DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Wedding of Noman Abbassi takes place at Galiana palace

کرنل محمد مسعود عباسی کے بھانجے نعمان عباسی کی دعوت ولیمہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت دیگر افراد کی شر کت

کرنل محمد مسعود عباسی کے بھانجے نعمان عباسی کی دعوت ولیمہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت دیگر افراد کی شر کت ۔ممتاز سماجی شخصیت کرنل محمد مسعود عباسی کے بھانجے نعمان عباسی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی ہال گیلانہ پیلس میں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئرمین یوسی پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،کرنل ظفر عباسی ،میجر اعجاز عباسی ،جنرل کونسلر صوبیدرفارس عباسی،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری

Roshan Moawara welfare trust continue their social work

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری۔34ماہ میں55گھرانوں میں2ہزار فی کس کے حساب سے37لاکھ40ہزارروپے کی مالی امداد کی۔غریب عوام کا جولیاں اٹھا کر ٹرسٹ کے آنرممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اورڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور ان کے والدین کو دعاہیں۔تمام کام صرف رب کائنات کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے کرتے ہیں ہمارا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمارا کوئی نیک عمل اللہ پاک کی بارگاہ میں قبول ہوجس سے ہمارا رب ہم سے خوش ہو جائے۔ان خیالا ت کا اظہار روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنرممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں اپنے علاقے کے بے سہارا ، غریب ، یتیم اور بیواہ کی امداد کے لیے “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ”کا قیام کیا جس کی بدولت ہم نے 34ماہ میں55گھرانوں میں2ہزار فی کس کے حساب سے37لاکھ40ہزارروپے کی مالی امداد کی ہے انہوں نے کہا ہم یہ کام صرف اور صرف اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے کر رہے ہیں اور نیک کام میں جو اخراجات ہو رہے ہیں وہ بھی تو اللہ پاک کی طرف سے دیا گیا مال ہے ہم اللہ پاک کے دیے ہوئے مال میں اللہ پاک کی راہ میں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس میں کسی قسم کوئی نمود و نمائش نہیں کر رہے صرف اپنے اللہ کی خوشنودی اور اس کی مخلوق کے پیار کے یہ نیک کام کرتے ہیں ۔

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی مختلف محکموں کی ایڈوائز کمیٹیوں کے فوکل پر سن سے اہم اجلاس

MNA Sadaqat Ali Abbassi addresses focal person of advisor committees 

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی مختلف محکموں کی ایڈوائز کمیٹیوں کے فوکل پر سن سے اہم اجلاس ۔ حلقے کی عوام کی بہترین طریقے سے خدمت کر نے کے احکامات۔عوام حلقے میں ایک تبدیلی دیکھیں گے ۔ملک پاکستان کو خود مختار بنا ہیں گے ملکی معشیت کا بلند ی پر لے جاہیں ۔سابقہ حکومتوں نے ملک و قوم کی ترقی کے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام کو مسائل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔مسائل بہت ہیں وسائل کم ہیں مگر انشا ء اللہ محدو د کے باوجود ملک میں ترقی لاہیں گے ۔ملک کی تمام عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہے ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم خاک میں ملاہیں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی ایڈوائز کمیٹیوں کے فوکل پر سن سے ایک اہم اجلاس میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ ،راجہ خورشید ستی ، راجہ شیر بہادر ،سردار ایم رضاء ، خورشید ستی ، راجہ الطاف حسین اور دیگر فوکل پر سن اور پی ٹی آئی کارکن موجود تھے ۔

تعزیت

پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر راجہ شاہد علی جنجوعہ کی پھوپھی جان کی وفات پر  غلام مر تضیٰ ستی کا اظہار تعزیت ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیات پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر راجہ شاہد علی جنجوعہ اور راجہ شوکت علی جنجوعہ کی پھوپھی جان گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء سابق MNAغلام مر تضیٰ ستی نے ان کی رہائش گاہ تھوہا راجگان جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button