DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A Teenage girl from village Tarail allegedly abducted by four men

دستکاری سکول میں سند وصول کرنے کیلئے جانے والی 18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر چار افراد نے اغواء کر لیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)دستکاری سکول میں سند وصول کرنے کیلئے جانے والی 18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر چار افراد نے اغواء کر لیا۔پولیس نے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔وقاص احمد سکنہ تریل نے پولیس کو بیان دیا میری ہمشیرہ مسماۃ (س) گھر سے دستکاری سکول شاہ باغ راجہ مارکیٹ اپنی سند لینے گئی جو واپس نہ آئی۔اب مجھے پتہ چلا ہے کہ میری ہمشیرہ کا بذریعہ موبائل فون مسمی محمد آزاد،محمد ارشد،محمد امین،بشارت اسحاق سکنائے بلوچ نورسہ پلندری آزاد کشمیر کیساتھ رابطہ تھا جنہوں نے میری ہمشیرہ کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔ ادھر چوک پنڈوری پولیس چوکی کے محرر عبدالغفار نیازی نے رابطہ پر بتایا کہ مغویہ نے دانش نامی نوجوان کیساتھ کورٹ میرج کر لی ہے اور اپنا نکاح نامہ بھی پیش کر دیا ہے تا ہم اس نے اپنے نکاح کو والدین سے پوشیدہ رکھا ہوا تھا۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan police are investigating after a police report was registered by Waqas Ahmed who told that his sister 18, was abducted by four men. According Chauk Pindori police who said the girl had married in secret and has shown the marriage certificate.

حاجی طارق تاج اور شیخ سلیمان شمسی نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات

Delegation from Kallar Syedan meet with Ch Nisar Ali Khan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے سرگرم لیگی کارکنوں حاجی طارق تاج اور شیخ سلیمان شمسی نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور کہا کہ کلر سیداں کے لوگ آج بھی ان کی ترقیاتی خدمات پر ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی کمی محسوس کرتے ہیں ان کے دور میں ہر ماہ کلر سیداں کو ترقیاتی گرانٹ مہیا کی جاتی تھی مگر اب کلر سیداں کو نظرانداز کیا جارہا ہے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ کلر سیداں کے لوگوں کی محبت اور اعتماد میرا سرمایہ ہے میں نے کلر سیداں میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے اس کی حیثیت کو تبدیل کیا اور کوشش کی کہ جب بھی سمندر پار پاکستانیز ادہر سے گزریں تو انہیں راحت اور اطمینان کا احساس ہو انہوں نے کہا کہ کلر سیداں کے لوگ آج بھی میرے دل میں بستے ہیں حلقہ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے مگر کلر سیداں کے لوگوں کو میرے دل سے نہیں نکالا جا سکتا یہ وفا شعار لوگوں کی دھرتی ہے۔

ڈھول باجے بجانے والوں نے عرس کے مقاصد کو نقصان پہنچایا ہے۔

Those playing music on urs Mubarak have damaged the true meaning of the event

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف عالم دین مولانا عامر عطاری نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام کی تبلیغ اور فروغ میں داتا علی ہجویری کا کردار ناقابل فراموش ہے مزارات پر حاضری شرک نہیں مگر رواہیتی ڈھول باجوں کا اسلام اور بزرگان دین کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے مسجد فیضان مدینہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ دین سیکھنا اور دوسروں کو سکھانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے بزرگان دین نے ہر دور میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیئے عملی جدوجہد کی جس کے لئے بیشتر بزرگان نے ترک سکونت بھی کی ان کے عرس منانے کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف اور ان کی تعلیمات کا اعادہ ہے مگر آجکل مزارات میں عرس کے نام پر بعض مقامات پر جو ہورہا ہے اس کا بزرگان کی تعلیمات اور اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات احکامات خداوندی اور فرمان پیغمبر رسول ص پر مبنی ہیں مگر ڈھول باجے بجانے والوں نے عرس کے مقاصد کو نقصان پہنچایا ہے۔

بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں واقع بیکری کی دکان میں چوری کی ایک واردات

Burglary committed at the residence at bakery shop in Chauk Pindori

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں واقع بیکری کی دکان میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چوربیکری کے کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور بیکری میں موجود 18 ہزار روپے کی نقدمی سمیت موبائل فون کارڈزسیگریٹ کے پیکٹ چرا کر فرار ہو گئے۔

سابق چیئرمین کلر سیداں چوہدری محمد اشرف کی سالانہ برسی جمعہ کو کلر سیداں میں منائی گئی

death anniversary of ex Chairman Kallar Syedan Ch M Ashraf observed

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمین کلر سیداں چوہدری محمد اشرف کی سالانہ برسی جمعہ کو کلر سیداں میں منائی گئی علامہ عبدالحمید سیالوی نبیل چشتی اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر سابق چیئرمین ایم سی شیخ عبدالقدوس،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفرمحمود،زین العابدین عباس،ملک انصرخان،عابد حسین زاہدی، چوہدری توقیراسلم،شیخ خورشید احمد، الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں سے لیڈ فائر احتشام علی،ثاقب فراز جنجوعہ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشین امجد فاروق نے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے کلر سیداں اور راولپنڈی ضلع کا نام روشن کیا

Kallar Syedan lead fire men achieve top position in Lahore

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)لاہور میں منعقدہ ریسکیو 1122کے آٹھویں سالانہ نیشنل ریسکیو چیلنج مقابلوں میں کلر سیداں سے لیڈ فائر احتشام علی،ثاقب فراز جنجوعہ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشین امجد فاروق نے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے کلر سیداں اور راولپنڈی ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت کی جانب سے کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا انصاف سپورٹس گالا پروگرام بد نظمی کا شکار ہو کر بری طرح فلاپ

Insaf sports gala organised by PTI flops

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت کی جانب سے کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا انصاف سپورٹس گالا پروگرام بد نظمی کا شکار ہو کر بری طرح فلاپ ہو گیا جس کی وجہ سے شرکاء نے بھی سپورٹس گالا کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔پروگرام میں مقامی قیادت اور منتخب نمائندوں کو نظر انداز کیا گیا تھاجس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی ناکام پروگرام پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سیوریج لائن اکھاڑنے سے منع کر نے پر تین افراد نے دو خواتین کو کلہاڑی اور چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا

Row over sewage in village Sahot Baghyal leads to two women being beaten up with axe

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سیوریج لائن اکھاڑنے سے منع کر نے پر تین افراد نے دو خواتین کو کلہاڑی اور چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔مسماۃ (ا)بی بی زوجہ مبین اختر سکنہ سہوٹ بگیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی حالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ میرا خاوند حساس ادارے میں ملازمت کرتا ہے اور میں اپنے سسر اور ساس کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز بوقت شام چار بجے، میں اپنی نند (س) کے ہمراہ جانوروں کیلئے چارہ کاٹنے کیلئے اپنے کھیتوں کی طرف جا رہی تھیں کہ ہم نے دیکھا کہ مسمیان مظہر اقبال،خضر اقبال،اور عبدالخالق پسران مدد خان میرے ماموں کے مکانوں کے پیچھے بچھی سیوریج لائن کو اکھاڑ رہے ہیں۔میں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور عبدالخالق نے للکارا کہ ان کو جان سے مار دو جس پر مظہر اقبال جو کہ مسلح کلہاڑی تھا نے سیدا وار کلہاڑی کیا جو میری بائیں آنکھ پر لگاجس سے میں مضروب ہو کر گر گئی۔ظفر اقبال نے وار چھری کیا جو کہ مسماۃ (س)کے سر پر لگا جس سے وہ بھی زمین پر گر گئی۔ہمارے شور وویلا کرنے پر میرا سسر پرویز اور دیگر موقع پر آ گئے اور منت سماجت کر کے ہماری جان چھڑائی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button