DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; British Pakistani arrested for armed robbery at mobile shop in Rawat

روات پولیس نے موبائل شاپ میں نقب زنی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے نو لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فونز برآمد

روات پولیس نے موبائل شاپ میں نقب زنی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے نو لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیے ،گرفتار ملزمان میں بحریہ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے بحریہ فیز 8میں رات گئے ایک موبائل شاپ کا شیشہ توڑ کر 12لاکھ 70ہزار روپے کے موبائل فونز اور نقدی چوری کر لی تھی ،روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان نے چھاپہ مار کر تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں نعمان ولد صفدرساکن پیپلز کالونی ٹینچ بھاٹہ اور عمران اسلم ولد محمد اسلم ساکن بحریہ فیز 5کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے نو لاکھ روپے کے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ،گرفتار ملزم عمران اسلم پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے اور جس نے بحریہ فیز 5میں رہائش بھی اختیار کر رکھی ہے واقعے کے تیسرے ملزم وسیم ساکن بھمبر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Kallar Syedan; A Armed robbery was committed at mobile phone shop in Rawat, Over 12 Lakh Rps goods were taken in the raid, amongst arrested were British Pakistani Imran Aslam of Phase 5, Noman son of Safdar of Bhatta and Wasim of Bhimbar.

کلر سیداں میں نادرا کی مفلوک حالی ، عمارت کے مالک نے بلڈنگ خالی کرا لی

Nadra forced to move on bile after land lord removes them from his building 

کلر سیداں میں نادرا کی مفلوک حالی ، عمارت کے مالک نے بلڈنگ خالی کرا لی اور نادرا نے موبائل وین کے ذریعے عمارت کے صحن میں ہی اپنا دفتر سجا لیا ہے ۔مالکا ن نے دو ہفتے قبل نادرا دفتر کی عمارت خالی کرا لی تھی جس پر نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے اسی خالی کردہ عمارت کے صحن میں ہی اپنی موبائل وین کھڑی کر کے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے اور اب کثیر تعداد میں نادرا آنے والوں کو عمارت نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نادرا وین بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔شہریوں نے نادرا سے کسی بھی مناسب عمارت کو کرائے پر حاصل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضع سکرانہ کے ماہر تعلیم دل محمد بھٹی کے فرزند مقامی صحافی کاشف بھٹی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Wedding of Kashif Bhatti of village Sakrana takes place in Kallar Syedan

موضع سکرانہ کے ماہر تعلیم دل محمد بھٹی کے فرزند مقامی صحافی کاشف بھٹی کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ، تنویر ناز بھٹی، بابو لیاقت بھٹی، منیر احمد چشتی ، راجہ انوار الحق، عمران ظفر ارمان، شہزاد کیانی، رمضان جنجوعہ ، مقصود بھٹی،حبیب الرحمان قریشی ،شیخ قمر الاسلام، توقیر احمد، راجہ محمد فیصل، چوہدری غلام اور دیگر نے شرکت کی۔

 

دودہلی کے مرزا جلیل الرحمان کی پھوپھی انتقال کر گئیں

Aunty of Mirza Jalil Ur Rehman passed away in village Dodilli

گاؤں دودہلی کے مرزا جلیل الرحمان کی پھوپھی انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین ندیم احمد بھٹی ، مولانا احسان اللہ چکیالوی ، مرزا عبدالرحمان، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری فیصل حفیظ ،نمبردار عصمت اللہ، چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

تعزیت

آزا د کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ محمد صدیق ،مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینئٹر راجہ محمد ظفر الحق،راجہ جاوید اخلاص، غلام مرتضیٰ ستی، چوہدری محمد ریاض،کرنل(ر) شبیر احمد اعوان،، راجہ حمید ایڈووکیٹ، ملک سہیل اشرف ، راجہ مظہر حسین ہوتھلہ،، چیرمین زبیر کیانی، چیرمین راجہ طارق کیانی، چیرمین چوہدری شفقت، چیرمین راجہ صفدر کیانی، چیرمین چوہدری ناصر تاج،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، راجہ مجید احمد، راجہ شہزادیونس ،تنویز ناز بھٹی نے گاؤں پٹھی سکوٹ جا کر ہمایوں فاروق چوہدری کی وفات پر چوہدری محمد فاروق اور چیئر مین راجہ ندیم احمد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button