DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Namaz e janaza of ex vice Chairman UC Samot, Ch Abid Khan held with large number of public

سابق وائس چیرمین یوسی سموٹ چوہدری عابد خان وفات پا گئے ہی‘ نمازجنازہ میں سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیرافضل۔ سابق وائس چیرمین یوسی سموٹ چوہدری عابد خان وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج سہ پہر تین بجے ڈھوک بابا فیض بخش سموٹ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی، پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد عظیم، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، ایم پی اے راجہ صغیر، سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، سابق ایم پی اے کرنل(ر)شبیر اعوان، سابق ٹی ایم او گوجرخان مالک داد بھٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری عابد خان کئی عشروں سے مقامی سیاست میں سرگرم تھے۔ اپنی یونین کونسل میں ان کی ایک الگ پہچان تھے۔ علاقے بھر میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے علاقے کی تعمیر ترقی میں ہمیشہ دلچسپی لی۔علاقے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button