DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Six people, including two women, were injured in a collision between two motorcycles in Kallar Syedan.

کلر سیداں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں دوبیرن روڈ پر پیش آیا جہاں جہانگیر احمد اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کلر سیداں سے دوبیرن کلاں جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کیساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں جہانگیر احمد، مسماۃ انعم،مسماۃ آمنہ بی بی،شہباز،مدثر اور محمد اسحاق زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔

ارسلان نصیر بٹ انتقال کرگیاجسے کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Arsalan Naseer Butt passed away in Kanoha

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) درد سر موت کی وجہ بن گیا،15 سالہ ارسلان نصیر بٹ کو گزشتہ تین ماہ سے سر کے درد کی شکایت رہتی تھی مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کے مصداق مرض میں آفاقہ نہ ہو سکا اور گزشتہ روز انتقال کرگیاجسے کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کلاس نہم کا طالب علم بھی تھا۔

معروف نعت خواں محمد عقیل عابد قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Naat reciter M Aqil Abid Qureshi marriage celebrated

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی)معروف نعت خواں محمد عقیل عابد قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں آرمی چیف کے پی اے طفیل باجوہ، راجہ جاوید اخلاص،ملک محمد پرویز آف گنگر، حافظ سہیل اشرف ملک،قاضی عبدالوقار کاظمی،قاضی شوکت محمود،چوہدری اشتیاق حسین،چوہدری شفقت محمود،ملک محمد فیاض،عادل کیانی،زین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی مفتی،زاھد یوسف،راجہ ازرم حمید سیالوی،احسان الحق چشتی،طاہر عباس شاہ،قاضی عتیق الرحمان،اظہر بھٹی،طیب ایڈووکیٹ،ثاقب حمید،ماسٹر ارشاد کے علاوہ علمائے اکرام اور نعت خوان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلرسیداں اور گردونواح میں آٹے کا کوئی بحران نہیں

No shortage of flour at shops in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں اور گردونواح میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اور آٹے کا بیس کلو کا تھیلہ آٹھ سوروپے میں دستیاب ہے اور کسی جگہ اس کو کوئی قلت دیکھنے میں آئی نہ ہی نرخوں میں کوئی غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

پرنسپل ممتازنے گرفتاری سے بچنے کیلئے 4 فروری تک عبوری ضمانت کروا لی

Principal Mumtaz granted interim bail until February 4 to avoid arrest

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) پانچویں کلاس کے طالب علم پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ میں نامزد نجی سکول کی پرنسپل ممتازنے گرفتاری سے بچنے کیلئے 4 فروری تک عبوری ضمانت کروا لی۔تفتیش آفیسر سب انسپکٹر محمد سجاد نے ہفتہ کے روز لیڈی پولیس کے ہمراہ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے دوبیرن کلاں روڈ پر قائم راول سیکنڈری سکول میں چھاپہ مارا تو وہ وہاں پر موجود نہ تھی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے اس نے بعد ازاں راولپنڈی کچہری میں جا کر عبوری ضمانت کروا لی۔

قرعہ اندازی کے ذریعے 90منتخب خوش نصیبوں کو12 مرغوں پر مشتمل یونٹس فراہم کر دئیے گئے

Around 90 applicants win unit of 12 roosters on raffle draw held at vet hospital

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م,اکرام الحق قریشی) وزیر اعظم عمران خان کے منصوبے برائے فروغ دیہی مرغبانی خوشحالی پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے 90منتخب خوش نصیبوں کو12 مرغوں پر مشتمل یونٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کلر سیداں نادرعباس،ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر شائستہ ظہور سمیت محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

Back to top button