DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; MPA constituency PP9 Gujar Khan Chaudhry Sajid Mahmood issues funds for Union Council Jatli

ایم پی اے حلقہ پی پی 9گوجرخان چوہدری ساجد محمود نے یوسی جاتلی کے لیے فنڈز جاری کر دیے

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایم پی اے حلقہ پی پی 9گوجرخان چوہدری ساجد محمود نے یوسی جاتلی کے لیے فنڈز جاری کر دیے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ اور باقی ماندہ منصوبوں کے حل کے لیے پُر اُمید تفصیلات کے مطابق ایم پی اے حلقہ پی پی9چوہدری ساجد محمود اورتحریک انصاف کے رہنما ماسٹر سرفرازاصالت کی خصوصی کاوشوں کی بدولت یونین کونسل جاتلی کے متعدد گاوں کے مسائل جو کئی برسوں سے چلے آ رہے تھے جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی،بنیادی مرکز صحت جاتلی اورموہڑہ فاطمہ گاوں کو جانے والے مرکزی راستوں کی پختگی اور دیگر دیہات کی گلیوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ان منصوبوں پر اگلے چند ہفتوں میں کام شروع ہو جائے گا اس موقع پر یونین کونسل کے لوگوں اویس،سجاد،ادریس،نعیم،فاروق،عبداسلام،امجد،غفور،اقبال،اور دیگر کا کہنا ہے کہ ہمارے یہ دیرینہ مطالبات کے حل کے لیے فنڈز کے اجرا پر ہم تہہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے جلد ہی فنڈز جاری کیے جائیں گے

بیول،جبر،قاضیاں،بھڈانہ،مطوعہ،میراشمس میں ادویات کی مہنگے داموں پرفروخت جاری

Allegations of medicine being sold expensive in Eastern Gujar Khan

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول،جبر،قاضیاں،بھڈانہ،مطوعہ،میراشمس میں ادویات کی مہنگے داموں۔فروخت جاری۔شرقی گوجرخان میں ادویات انتہائی مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں وہ ادویات جن کا حکومت نے نوٹس لیکر کم قیمت پر دستیاب کرنے کو کہا وہ بازار میں ناپید ہیں اور سستی ادویات کا ملنا اب ایک خواب بنتا جا رہا ہے اس طرح سرکاری اسپتالوں میں بھی ادویات کی کمی ہے اور مریضوں کو بغیر دوائیوں کے ٹرخا دیا جاتا ہے کیونکہ محکمہ صحت کی جانب سے دیہی علاقوں میں قائم ہیلتھ سینٹر ز میں ادویات کی فراہمی اب کم کر دی گئی ہے گورنمنٹ اسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی اور ادویات کا مہنگا ہونا غریب کے لیے وبال جان بن گیا ہے بان حالات میں جب ادویات مہنگی اور نہ میسر ہوں تو لوگوں کے لیے علاج جیسی بنیادی سہولت میسر نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ادویات مہنگی ہونے سے غریب دیہاڑی دار طبقہ اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کرانے سے محروم اور مایوس ہے حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں کمی کر کے عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حبیب چوک،قاضیاں،بھڈانہ،چنگامیرا اور دیگر قریبی علاقوں میں اکثر بجلی غائب رہتی ہے ہر دوسرے تیسرے دن لائن مرمتی اور دیگر مرمتی کے نام پر صبح نو بجے سے لیکر شام تین بجے تک بجلی غائب رہتی ہے جس سے گھریلو خواتین اپنے کام کاج میں دشواری کا سامنا کرتی ہیں اسی طرح کاروبار ٹھپ رہتا ہے سارا دن بجلی غائب رہنے سے درزی،مکینک،ویلڈر اور دیگر بجلی سے منسلک افراد اپنا کام سر انجام نہیں دے سکتے ہیں اور انکے کام میں بھی حرج ہوتا ہے اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ اس طرح کی فورس لوڈ شیڈنگ مرمتی کے نام پر دن بدن بجلی بند کرنے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور بجلی کی سپلائی کو بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ کاروبار زندگی متاثر نہ ہو ان علاقوں میں پچھلے تین مہینوں سے مرمتی کے نام پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بل بھیج کر رہی سہی کسر بھی نکال دی جاتی ہے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ ٹرانسپورٹروں نے عوام سے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے مسافروں اور کنڈکٹروں کے درمیان جھگڑے روز کا معمول اصلاح احوال کا مطالبہ۔بیول سے گوجرخان،بیول کلرسیداں،بیول سے سموٹ روٹس پر من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں بیول سے گوجرخان17کلومیٹرکا کرایہ 60روپے لیا جارہاہے بیول سے کلرسیداں فاصلہ 8کلومیٹر کرایہ 50روپے لیا جا رہا ہے بیول سے سموٹ فاصلہ 4کلومیٹرکرایہ 40روپے لیا جا رہا ہے مسافروں اور کنڈکٹروں کے درمیان آئے روز جھگڑے ہو رہے ہیں۔ تینوں روٹس کا کرایہ نامہ موجود نہ ہے سیکرٹری آر ٹی اے سے پر زور مطالبہ ہے کہ ان روٹس کا کرایہ نامہ جاری کر کے ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں ختم کی جائیں ان روٹس کا فاصلہ نہایت کم ہے جبکہ کرائے کئی گنا زیادہ ہے اے سی گوجرخان حرا رضوان عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کافی متحرک ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ اس عوامی مسئلے کی طرف توجہ دیں اور اسے حل کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button