DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Millad to be held on Sunday 8th December at Jammia Masjid Dodilli and Dhok Kanait, Manianda

جامعہ مسجد دودہلی اور منیاندہ کی ڈھوک کنیٹ کی مسجد غوثیہ میں محفل میلاد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—- جامعہ مسجد دودہلی میں میلاد النبی کی تقریب آج بروز اتوار دن دس بجے ہو رہی ہے جس سے منیرحسین قادری،غلام شبیر قادری،ذوالنورین پرویز،مبین انجم اور دیگر شرکت کریں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—- گاؤں منیاندہ کی ڈھوک کنیٹ کی مسجد غوثیہ میں محفل میلاد آج بروز اتوار بعد نمازظہر منعقد ہو رہی ہے جس میں مولانا وقاص حبیب،حاجی محمد شریف،امبر علی شاہ،اویس حبیب چشتی شرکت کریں گے۔

کلرسیداں میں سبزی فروشوں کی شامت،دو سبزی فروشوں کے خلاف مقدمات درج

Police case registered against fruit and veg sellers over pricing

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—- کلرسیداں میں سبزی فروشوں کی شامت،دو سبزی فروشوں کے خلاف مقدمات درج،اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت نے ٹینڈے مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے پر عرفان ولد سلیمان اور گوبھی مہنگی فروخت کرنے پر مقدمات درج کرا لیئے مقامی حلقوں نے گرانفروشی کے خلاف انتظامی کاروائیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر کے ہمراہ روات کے قریب ددھوچھہ ڈیم کا دورہ

Commissioner Pindi M Mahmood visits Docha dam project

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—- کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر کے ہمراہ روات کے قریب ددھوچھہ ڈیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

معروف مدرس اور پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ارشد محمود بھٹی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے

Master Arshad Mahmood Bhatti retires

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—- معروف مدرس اور پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ارشد محمود بھٹی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے گورنمنٹ مڈل سکول کلرسیداں کے بچوں نے والہانہ انداز میں انہیں رخصت کیا جب یہ مدرسہ داخل ہوئے تو طلبہ نے ان پر گلپاشی کی اور ان کو گارڈ آف آنرز پیش کیا رئیس مدرسہ سید صدام حسین بخاری اور دیگر نے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ارشد بھٹی کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے گاؤں سنبل سموٹ جاکر معروف کھلاڑی محسن فاروق کے لواحقین سے ملاقات

Ex PM Raja Parvez Ashraf meets the family of murdered Mohsin Farooq in sambal Samot

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے گاؤں سنبل سموٹ جاکر معروف کھلاڑی محسن فاروق کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعہ پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button