DailyNews

Rawalpindi; Mangers of Mian Ji hotel and Spain Gar hotel arrested over price control regulations

روات جی ٹی روڈ پر واقع میاں جی ہوٹل اور سپن غر ہوٹل پر چھاپہ

اے سی صدر راولپنڈی کے چھاپے گرانفروشی پر دو ہوٹل منیجر گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے روات جی ٹی روڈ پر واقع میاں جی ہوٹل اور سپن غر ہوٹل پر چھاپہ مار کر زائد قیمت وصول کرنے پر منیجر مسمی پرویز ولد عبدالرحمان اور ابوبکر صدیق ولد زاہد کوموقع سے گرفتار کر ان کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کروا دیا ۔

نشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کے عوض لاکھوں روپے بھتہ وصولیاں کرنے کا الزام ،تھانہ روات کا کار خاص ٹرینی اے ایس آئی محمد بلال بلآخر تبدیل

Trainee ASI M Bilal removed after taking bribes

منشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کے عوض لاکھوں روپے بھتہ وصولیاں کرنے کا الزام ،تھانہ روات کا کار خاص ٹرینی اے ایس آئی محمد بلال بلآخر تبدیل ،تاجر سے 10 ہزار روپے رشوت ہتھیانے کی تحقیقات جاری ،اینٹی کرپشن راولپنڈی اور آئی جی پنجاب نے بھی تاجر کی شکایت پرکرپٹ تھانیدار کے خلاف انکوائری کھول دی ،متاثرین و معززین علاقہ کا کرپٹ اہلکار کے تبادلہ پر خراج تحسین سخت کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں تعینات ایس ایچ او اعجاز قریشی کے کار خاص ٹرینی اے ایس آئی محمد بلال نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ وصولیاں معمول بنا رکھا تھا شرفاء کو سنگین مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیکر ہزاروں روپے بٹورنا ،رات گئے ڈکیتی کی نیت سے شرفاء کے گھروں میں گھس جانا ،سائلین کی تذلیل کرنا اور منشیات و فحاشی کے درجنوں اڈے کھلوا کر ماہانہ لاکھوں روپے بٹورنا کرپٹ تھانیدار کا روزمرہ کا معمول بن چکا تھا چند دن قبل بھی تاجر اظہر حسین کو سنگین مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیکر10 ہزار روپے رشوت بٹور لی بڑھتی عوامی شکایات اور پر زور احتجاج کے بعد سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے مذکورہ ٹرینی تھانیدار کو فوری تھانہ روات سے تبدیل کر دیا ۔معززین علاقہ نے بری شہرت کے حامل تھانیدار کی تبدیلی پر ضلعی افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button