرضہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبد القیوم نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر نا کام ہوچکی ہے عوام برادری ازم کی سیاست کو چھوڑ کر میرٹ پر دیانتدار قیادت کا انتحاب کرے ستر سالوں سے چندخاندانوں کبھی مسلم لیگ ن کبھی پی پی پی اور کبھی پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا کر حکمرانی کرتے ہیں اس موقع پر ایک قراراداد میں حکومتی پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی اور مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسلم لیگ ن نے اختلافات کی وجہ سے شکست کھائی

PML-N were defeated due to internal differences

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد بشیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اختلافات کی وجہ سے شکست کھائی اربوں کے ترقیاتی کام کرائے کئی سکولوں کو اپ گریڈ کیا اُس وقت تک معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جب تک صحت اور تعلیم کے حوالے سے اقدامات نہ کیے جائیں ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی کو نقصان پہنچایا گیا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا گزشتہ حکومت کے دور میں عوام کو یلیف دیا گیا اور ہیڈ برج کا منصوبہ شاہد عباسی نے شروع کیا تھا مگر پی ٹی آئی نے ختم کر دیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کیے آئندہ الیکشن میں عوام انکو مسترد کردینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button