DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; overloaded truck smashes in to electricity poll leaving Kahuta in dark with no electricity

کہوٹہ شہر کلر چوک کے قریب بھوسے سے بھرا آور لوڈ ٹرک بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب ٹرانسفامر جا ٹکرایا۔پول کے ساتھ نصب بجلی کا ٹرانسفامر کو شدید نقصان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کلر چوک کے قریب بھوسے سے بھرا آور لوڈ ٹرک بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب ٹرانسفامر جا ٹکرایا۔پول کے ساتھ نصب بجلی کا ٹرانسفامر کو شدید نقصان جس کی وجہ سے 5گھنٹے بجلی بند رہی جبکہ ٹریفک بھی کئی گھنٹے جام رہی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگ گئی یاد رہے دو قبل بھی ایک اینٹوں سے بھرا ایک ٹرک بریک فعل ہونے والی وجہ سے بجلی پول سے ٹکرانے کے بعد ایک ایکس ایل آئی کار پر جا گرا تھا معجزانہ طور گاڑی میں بیٹھی ہوئی فیملی محفوظ رہی عوامی سماجی حلقوں نے سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچار ج اور تمام اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو چیک کیا جائے جو اس وقت”آور ایج”ہے اور دوسرا تمام لوڈر گاڑیوں کو بھی اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اتنا لوڈ کریں کہ اس طرع کا نقصان نہ ہو۔

سابق ممبران ضلع کونسل راولپنڈی راجہ محمد فیاض، چوہدری شفقت محمود اور راجہ اشتیاق احمدکی پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کے گھر آمد۔نئے گھر کی مبارکباد

Kabir Ahmed Janjua congratulated on his new home

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
سابق ممبران ضلع کونسل راولپنڈی راجہ محمد فیاض، چوہدری شفقت محمود اور راجہ اشتیاق احمدکی پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کے گھر آمد۔نئے گھر کی مبارکباد پیش کی۔سیاسی حالات اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کے گھرسابق ممبران ضلع کونسل وسابق چیرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق چیرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد، سابق چیرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کے والد محترم راجہ محمد ربنواز،کلر سیداں کے معروف صحافی شیخ قمر السلام پر یس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ کی نئی رہائش گاہ پر تشریف لائے اور ان کو نئے گھر کی مبارکبا دپیش کی اس موقع پر میزبان نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں سے تواضع کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔

راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو ایک سال 15کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے پر شکر یہ

MPA Raja Sagheer Ahmed congratulated for achieving 15 Caror Rps development work in PP7

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
راجہ قیصر وینس،راجہ عمران، راجہ خالد پرویز،راجہ شجاع اور راجہ ذوالفقار علی ستی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو ایک سال 15کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے پر شکر یہ ادا کر تے ہیں۔ راجہ صغیر احمد واحد ایم پی اے ہیں جنہوں نے پہلے ایک سال میں 150000000کی خطیر گرانٹ سے حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق کام کر اکر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے ان خیالات کا اظہارایم پی اے راجہ صغیر احمد کے چیف سپوٹران حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قیصر وینس،راجہ عمران عرف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، راجہ خالد پرویزآف گوئی راجگان،راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام اور راجہ ذوالفقار علی ستی اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق15کروڑ کے کام کر اپنے ووٹروں سپورٹروں اور حلقے کی عوام کے دل جیت لیے حلقے میں سٹرکوں کی رپیرینگ، نئی گلیات کی تعمیر، واٹر بور، سکولوں کی چار دیواری، اور بر ساتی نالوں پر پلیوں کی تعمیر کرا کے راجہ صغیر احمد نے عوام کے مسائل میں کمی لانے میں اہم کر دار ادا کیا انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اس زیادہ خطیر گرانٹ کے کاموں کے منصوبے منظور کیے ہیں جو آمدہ چند ماہ میں کام شروع ہو جاہیں گے جبکہ ہر یونین کونسل میں 60لاکھ کی خطیر گرانٹ بھی جاری کئی گئی جن پر جلد کام شروع ہوجاہیں گے۔

انشاء اللہ عوام کی خدمت کا موقع ملا تو بہترسے بہتر خدمت کروں گا۔پی ٹی آئی رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان

Raja Shahid Ali Janjua promises to serve public

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے عملی سیاست میں آیا ہوں عوام نے موقع دیا کہ انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل کروں گا۔اپنی یونین کونسل کی عوام کے مسائل سے اچھی طرع واقف ہوں اگر عوام نے مجھے منتخب کیا انشاء اللہ اپنی عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا ان خیالات کا اظہاریونین کونسل مٹور کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اللہ پا ک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عوام کا بھر پور ساتھ ہے جس الیکشن ہو نگے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اپنی یونین کونسل کی تمام ڈھوکوں سے واقف ہوں اور وہاں کے مسائل سے بھی واقف ہوں انشاء اللہ عوام کی خدمت کا موقع ملا تو بہترسے بہتر خدمت کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button