DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Leader of the Opposition Senator Raja Muhammad Zaffar ul Haq visits Raja Saeed Ahmad Advocate and wishes him speedy recovery from injuries he suffered in a accident

قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت۔گذشتہ روزچیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور ڈاکٹر عامر عظیم نے ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت کی ان کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ نے قائد حز ب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کاشکر یہ ادا کیا۔

سردار ایم رضاء،راجہ محمد یوسف اور راجہ طاہر کیانی کے زیر اہتمام بیور کے مقام پرانصاف صحت کارڈ کیمپ کا انعقاد

Justice Health Card Camp organized at Bior, organized by Sardar M. Raza, Raja Mohammad Yousuf and Raja Tahir Kayani.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ایم رضاء،راجہ محمد یوسف اور راجہ طاہر کیانی کے زیر اہتمام بیور کے مقام پرانصاف صحت کارڈ کیمپ کا انعقاد۔ سینکڑوں مر د و خواتین کو کارڈ دیے گے جبکہ نئی رجیسٹرین بھی کی گئی۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسردار ایم رضاء،راجہ محمد یوسف اور راجہ طاہر کیانی کے زیر اہتمام بیور کے مقام پرانصاف صحت کارڈ کیمپ کا انعقادکیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء راجہ خورشید ستی فوکل پر سن سوئی گیس،چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی اورسابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین نے شر کت کی اس موقع پر انہوں نے سینکڑوں مر د و خواتین کو کارڈ دیے گے جبکہ نئی رجیسٹرین بھی کی گئی۔

سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئے قل

Dua e Qul observed for late mother of Raja M Fayaz

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئے قل۔ سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے دعائے قل کی محفل منعقدہ ہوئی جس میں جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین مولاناآصف القادری، مولانا ادریس ہاشمی،مولانا افضل رضوی نے خطاب کیا جبکہ دعائے قل میں صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ راجہ محمد بشیر،سابق ممبر ضلع کونسل ماسٹر چوہدری محمد یونس،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر بگہاروی، راجہ احتشام لہڑی، صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین، راجہ سہیل اسلم جنجوعہ، حاجی منشی ریاض آف بیور، نمبردار ندیم رشید،راجہ قمر یعقوب کہوٹہ،راجہ آفاق قمر، راجہ زاہد تاج سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین زندگی میں اللہ کا انعام اور جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تب سراپہ رحمت بن جاتے ہیں۔جمعہ کے روز جو اولاد اپنے والدین کی قبروں پر جا کر دعا کرتی ہے ایک مقبول جج کا ثواب ان کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے جو اولادان کی قدر نہیں وہ انتہائی بد بخت تصور کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ جب بوڑھے ہو جائیں تو ان سے نرم لہجہ اختیار کریں اور جب وصال کر جائیں تو صدقہ کریں تا کہ ان کی روح کو ایصال ثواب ملتا رہے۔امت مصطفی گنہگار ہونے کے باوجود امت مصطفی کے صدقے قیامت کے روز ان کے اعمالوں کو گناہوں سے پاک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب ایک مومن کی موت آتی ہے تو اس کی روح قبض کرنے کیلئے آسمان سے زمین تک فرشتوں کی بارات امڈ آتی ہے آخر میں مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

کہوٹہ شہر کے لیے الگ فیڈر لگایا جائے

Demand for separate feeder of Kahuta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں آئے روز رمتی کے نام پر بجلی بند کر دی جاتی ہے شہر کو تین فیڈرز سے منسلک کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اگر ایک فیڈر بند ہوتا ہے تو پورے شہر کی بجلی بند ہو جاتی ہے شہریوں معززین علاقہ نے اے سی واپڈا اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر کے لیے الگ فیڈر لگایا جائے تا کہ شہر کی بجلی بار بار بند نہ ہو اسکی وجہ سے تاجر برادری کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے فوری طور پر اسکو الگ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button