DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Masood Khan, accused in the murder case of Kallar Syedan businessman Sheikh Tahir Mahmood, escaped when he appeared at Court

کلر سیداں کے تاجرشیخ طاہر محمود کے قتل کیس میں نامزد ملزم مسعود خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر احاطہ کچہری سے فرار ہو جانے میں کامیاب

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے تاجرشیخ طاہر محمود کے قتل کیس میں نامزد ملزم مسعود خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر احاطہ کچہری سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم مسعود نے ایک برس قبل اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ کلر سیداں کے تاجر شیخ طاہر محمود کو رات کے وقت گھر جاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔پولیس نے قتل کیس میں نامزد دیگر چار ملزمان کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا جبکہ گزشتہ روز پانچویں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہو جانے پر گرفتار ہو جانے سے قبل ہی احاطہ کچہر ی سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل میں استعمال ہونے والی بداخلاقی پر مبنی زبان انتہائی قابل مذمت ہے

Misconduct language used in PTI’s social media cell is highly condemnable

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن پی پی دس کے رہنما سابق چیئرمین یوسی لوھدرہ محمد نوید بھٹی نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل میں استعمال ہونے والی بداخلاقی پر مبنی زبان انتہائی قابل مذمت ہے حکومت نے نیب کے ذریعے رانا ثنااللہ کو توڑنے میں ناکامی کے بعد اب بازاری زبان کا استعمال شروع کررکھا ہے یہ خود شیشے میں بیٹھ کر مخالفین پر سنگ باری کرکے خود بھی محفوظ نہیں رہ سکتے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جب حکمرانوں کو رانا ثنااللہ خان کے خلاف جھوٹے کیسوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے خلاف بازاری اور لغو زبان کے ذریعے اپنے کارکنوں کومطمئن کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم میں کی گئی تقریر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے آج ملک میں ٹماٹر کے بعد آٹے اور چینی کے بحرانوں کو جنم دینے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں ڈالر،یوریا کھاد،چینی،سیمنٹ اور مٹر نایاب کر کے پیسے بنائے ہیں کل تک پی ٹی آئی کے لیئے ارکان اسمبلی کی خریداری کرنے والے ہی آج دونوں ہاتھوں سے بحرانوں کے ذریعے اصل زرمنافع سمیت واپس وصول کر رہے ہیں اور ان کو وزیراعظم کی چھتری میسر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریکارڈ قرضے حاصل کر چکی ہے۔ملک بھر میں تعمیر وترقی کے تمام کام ٹھپ پڑے ہیں فلاح بہبود کا کوئی کام نہیں ہورہا ہے پھر بھی قرضوں کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے اور عمران خان کے اردگرد موجود لوگ امیر سے امیر تر ہورہے ہیں۔

محمد یوسف اور محمد عارف کی والدہ اور حاجی غلام مصطفی کی نانی 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں جنہیں آبائی قبرستان بڑا گاؤں کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Mother M Yousif and M Arif passed away in village Barra Kanoha

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)محمد یوسف اور محمد عارف کی والدہ اور حاجی غلام مصطفی کی نانی 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں جنہیں آبائی قبرستان بڑا گاؤں کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق چیئرمین یوسی کنوہا ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری،نمبردار اسد عزیز سمیت سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ شاہ رخ پرویز نے گاؤں نندنہ جٹال جا کر سابق وائس چیئر مین یوسی بشندوٹ الحاج نواب خان کے لواحقین سے ملاقات کی او ر ان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ،چوہدری تصور حسین،راجہ غلام قنبر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button