DailyNewsHeadline

London; 26th Millad celebrated at the residence of Zareen Bhatti of village Tayala, Doberan Kallan and London. (See video report)

زرین بھٹی آف ساوتھ ہال،لندن، کی رہائش گاہ پر میلاد النبی کی محفل کا اہتمام

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ساوتھ ہال میں مقیم ٹیالہ کے رہائشی گل زرین بھٹی کی رہائش گاہ واقع ساوتھ ہال میں چھبیسویں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں سلاو لوٹن ساوتھ ہال ہئیرو ایلنگ لندن اور واٹفورڈ سے تعلق رکھنے والے گلزرین بھٹی کے دوست احباب اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی خوبصورت آوازوں میں ہدیہ نعت پیش کی خصوصی نعت عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید الطاف حسین شاہ کاظمی صاحب نے پڑھی جس پر ہر طرف سے نعروں کی آوازیں گونجتی رہی سید الطاف حسین شاہ کاظمی صاحب کے کلام سے محفلمیں چار چاند لگ گئے خصوصی خطاب پاکستان سے آئے ہوئے محترم علامہ سجاد ساجد صاحب نے کیا. سٹیج سیکرٹری کے فرائض گل زرین بھٹی صاحب نے بہت اچھے انداز میں ادا کیے اس محفل پاک میں علما کرام نعت خواں حضرات کے علاوہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی گل زرین بھٹی صاحب نے اس محفل میلاد میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا محفل کے اختتام پر صلوت سلام اور ختم پڑھا گیا اس کے بعد اختتامی دعا علامہ سجاد ساجد صاحب نے کرائی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا گل زرین بھٹی صاحب کے والدین اور خاندان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ.
مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button