DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Assistant commissioner stops Supply to Flour dealers for 3 days to ensure supply of 20kg of flour is met at utility stores

اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب کا 20کلو آٹے کی فراہمی کو ٹلی ستیاں میں یقینی بنا نے کے اقدا م سے آٹا ڈیلرز نے 3دنوں سے آٹے کی سپلا ئی بند کر دی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب کا 20کلو آٹے کی فراہمی کو ٹلی ستیاں میں یقینی بنا نے کے اقدا م سے آٹا ڈیلرز نے 3دنوں سے آٹے کی سپلا ئی بند کر دی آنے والے دنوں میں کو ٹلی ستیاں میں آٹے کے بحرا ن کا خطرہ منڈلانے لگا،ڈیلرز کا مو قف ہے کہ ہمیں 15kgکے100بیگ کیساتھ فلو ر ملز 25بیگ20kg کے دیتی ہیں جس کے با عث 20کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی نا ممکن ہے تفصیلا ت کیمطا بق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈو گر کی کیمپ آفس کو ٹلی ستیاں میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں عوام علاقہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی عدم فراہمی کی شکا یا ت کی تھیں جس پر انہوں نے نو ٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب کو یہ ہدا یا ت جا ری کی تھیں کہ وہ اس معا ملے پر عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہو ئے اقدا ما ت کریں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں عمر طیب کا 20کلو آٹے کی فراہمی کو ٹلی ستیاں میں یقینی بنا نے کے لیے عملی اقداما ت شرو ع کر تے ہو ئے مختلف یو نین کو نسلوں میں آٹے کی فراہمی یقینی بنا ئی جبکہ کئی علا قوں میں آٹے کی سپلا ئی آٹا ڈیلرز کی طرف سے بند ہو نے کے با عث عوام علا قہ، دکا نداروں اور صا رفین کو بھی شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر آنے والے دنوں میں کو ٹلی ستیاں میں آٹے کے بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے عوام علا قہ نے انتظا میہ سے اس اہم معا ملے کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) کو ٹلی ستیاں مرزا پو ر ملو ٹ ستیاں تا کلیا ڑ ی مو ڑ سڑک کی تعمیر کے دو را ن جگہ جگہ اونچا ئی والے جمپ قائم کئے جا نے سے ٹرا نسپو ٹرو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا گا ڑیوں کا گزرنا محا ل ہو چکا جس پر ٹرانسپو رٹ یونین آزا د کشمیر کے عہدیداران نے حکام با لا سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ رو ڈ کی تعمیر کے دوران یا تو روڈ کو بند کر دیا جا ئے یا پھر جمپ کی اونچا ئی کم کی جا ئے تا کہ ٹرانسپو ٹرز کو اس اذیت سے جان چھو ٹ سکے انہوں نے محکمہ ہا ئی وے حکا م سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹھیکیدار کو ہدا یا ت جا ری کریں تا کہ مذکو رہ روڈ پر سفر کر نے والے مسافروں اور ٹرانسپو ٹرو ں کی مشکلا ت میں آسا نی پیدا ہو سکے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے نو جوان سرگرم رہنما ء منعم با سط ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری کا مزاق اڑانے والے خود ہی مزاق بن جائیں گے عمران نیازی اینڈ کمپنی جلدہی ماضی کا حصہ بنتے نظر آرہے ہیں اور ملک پاکستان ایک بار دوبارہ نوازشریف کی قیادت میں تعمیر وترقی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا اور ملک میں ایک بار پھر سے زیادہ خوش حالی آئے گی نواز شریف نے پاکستان سے سی پیک کے ذریعے بجلی کا خاتمہ کیا اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے یہ کریڈٹ محب وطن نوازشریف کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے لیے سب کو دعا کرنی چاہیے نہ کہ تنقید۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے صدر ظریف ستی ایڈووکیٹ، جزل سیکرٹری شا ہد اقبال ستی ایڈووکیٹ، سنئیر ممبر الطاف ستی ایڈووکیٹ،حمید اختر ستی ایڈووکیٹ، ابصا ر الحق ستی ایڈووکیٹ،اجمل ستی ایڈووکیٹ کی صدر ہا ئی کوٹ با ر ایسوسی ایشن راولپنڈی غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ اور جزل سیکرٹری محمدفیصل ملک ایڈووکیٹ سے ملاقات کی جس میں انہوں با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے مسائل سے انہیں اگا ہ کیا صدر ہا ئی کوٹ با ر ایسوسی ایشن راولپنڈی غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ اورجزل سیکرٹری محمدفیصل ملک ایڈووکیٹ نے با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے لیے ایک لا کھ روپے کا چیک دیا جس پر صدر ظریف ستی ایڈووکیٹ، جزل سیکرٹری شا ہد اقبال ستی ایڈووکیٹ و دیگر ممبران نے انکا شکریہ ادا کر تے ہو ئے با ر ایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے لیے سال نو کی پہلی کا میا بی قرار دیا اور کہا کہ انشاء اللہ با رایسوسی ایشن کو ٹلی ستیاں کے مسائل کے حل کے لیے دیگر اقدا ما ت بھی کیے جا ئیں گے جس کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے انشاء اللہ مزید کا میابیاں بھی متوقع ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button