DailyNewsHeadline

Spain; Peace Pakistan protest held by Pakistani and Kashmiri community in Barcelona

ای یو پاک فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام پر امن پاکستان مظاہرے کا اہتمام کیا گیا

ای یو پاک فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام پر امن پاکستان مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی اور کشمیری کیمونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔بارسلونا کی مشہور شاہراہ رمبلہ روال کی فضاء پاکستان زندہ باد۔پاکستان آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔کیمونٹی لیڈران نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اور پاک ایئر فورس کے نڈر نوجوانوں نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔انھوں نےکہا کہ پائلٹ حسن صدیقی نے دشمن کے جہاز تباہ کر کے پاکستانیوں کا مان بڑھا دیا ہے۔انڈین فورسز ہماری پاک فوج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔مودی باز رہیں پاکستان پر حملہ کرنے سے سیاسی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔۔انھوں نے کہاکہ پاک فوج میں جو صلاحیتیں موجود ہیں ۔وہ دنیا کی کسی فوج میں نہیں یے۔مقررین نے مزید کہا کہ عمران نے انڈین پائلٹ واپس کر کے دنیا اور یورپین ممالک کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے ۔ہم کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔اس موقع قدیر احمد خاں نے اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں گا کر حاضرین کے دل موہ لئے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button