DailyNewsGujarKhan

Bewal; Traders remove encroachment from their premises at Bewal bazaar

بیول بازار میں دکانداروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے خوف سے خود بخود اضافی تھڑے، شٹر وغیرہ گرا دئے اور جگہ صاف کر دی

بیول بازار میں دکانداروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے خوف سے خود بخود اضافی تھڑے، شٹر وغیرہ گرا دئے اور جگہ صاف کر دی۔گزشتہ ہفتے راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے والی کمیٹی نے بیول بازار کا دورہ کیا اور بیول مین اڈہ میلاد چوک، سموٹ روڈ، بیول جبر روڈ، اور مین بازارکے دکانداروں کو نوٹس جاری کئے کہ وہ از خود تجاوز کی گئی جگہ کو چھوڑ دیں اور اضافی تھڑے، شٹر، کھوکھا جات وغیرہ جو کہ دکان سے باہر ہیں اس کو گرا دیں اور جگہ خالی کر دیں وگرنہ چار مارچ کو ان دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور تجاوزات کوگرا کر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سزا بھی دی جائے گی اس خوف اور ڈر سے اکثر دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے لگائے گئے اضافی شٹر اور تھڑے گرائے تا کہ راولپنڈی انتظامیہ کے غیض وغضب سے بچا جائے۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button