DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; DSP Gujar Khan holds open court session holds open court session in Mandra as public bombard complaints

ڈی ایس پی گوجرخان کا تھانہ مندرہ کی حدود یو نین کونسل میں کھلی کچہری،عوام کی شکایات کے انبارلگ گے

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پولیس اور عوام کا جھولی دامن کا ساتھ ہے عوام کے بغیر جرائم پر کامیابی نہیں مل سکتی پولیس کو چاہیے کے عوام کے ساتھ پورا تعاون کریں میرے دروازے عوام کے لیے کھلے ہے کوئی پولیس آفیسر اگر کسی منفی سرگرمی میں پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ڈی ایس پی ذوالفقار،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گوجرخان کا تھانہ مندرہ کی حدود یو نین کونسل میں کھلی کچہری،عوام کی شکایات کے انبارلگ گے،اہلیان علاقہ کا پولیس نفری میں اضافے اور گشت بڑھانے کا مطالبہ،چوہدری عادل رؤف نے اپنے خلاف تین جھوئی ایف آئی آر کی انکوائیری کی درخواست دی اور شیخ شوکت نے اپنی گاڑی اور رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے کچری میں مندرہ کی سماجی شخصیات راجہ شباب عزیز،راجہ عمیر،راجہ صفدر کے علاوہ علاقہ کی عوام نے شرکت کی

چوہدری وقار احمد خان اورسیشن جج چوہدری انوار احمد خان کے والد کی رسم چہلم آدڑہ عثمان زادہ میں ادا کی گی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خصوصی شرکت

Dua e Chelum observed for late father of Judge Ch Anwar Ahmed Khan in village Adra Usmanzada, Jatli

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جنرل (ر) چوہدری وقار احمد خان اورسیشن جج چوہدری انوار احمد خان کے والد کی رسم چہلم آدڑہ عثمان زادہ میں ادا کی گی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خصوصی شرکت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اہلخانہ کی جانب سے گاؤں کی جنازہ گاہ کی چھت کی تعمیر کے لیے 15 لاکھرروپے عطیہ دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ عثمان زادہ آدڑہ میں جنرل (ر) چوہدری وقار احمد خان اور سیشن جج چوہدری انوار احمد خان کے والد متحرم چوہدری عنایت اللہ چوہان کی رسم چہلم ادا کی گی میجر (ر) اظہر نعیم پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شازی،راجہ محمد علی، ہیسکو آئل اسلام آباد کے جی ایم راجہ افتخار یعقوب،چوہدری اکرام،ماسٹر طارق اعظم،حاجی ظفر،عقیل سرور،اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پرسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چوہدری عنایت اللہ ایک انتہائی شریف النفس انسان تھے یہ نہ صرف تحصیل گوجرخان بلکے ضلع بھر میں یہ ایک سیاسی و سماجی شخصیت کے حوالے سے جانے جاتے تھے انہوں نے نہ صرف علاقے بلکے اپنے گاؤں کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس طرح مرحوم نے اپنا ایک مقام بنایا اس طرح ان کے بیٹوں نے بھی مقام بنایا یہ تحصیل گوجرخان کے لیے فخر کی بات ہے اللہ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاوں سے یہ ملک کے اعلی عہدوں پر فائز ہوئے مرحوم کے بیٹے جنرل (ر) چوہدری وقار احمد صاحب نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے اپنے گاؤں کی جنازہ گاہ کی چھت کی تعمیرکے لیے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے جلد از جلداس کی تعمیر کے لیے گاوں کی کمیٹی تشکیل دینے کا کہا

شاہد بشیر اعوان کے چھوٹے بھائی نعیم اعوان متحدہ عرب امارات میں وفات پا گئے

Brother of Shahid Bashir Awan of Chak bale khan passed away in Saudi Arabia

چک بیلی خان(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد بشیر اعوان کے چھوٹے بھائی نعیم اعوان متحدہ عرب امارات میں وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج سہہ پہر تین بجے روپڑ خور د نزد چک بیلی خان میں ادا کی جائے گی

بد نام زمانہ اجرتی غلام عباس عرف نول ولد فضل سکنہ میال با اثر قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے چونترہ پولیس کو پیش کر دیا گیا

Wanted criminal Ghulam Abbass of village Mayal arrested

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بد نام زمانہ اجرتی غلام عباس عرف نول ولد فضل سکنہ میال با اثر قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے چونترہ پولیس کو پیش کر دیا گیا مذکورہ ملزم کئی اجرتی لڑائیوں اور قتل کے مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے ایک اہم شخصیت کے اجرتی گروہ میں چک بیلی خان کے صحافی مسعود جیلانی پر اقدام قتل کے حملے میں بھی نامزد ملزم تھا جس کی FIRنمبر198/15 دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ تھانہ چونترہ میں درج ہوئی مگر با اثر شخصیت کا آلہ کار ہونے کی وجہ سے ملزم کو بچا لیا گیا اب قتل کی ایک اور اجرتی واردات کے مقدمہ نمبر105/18میں نامزد تھا جس میں وقاص نامی نوجوان قتل ہوا اسے استعمال کرنے والے سردار عرفان نامی شخص کی طرف سے پولیس کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد اسے چونترہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں اس کی گرفتاری ظاہر کر کے اسے شاہی مہمان کی حیثیت دے دی گئی ہے اجرتی کے تمام مالی و دیگر معاملات سردار عرفان کرتا نظر آ رہا ہے ظاہر ہو رہا ہے کہ ملزم اس مقدمہ سے بھی جلد فارغ ہو کر پھر سے اپنی جرائم کی دنیا آباد کر لے گا عوامی حلقوں کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے میں ایسی با اثر پارٹیوں کے زیراستعمال ایسے کئی مجرم ہیں جو ان کی سہولت کاری کی وجہ سے علاقے میں جرائم کا باعث بنتے ہیں عباس عرف نول مذکورہ کے علاوہ کئی اور وارداتوں میں بھی ملوث رہ چکا ہے

Show More

Related Articles

One Comment

  1. [DSP Gujar Khan holds open court session holds open court session] regarding the above there should be a weeks notice and special court dates should be set aside once a month as a woman are 9/10 to be dragged into sooner or later this problem works both ways.the police should give 3 weeks notice with intent.

Back to top button