DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Motorcyclist Najib Saqib of village Hothla killed in a fatal accident near Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر کے قریب ٹریفک حادثہ۔تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جانبحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کے قریب ٹریفک حادثہ۔تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جانبحق۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے مرز ا خرم، راجہ مصتنصر،عمران رشید،مطاہر خان،سول ڈیفنس کے عبدالشکور کھٹڑ،پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین موقع پر پہنچ گے ڈیڈھ باڈی ہسپتال منتقل کی ضروری کاروائی کے بعدنعش لواحیقین کے حوالے کر دی۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کا رہائشی نجیب ثاقب ولد پلا خان کہوٹہ شہر آرہا تھا کہ پنڈی جانے والے تیز رفتار بس کی ٹکر سے موقع پر جانبحق ہو گیا نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کی گئی ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی

شاہین انٹرنیشنل کالج کہوٹہ میں محفل میلاد کا انعقاد

Millad held at Shaheen int college Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شاہین انٹرنیشنل کالج کہوٹہ میں محفل میلاد کا انعقاد۔نبی اقدس ﷺ کی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے اللہ اور اسکے رسولﷺ سے محبت اور عشق کے بغیر کوئی بھی مسلمان کبھی دنیا اور اخرت میں کامیابی نہیں حاصل کر سکتا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شاہین انٹرنیشنل کالج کہوٹہ میں محفل ذکر رسول ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء نے نبی ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر پرنسپل کالج راجہ نعمان نے کہا کہ نبی ﷺ کو بہترین معلم بنا کر بھیجا گیا جو ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ زندگی میں کامیابی اگر پانی ہے تو اساتذہ کا احترام نہایت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی سیرت اور صورت پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و اخرت میں فلاح پا سکتے ہیں اس موقع پر ثنا ء خوان ارسلان اصغر کیانی، افتخار احمد غوری،راجہ فیضان قادری نے نبی ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں پاکستان کی بقا اور سلامتی اور مرحومین کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ن لیگ کے صدر یوسی بیور راجہ نذاکت حسین کے والدمحترم کو ان کے آبائی گاؤں کانگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Father of Raja Nazakat Hussain passed away in village Kanghar

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ن لیگ کے صدر یوسی بیور راجہ نذاکت حسین کے والدمحترم کو ان کے آبائی گاؤں کانگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نذاکت حسین کے والد محترم راجہ مالک دادطویل حالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جاملے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کانگڑھ یوسی بیور میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وسابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی،راجہ فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،صدرپوٹھوار ویلفیر ٹرسٹ ملک منیراعوان، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ،سابق وائس چیئرمین سردار طاہر جیوڑہ،سردار صبح صادق بیور،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ، ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ،مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،حاجی منشی ریاض آف بیور،راجہ احسن عظیم آف کروٹ، سابق ناظم حاجی ظیفور ستی، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

سابق وائس چیئرمین یوسی نڑھ شبیر ستی کا صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

Ex vice chairman UC Narr, Shabbir Satti son wedding celebrated in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وائس چیئرمین یوسی نڑھ شبیر ستی کا صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی میں منعقدہ ہوئی۔دعوت ولیمہ میں کی تقریب میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ مجیب اللہ ستی،عدیل افضل، فاروق ستی، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

کہوٹہ انتظامیہ،سینٹری فورڈ انسپکٹراور ڈرگ انسپکٹر نے اپنی آنکھیں بند کر لیں کہوٹہ شہر میں مہنگائی عروج پر جبکہ پورے شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی مشروبات کی فروخت جاری

Public health and safety concern over low standard mixed milk and yogurt being sold

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ،سینٹری فورڈ انسپکٹراور ڈرگ انسپکٹر نے اپنی آنکھیں بند کر لیں کہوٹہ شہر میں مہنگائی عروج پر جبکہ پورے شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی مشروبات کی فروخت جاری ہے جبکہ چند میڈیکل سٹوروں پر دو نمبر ادوویات نشہ آور ٹیکے اور ادوویات کا دھندہ عروج پر ہے محکمہ ہیلتھ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ مضر صحت بیمار لاغر جانواروں کا گوشت فریز کر کے فروخت کیا جا رہا ہے دوردراز علاقوں سے ذبح کیے جانور تین چار ہزار کا لیکر چھوٹا گوشت 1000سے1200تک اور بڑا گوشت پانچ سو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کئی قصاب نامولود جانواروں کو بھی ذبح کر کے فروخت کرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اسی طرح جگہ نالیوں پر مچھلی لگا کر 5سو سے7سو روپے تک کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ پرائس مجسٹریٹ خود بازار نہیں آتے اور اپنے اہلکاروں کو بھیج دیتے ہیں جنکو جرمانے یا مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں وہ چھوٹے تاجروں کو تنگ کرتے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں زاہد ریٹ وصول کرنے اور ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ ان میڈیکل سٹوروں اور جعلی کلینوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو نشہ آور ٹیکے اور دو نمبر ادوویات فروخت کر کے نوجوان نسل تباہ کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button