DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Sakot and surrounding region badly effected by thunderstorm and heavy rainfall

سکوٹ اور گردونواح کے علاقوں میں آندھی اور طوفان کے بحث نظام زندگی معطل

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) مرکز چوآ خالصہ کے علاقوں چوآ خالصہ، دوبیرن کلاں، سر صوبہ شاہ، سموٹ اور سکوٹ کے علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شدید آندھی اور طوفان سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ شدید طوفان سے دوبیرن فیڈر کے علاقوں سکوٹ دوبیرن کلاں، بھیائی مہر علی، دھمالی، جوچھہ ممدوٹ کے علاقوں میں بجلی بند ہو گی اوربیس گھنٹے کی بندش کے بعد دوسرے دن بارہ بجے بحال ہو ئی۔بجلی کی بندش سے موبائل فون ٹاور بھی بند ہو گئے اور علاقے سے تمام موبائل کمپنیوں کی سروس بند ہو گی۔ جس سے موبائل صارفین کو ایک دوسرے سے رابطے میں سخت دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔اہل علاقہ نے آئیسکواسلام آباد کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر کیا جا ئے تاکہ آے روز بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ بجلی کی بندش کے سلسلہ بند ہو۔ دوسری جانب آندھی اور بارش سے کسانوں کی جانب سے کاٹی گئی خریف کی فصل پر منفی اثر پڑا ہے اور کسانوں کو اب دگنا محنت کے بعد فصل سوکھانے کی تکلیف اٹھانی پڑے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button